وزارتِ تعلیم
وسائل اور اہلیت پر مبنی وضیفوں کی قومی اسکیم 24-2023 (این ایم ایم ایس ایس ) کے تحت درخواستیں (تازہ /تجدید) جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2023 تک کی توسیع
Posted On:
29 NOV 2023 6:41PM by PIB Delhi
این ایم ایم ایس ایس کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2023 ہے۔ وسائل اور اہلیت کی بنیاد پر وضیفے دینے کی قومی اسکیم کے تحت اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے طلبا کو آٹھویں کلاس کے بعد پڑھائی چھوڑنے سے روکنے کے لئے اہل طلبا کو اسکالر شپ دیئے جاتے ہیں تاکہ انھیں ثانوی سطح تک تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ہر سال نویں درجے کے منتخب طلبا کو ایک لاکھ فریش اسکالرشپ دیئے جاتے ہیں اور ریاستی حکومت کے، سرکار امداد یافتہ اور بلدیاتی اسکولوں کے طلبا کو دسویں سے بارہویں تک تعلیم جاری دکھنے کے لئے یہ وضیفے فراہم کئے جاتے ہیں۔ وضیفے کی رقم سالانہ بارہ ہزار روپے ہے۔
وسائل اور قابلیت پر مبنی وضیفے کی قومی اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر دستیاب ہے جو طلبا کو دیئے جانے والے وضیفوں کا واحد جگہ کام کرنے والا پلٹ فارم ہے۔ این ایم ایم ایس ایس اسکالر شپ کی رقم منتخب طلبا کے بینک کھاتوں میں پبلک فائنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ای ایم ایس) کے ذریعہ الیکٹرونک ٹرانسفر کی جاتی ہے یہ ایک سنٹر سیکٹر اسکیم ہے۔
ایسے طلبا جن کے والدین کی تمام تر وسائل سے آمدنی ساڑھے تین لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہے، یہ اسکالرشپ پانے کے حقدار ہیں۔ سلیکشن ٹسٹ میں شامل ہونے کی درخواست دینے کے لئے طلبا کو ساتویں درجے میں 55 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے یا اس کے مساوی گریڈ کا ہونا چاہئے (درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے پانچ فی صد نمبروں کی چھوٹ ہے)۔
تصدیق کے دو مرحلے ہیں۔ ایل ون انسٹی ٹیوٹ نو ڈل آفیسر مرحلہ اور ایل ۔ ٹوڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر کی سطح ہے۔ آئی این او لیول (ایل ون) تصدیق کی آخری تاریخ پندرہ جنبوری 2024 ہے اور ڈی این او لیول (ایل۔ ٹو) تصدیق کی آخری تاریخ 30 جنوری 2024 ہے۔
******
U.No:1565
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1980951)
Visitor Counter : 175