وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 145ویں این ڈی اے کورس کے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی


دوست بیرونی ممالک کے 21 کیڈٹس کو ڈگریاں دی  عطا کی گئیں

Posted On: 29 NOV 2023 9:15PM by PIB Delhi

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 145ویں این ڈی اے کورس کی جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب 29 نومبر 2023 کو این ڈی اے کے حبیب اللہ ہال میں منعقدکی گئی۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے کل 204 کیڈٹس کو ڈگریاں  تفویض کی گئیں جن میں سائنس کے شعبے میں 73 کیڈٹس، کمپیوٹر سائنس  کے شعبے میں 86 کیڈٹس اور آرٹس  کے شعبے میں 45 کیڈٹس شامل تھے۔پروگرام کے دوران دوست بیرونی ممالک کے 21 کیڈٹس کو ڈگریاں بھی عطا کی گئیں۔

اس کے علاوہ بحریہ اور فضائیہ کے 133 کیڈٹس پر مشتمل بی ٹیک شعبے نے بھی ‘تین سالہ کورس کی تکمیل’ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا کیونکہ نیول اور ایئر فورس کے ان کیڈٹس کو بالترتیب پری کمیشننگ ٹریننگ اکیڈمکس یعنی انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا اور ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآباد، ان کی متعلقہ جگہ پر ایک سالہ تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈگری سے نوازا جائے گا۔

اس موقع پر ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر)سریش ڈبلیو گوساوی مہمان خصوصی تھے۔این ڈی اے کے کمانڈنٹ وائس ایڈمرل اجے کوچر نے ان کا استقبال کیا۔آٹم ٹرم  2023  کے لئے تعلیمی رپورٹ پیش کی گئی۔مہمان خصوصی نے جلسہ تقسیم اسناد سےاپنے خطاب میں پاسنگ آؤٹ کورس کے کیڈٹس کو عالمی شہرت کی اعلیٰ ترین تربیتی اکیڈمیوں میں سے ایک سے کامیاب تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد  پیش کی۔انہوں نے مبارکبادپیش کرتے ہوئے ان تمام والدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے بچوں کو ہندوستانی مسلح افواج کے اس باوقار ٹرائی سروسز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں شامل ہونے کے لئے انہیں تحریک دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture2U4DZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture34GQE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture49203.jpg

*************

ش ح ۔ش م۔ م ش

U. No.1575



(Release ID: 1980992) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi