وزارت دفاع

مسلح افواج کا فلیگ ڈے فنڈ سی ایس آر کانکلیو: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کارپوریٹ سیکٹر کو سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے، دل کھول کر حصہ رسدی کرنے کی اپیل کی


سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے

Posted On: 29 NOV 2023 4:58PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کارپوریٹ سیکٹر سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) میں دل کھول کر حصہ رسدی کری اور ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں گزارنے والے بہادر سپاہیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔ وہ 29 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمہ کے زیر اہتمام اے ایف ایف ڈی ایف کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کانکلیو کے دوران، کارپوریٹ سربراہان سے خطاب کر رہے تھے۔

ریٹائرڈ اور حاضر سروس مسلح افواج کے اہلکاروں کا ان کی بے مثال بہادری اور قربانی کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی سخت اور مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اور چیلنجوں کا مقابلہ ہمت اور بردباری سے نمٹتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کاروباروں، صنعتوں اور کارپوریٹ سیکٹر کے سربراہوں کو دولت پیدا کرنے والوں کے طور پر بیان کیا، جو معیشت میں حصہ رسدی کرتے ہیں اور ملک کی خوشحالی اور سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ تخلیق شدہ دولت یا منافع کو معاشرے کے دوسرے لوگوں، خاص طور پر مسلح افواج کے اہلکاروں کے ساتھ، اپنی ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داریوں سے بالاتر شراکت کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رضاکارانہ تعاون لازمی ذمہ داریوں سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ’’جب ٹیکس کی رقم فوجیوں تک پہنچتی ہے، تو یہ ایک قانونی ذمہ داری کی طرح ہے۔ لیکن، رضاکارانہ تعاون کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ ایک سپاہی رضاکارانہ طور پر دیے گئے 5 روپے سے بھی تشفی محسوس کرے گا جو کہ ٹیکس کے طور پر دیے جانے والے 100 روپے سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے‘‘۔

اس موقع پر، جناب راج ناتھ سنگھ نے اے ایف ایف ڈی ایف میں نمایاں سی ایس آر تعاون کرنے والوں کو بھی مبارکباد پیش کی، جن میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی سی آئی سی آئی بینک لمیٹڈ، انڈس ٹاورز لمیٹڈ، جنرل انشورنس کارپوریشن، برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ، ای سی جی سی لمیٹڈ، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، ایل آئی سی گولڈ، جوبلی فاؤنڈیشن، کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ اور سیکورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ شامل ہیں۔

فوجی عملے کے سربراہ جنرل منوج پانڈے، سکریٹری (سابق فوجیوں کی بہبود) جناب وجے کمار سنگھ، وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران اور حاضر سروس اور ریٹائرڈ مسلح افواج کے اہلکاروں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ حال ہی میں سابق فوجیوں/ زیر کفالت افراد کے لیے طبی علاج کی گرانٹ کو 30000 روپے سے بڑھا کر 50000 روپے، بیواؤں کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کی گرانٹ کو 20000 روپے سے بڑھا کر 50000 روپے اور سنگین امراض کے علاج کی گرانٹ کو 1.25 لاکھ روپے سے بڑھا کر 1.50 لاکھ روپے کر دیا گیا، جو کہ ایک مسلسل عمل ہے۔

مالی سال 23-2022 کے دوران، تقریباً 250 کروڑ روپے کی گرانٹ 99000 سے زیادہ مستحقین میں تقسیم کی گئی۔ اس کے علاوہ پیراپلیجک بحالی مرکز، کرکی اور موہالی، چیش ہائر ہوم، دہرادون، لکھنؤ اور دہلی اور ملک بھر میں 36 وار میموریل ہاسٹلز کو بھی ادارہ جاتی گرانٹ دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010B4V.jpg

*****

U.No.1561

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1980910) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Tamil