نیتی آیوگ
ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم – نیتی آیوگ کی انٹرپرینیورشپ کے ذریعہ خواتین کی زیر قیادت ترقی پر ریاستی ورکشاپ : اروناچل پردیش میں ایک قابل ذکر کامیابی!
प्रविष्टि तिथि:
29 NOV 2023 12:53PM by PIB Delhi
اپنے ریاستی سپورٹ مشن کے تحت، نیتی آیوگ نے انٹرپرینیورشپ کے ذریعے خواتین کی زیر قیادت ترقی کو فعال کرنے پر دوسری ریاستی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) اور حکومت اروناچل پردیش کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ 24 نومبر 2023 کو دورجی کھنڈو اسٹیٹ کنونشن سینٹر، ایٹا نگر میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ شمال مشرقی علاقے پر مرکوز تھی اور تمام 8 شمال مشرقی ریاستوں کے نمائندوں نے اس میں شرکت کی۔

مہمان خصوصی، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ، جناب پیما کھانڈو، نے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے، ریاست اروناچل پردیش میں خواتین کاروباریوں کی مدد کے لیے 5 کروڑ روپے کی ابتدائی فنڈنگ کے ساتھ ایک ویمن انٹرپرینیورشپ سیل کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ سیل خصوصی پروگراموں کا انعقاد کرے گا، بشمول پروان چڑھانا اور آگے بڑھانا، جو حکومت کے ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘‘ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ خواتین کاروباریوں کے لیے ایک ایکو سسٹم کی تعمیر میں ڈبلیو ای پی کو اس کی کوششوں پر مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے ڈبلیو ای پی کے ساتھ مسلسل تعاون کی امید ظاہر کی۔

چیف سکریٹری، حکومت اروناچل پردیش، جناب دھرمیندر نے اپنے خطاب میں، خطے میں خواتین کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور فنانس، ہنر مندی کی ترقی، ڈیجیٹل خواندگی، اور سربراہی تک ان کی رسائی میں حکومت کے تعاون پر زور دیا۔
مسٹر چنتن وشنو، مشن ڈائریکٹر، اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ، نے وکست بھارت 2047 کے ذریعے ایک کاروباری ایکو سسٹم کو فعال کرنے کے وژن کے ساتھ اجتماع سے خطاب کیا۔ محترمہ انا رائے، سینئر ایڈوائزر، نیتی آیوگ اور مشن ڈائریکٹر ڈبلیو ای پی نے کوآپریٹو وفاقیت کو فروغ دینے کے نیتی آیوگ کے مینڈیٹ پر اور اس ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں ریاستی سپورٹ مشن کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شمال مشرق میں خواتین کی قیادت میں ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر ڈبلیو ای پی کے کردار پر زور دیا۔ سرکردہ خواتین کاروباریوں نے پالیسی ایکو سسٹم، انسان دوستی کے کردار، اور خواتین کاروباریوں کے لیے تبدیلی کا اثر پیدا کرنے کے لیے تعاون کو بروئے کار لانے کے واسطے اپنے سفر اور بصیرت کا اشتراک کیا۔
ورکشاپ کے ایک حصے کے طور پر، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری نے ڈبلیو ای پی کے ایوارڈ ٹو ریوارڈ (اے ٹی آر) کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کی خواتین کاروباریوں کے لیے بہت سے اقدامات شروع کیے، جو خاص طور پر صنعت اور ایکو سسٹم کے رہنما کے ساتھ شراکت داری میں تیار کیے گئے تھے۔ پہلا آغاز ’’کیٹالائس ٹیک انٹرپرینیور ہر انوویشن چیلنج‘‘تھا، جوکہ ایک اٹل انوویشن سینٹر – سیلکو فاؤنڈیشن کی شراکت داری ہےجس کی توجہ صاف ستھری توانائی کے کاروبار کو سپورٹ کرنے پر مرکوز تھی۔ اے ٹی آر خواتین کاروباریوں کو زراعت، صحت کی دیکھ ریکھ اور مائیکرو بزنس جیسے اہم شعبوں میں بااختیار بنائے گا اور اس کا مقصد خواتین کاروباریوں میں پائیداری اور موسمیاتی لچک کے لیے بیداری اور حل پیدا کرنا ہے۔
دوسرا آغاز ’’میتری پروگرام‘‘ تھا جس میں میک مائی ٹرپ کے ساتھ شراکت داری میں خواتین کاروباریوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے شمال مشرقی علاقے میں خواتین ہوم اسٹے مالکان کی تربیت اور صلاحیت سازی کی گئی تھی۔ اے ٹی آر پروگرام ہوم اسٹے مالکان کو آن لائن مارکیٹ پلیس بشمول میک مائی ٹرپ استعمال کرنے کی تربیت فراہم کرے گا اور مضبوط ڈیجیٹل موجودگی پیدا کرنے کے لیے اپنے کاروبار کو آن لائن مارکیٹ کرے گا۔
تعاون کا اگلا مجموعہ خواتین کے کاروباری اداروں کے لیے سازگار ماحول کی تعمیر پر مرکوز ہے۔ اس میں ’’نیسکام فیوچر اسکلز پروگرام‘‘ کا آغاز بھی شامل ہے، جو تین پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ہنر مندی فراہم کرے گا یعنی نان ٹیک، سیمی ٹیک، اور مختصر سیکھنے والے ماڈیولز کے ذریعے ٹیک تاکہ کاروباری افراد کو ساختی تجربات کے ذریعے تصورات کی جانچ کرنے، کاروباری حکمت عملی کو بہتر بنانے میں ، ان کے کاروبار کو بڑھانے اور ان کے صارفین کے لیے قدر پیدا کرنے کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنے میں مدد گار ہو۔
فکی ایف ایل او کی طرف سے ’’ایف ایل او ،ایم ایس ایم ای اسسٹ سنٹر‘‘ شمال مشرقی خواتین کاروباریوں کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک کے طور پر شروع کیا گیا تھا تاکہ انہیں رہنمائی اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنے، شراکت داری کو فروغ دینے، نئی منڈیوں تک رسائی، اور مہارت کی ترقی اور صلاحیت کی تعمیر خواتین کاروباریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے بین الاقوامی کاروبار کے مواقع بھی پیدا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔

بی آئی ٹی ایس پیلانی اور آدتیہ برلا فاؤنڈیشن کے ذریعہ ’’ویمن پرینیور‘‘ پروگرام شروع کیا گیا تھا تاکہ ٹیک کی قیادت والے نقطہ نظر کے ذریعہ ہندوستان کو تبدیل کرنے والی خواتین کے کاروباری اداروں کو تسلیم کیا جا سکے۔ یہ پروگرام خواتین کاروباریوں کو 18 ماہ طویل انکیوبیشن پروگرام میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے جو اسکیلنگ بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنمائی اور مارکیٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے اور ایک موقع فراہم کرتا ہے تا کہ وہ 10 لاکھ روپے تک کی بنیادی فنڈنگ حاصل کرسکیں۔
ڈبلیو ای پی کی رسائی کو بڑھانے کے لیے، اِچ پارٹنرز، ماسٹر کارڈ اور اسکوائر پانڈا نے ڈبلیو ای پی پر نئی خصوصیات کا اعلان کیا، یعنی 12 زبانوں میں مواد، چیٹ بوٹ اور کئی دیگر خصوصیات۔
اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ڈبلیو ای پی پلیٹ فارم (www.wep.gov.in) پر رجسٹر ہوں اور ان کے ذریعہ شروع کیے گئے تمام پروگراموں سے فائدہ حاصل کریں۔
ورکشاپ میں 1500 سے زائد شرکاء نے شرکت کی، جن میں خواتین کاروباری، مقامی سیلف ہیلپ گروپس، سرکاری اہلکار، صنعت کے نمائندے، انکیوبیٹرز/ایکسیلیٹر، مالیاتی ادارے، فلاحی فاؤنڈیشنز اور دیگر شامل ہیں۔ ورکشاپ نے خواتین کاروباریوں کے لیے ان کے کاروباری سفر کو مضبوط بنانے کے واسطے مفید سیشنز کا انعقاد کیا اور شمال مشرقی خطے کے پائیدار ٹیک انٹرپرینیورز کو دکھانے کے لیے سیلکو فاؤنڈیشن کے ذریعے تیار کردہ ایک ٹیک تجربہ مرکز بھی پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا ک ۔ن ا۔
U- 1553
(रिलीज़ आईडी: 1980847)
आगंतुक पटल : 101