کانکنی کی وزارت

کان کنی کی وزارت نے اہم اوراہمیت کی حامل معدنیات کی پہلی بار نیلامی کا آغاز کیا


پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز کریں  تاکہ آتم نر بھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کیا جاسکے

آٹھ ریاستوں میں پھیلے 20  اہم معدنی بلاکوں کی نیلامی کی جائے گی

اہمیت کی حامل  شعبوں کی ترقی کے لئے اہم معدنیات اہمیت کے حامل ہیں: وزیرپرہلاد جوشی

Posted On: 29 NOV 2023 9:00PM by PIB Delhi

پارلیمانی امورکوئلے اور کانوں کےمرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 29 نومبر 2023 کو اہم اور اہمیت کی حامل معدنیات کی پہلی کھیپ کی ای نیلامی کا آغاز کیا تھا۔ پہلی کھیپ میں کل 20 اہم معدنیات کے بلاکس کی نیلامی کی جائے گی۔جن میں سے 16 منرل بلاکس کو کمپوزٹ لائسنس دینے کے لیے رکھا گیا ہےجبکہ چار منرل بلاک مائننگ لیز دینے کے لیے رکھے گئے ہیں۔نیلامی کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ لیتھیم حقیقی معنیٰ میں مستقبل کی معدنیات ہے جس کا استعمال  قابل ریچارج بیٹریوں سے لے کر الیکٹرک گاڑیوں تک ہے اور اہم معدنیات کی پہلی ہی نیلامی میں دو لیتھیم بلاکس پیش کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار کام کرنے کے بعد، وہ درآمدات کو کم کرنے اور آتم نر بھر بھارت تشکیل دینے میں مدد کریں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ موجودہ لانچ کا مقصد پائیدار ترقی کے اہداف کو یقینی بنانا اور آتم نر بھر بھارت کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنا نیز اہمیت کے حامل شعبوں کو مزید ترقی دینا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IHDM.jpg

 

 

 

نیلامی کا آغاز کان کنی کی وزارت میں سکرٹیری  جناب وی ایل کانتا رؤ کی موجودگی میں کیا گیا۔ جس تقریب میں جی 20 سے ہندوستان کے سوس شیرپا جناب ابھے ٹھاکر، ہندوستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جناب فلپ گرین، ؛  ہندوستان میں ارجنٹائن کے سفیر، جناب ہیوگو جیویر گوبی ؛ ہندوستان میں یورپی یونین کے سفارت خانہ  میں  وزیر اوروفد کے کاؤنسلر نائب سربراہ جناب سیپو نورمی؛ امریکی سفارتخانے میں  توانائی کے امور کے سربراہ جناب ڈیمن ڈوبورڈ ؛ ایس ٹی آئی برازیل  کی سربراہ محترمہ کیرولینا سیٹو ؛ کینڈا کے سفارتخانے کے ٹریڈ کمشنر جناب سائبل گھوش؛ برطانیہ کے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق پالیسی کے سربراہ ارینا کوسک ؛جمہوریہ کوریا کے سفارتخانے کے وزیر جناب کم لیونگ،بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ، آئی ای اے کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر، محترمہ میری برس وارلک،ایشائی ترقیاتی بینک ،انڈیا انرجی  اسٹوریج الائنس،فیڈریشن آف انڈین منرل انڈسٹریز وغیرہ کے نمائندوں نیزمختلف سرکاری تنظیموں کی معزز شخصیات ،ریاستی حکومت کے سینئر اہلکاروں؛ کان کنی، خارجی امور ، توانائی ، نئی اور قابل تجدید توانائی، کوئلے، پٹرولیم اور قدرتی گیس، اسٹیل اورسرکاری سیکٹر کے تحت کام کرنے والی اہم شخصیات ممکنہ بولی لگانے والوں اور میڈیا کے سرکردہ گھرانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

نیلامی کے لیے رکھے گئے بلاکس کی تفصیلات:

 

معدنیات

بلاکس ریاستوں کی تعداد

بلاکس ریاستوں کی تعداد

گلوکونائٹ

3

بہار اور اتر پردیش

گریفائٹ

3

اڈیشہ اور تمل ناڈو

گریفائٹ اور مینگنیز

2

اوڈیشہ

لتھیم اورآر ای ای

1

چھتیس گڑھ

لتھیم،آر ای ای اور باکسائٹ (ایلومینیس لیٹریٹ)

1

جموں و کشمیر

مولب ڈینم

5

تمل ناڈو

نکل اور کرومیم

1

گجرات

نکل اور کاپر

1

اوڈیشہ

نکل، کرومیم اور پی جی ای

1

بہار

فاسفورائٹ

1

اتر پردیش

پوٹاش

1

جھارکھنڈ

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GIFP.jpg

 

ٹینڈرسے متعلق دستاویزات کی فروخت کی شروعات 29 نومبر 2023 سے ہی ہو گئی ہے۔ ممکنہ بولی لگانے والوں کے ساتھ پری بولی لگانے کی ایک  کانفرنس 22 دسمبر 2023 کو ہونی ہے، ٹینڈر سے متعلق دستاویزات کی فروخت کی آخری تاریخ 16 جنوری 2024 ہے اور جبکہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 جنوری 2024 ہے۔ اس کے بعد ترجیحی انتخاب کے لیے ای نیلامی شروع ہوگی۔ بولی لگانے کا پورا عمل نیلامی کے آغاز کی تاریخ سے 103 دن کے اندر اندر پوراکرلیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TSO2.jpg

 

مائنز، نیلامی کی شرائط، ٹائم لائنز وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم پر www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcl/index.jsp پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔یہ  نیلامی دومرحلوں میں ایک شفاف  عمل سے گزرتے ہوئے آن لائن منعقد کی جائے گی۔بولی لگانے والے اہل کنندگان کا انتخاب ان کے ذریعہ بھیجے گئے معدنیات کی قیمت کے سب سے زیادہ فیصد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P4OE.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005V5UE.jpg

 

 

ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ اور ایم ای سی ایل بالترتیب ایک ٹرانزیکشن ایڈوائزر اور ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طور پر نیلامی کے عمل کو چلانے میں مائنز کی وزارت کی مدد کر رہے ہیں۔

حکومت اہم معدنیات کے مزید بلاکس کو مرحلہ وار نیلامی میں لانے کے لیے عہد بستہ ہے۔

 

 

 

*************

ش ح ۔ش م۔ م ش

U. No.1586



(Release ID: 1981070) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Punjabi