بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے مشرقی خاصی ہلز ضلع کے ٹنرنگ گاؤں میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا
جامع ترقی کو فروغ دینا یاترا کے مقصد کو نمایاں کرتا ہے
پی ایم آواس یوجنا گرامین کے تحت استفادہ کنندگان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے
Posted On:
24 NOV 2023 7:39PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج میگھالیہ کے مشرقی خاصی ہلز ضلع کے ماورینگ کنینگ بلاک کے تحت ٹنرنگ گاؤں میں منعقدہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے کامیاب نفاذ کے لیے ریاستی حکومت کی ستائش کی اور کہا کہ یہ مہم، حکومت ہند کی اسکیموں کو پورا کرنے کے لیے رابطہ کاری سرگرمیوں کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کی ملک گیر مہم ہے، جس میں قبائلی، دیہی اور شہری علاقوں سبھی کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یاترا کے مقصد پر روشنی ڈالی، جو لوگوں کے ان کمزور طبقوں تک پہنچنا ہے جو مختلف اسکیموں کے تحت اہل قرار دیے گئے ہیں اور ابھی تک ان اسکیموں کے فوائد حاصل نہیں کر پائے ہیں۔
مرکزی حکومت نے گزشتہ نو برسوں کے دوران قبائلی اور دیہی سماج کی ترقی کے لیے کئی کوششیں کی ہیں اور انہیں ترقی کے دھارے پر شامل کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے شمال مشرقی حصوں کی ہمہ جہت ترقی کو بہت اہمیت دی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام سرکاری اسکیموں کا شمال مشرق کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں پچھلے نو برسوں کے دوران تیز رفتار ترقی دیکھنے میں آئی ہے جس میں حکومت نے کنیکٹیویٹی کو بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ جس تیزی سے اس خطے کی ترقی ہوئی ہے وہ اس بات کی عکاس ہے کہ مرکز نے شمال مشرقی علاقہ اور دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں کنیکٹیویٹی بڑھانے اور ہائی ویز کی تعمیر پر بھی زور دیا ہے۔ سابقہ لو ایسٹ پالیسی سے ایکٹ ایسٹ پالیسی اپنائی گئی ہے۔
وزیر موصوف نے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت نو مستفیدین کے درمیان سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اسکیم پر بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم اے وائی - جی- ہاؤسنگ فار آل اسکیم- کے نفاذ سے غریب آدمی کا گھر حاصل کرنے کا خواب پورا ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے انقلابی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں جیسے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا، پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا، دین دیال انتودے یوجنا، پی ایم آواس یوجنا (دیہی)، پی ایم اجّولا یوجنا، پی ایم کسان سماّن اور کسان کریڈٹ کارڈ شامل ہیں، پر عمل درآمد کراتے ہوئے شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہو سکے۔
بہت چھوٹی،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزارت پائیدار ترقی کے لیے بہت چھوٹی،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کو بااختیار بنانے اور عالمی ویلیو چین میں ہم آہنگ ہونے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ خطے کی خواتین وزارت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں کیونکہ اس علاقے میں لوگوں کے لیے 33 فیصد سبسڈی کا انتظام ہے۔
وزیر اعظم کی طرف سے 17 ستمبر 2023 کو شروع کی گئی نئی اسکیم پردھان منتری وشوکرما یوجنا (پی ایم وی وائی) کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت کا مقصد دستکاروں اور کاریگری سے تعلق رکھنے والے افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنا اور انہیں ٹیکنالوجی اور جدید مارکیٹ کے لئے مہارت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ ان کے کام کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ اسکیم، جو کہ 18 روایتی تجارتوں پر محیط ہے، فائدہ اٹھانے والوں کو جدید آلات، برانڈنگ، مارکیٹنگ، ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی کی مہارتوں کے ساتھ ساتھ کریڈٹ سپورٹ کے ساتھ مزید بااختیار بنائے گی، ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور انہیں اپنی مصنوعات کو زیادہ موثر اور کارگر طریقے سے مارکیٹ میں پیش کرنے کے قابل بنائے گی۔
وزیر اعظم کی دور اندیشانہ قیادت میں، ہندوستان ہر محاذ پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور آج دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت کے طور پر کھڑا ہے، جناب ورما نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہ ملک مستقبل میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت میں بھی تبدیل ہو جائے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا کو حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں اور ریاستی حکومتوں کی فعال شمولیت کے ساتھ ایک جامع نقطہ نظر اپناتے ہوئے شروع کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کے فائدے کے لیے ملک اور ترقی یافتہ ملک کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے تمام متعلقہ افراد کی وسیع تر ممکنہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے عوامی نمائندوں، عہدیداروں اور غیر عہدیداروں سے درخواست کی کہ وہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا میں سرگرمی سے حصہ لیں تاکہ لوگوں کے تمام طبقات میں بیداری پیدا کی جاسکے اور انہیں مختلف سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔
میگھالیہ کے مویشی پروری اور مویشیوں کے علاج معالجے کے وزیر، الیگزینڈر لالو ہیک نے کہا کہ مرکز کی حکومت نے ریاست اور ملک کی مجموعی ترقی کے لیے بہت سے نئے اقدامات متعارف کروائے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کے پروگراموں اور اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔ جناب ہیک نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قیادت میں حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے کہ ملک کا کوئی خطہ پیچھے نہ رہے۔
قبل ازیں ،وزیر موصوف نے پروگرام کے مقام پر لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔ اس تقریب میں مختلف ‘جن بھاگیداری’ پروگرام جیسے مرکزی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے تجربات کا اشتراک، آیوشمان بھارت، جل جیون مشن، جن دھن یوجنا، پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا، او ڈی ایف پلس کا درجہ، زرعی کاج کاج کے لیے ڈرون کے استعمال کا مظاہرہ جیسی اسکیموں میں 100 فیصد عمل درآمد کے ہدف کو حاصل کرنا، استعمال، ہیلتھ کیمپس اور دیگر پروگرام لوگوں کی خاص کشش کا باعث بنے ہوئے تھے۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی اور تبدیلی کا ‘سنکلپ عہد’ بھی لیا۔ ریاستی حکومت کے سینئر افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔س ب ۔ع ن
(U: 1583)
(Release ID: 1981061)
Visitor Counter : 89