الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
این ای جی ڈی نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ریاستی صلاحیت سازی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
29 NOV 2023 4:34PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے قومی ای- حکمرانی ڈویژن (این ای جی ڈی) کی اپنے نالج پارٹنر کے اشتراک سے صلاحیت سازی کی اسکیم کے تحت ریاستی صلاحیت سازی کی ورکشاپ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ ان ورکشاپ کا مقصد خدمات کی ترسیل کو بہتر بنانے کے لئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے امکانات کو بروئے کار لانا اور اس پر غور کرنا ہے کہ اس نئے ڈیجیٹل منظر نامے کو استعمال کرنے کے لئے پالیسیوں اور حکمت عملی کو کس طرح مرتب کیا جائے ۔
اس سلسلے کی پانچویں ورکشاپ 29-30 نومبر 2023 کو ہریانہ میں منعقد کی جا چکی ہے، جس میں ہریانہ کے مختلف محکموں کے 27 سے زیادہ عہدیدار شرکت کر رہے ہیں۔ دو روزہ جامع تربیت کا مقصد پالیسی ساز سرکاری عہدیداروں کو ٹیم ورک کے طور پر کام جاری رکھنے کی خاطر ریاست میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کو اپنانے اور نافذ کرنے سے متعارف کرایا جاسکے۔
ورکشاپ کا افتتاح ہریانہ کے سٹیزن ریسورس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (سی آر آئی ڈی)، این ای جی ڈی اور واد ھ وانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ پالیسی (ڈبلیو آئی ٹی پی) کے عہدیداروں کے ساتھ کیا گیا۔
ورکشاپ صنعت کے متعلقہ موضوع کے ماہرین اور حکومت کے ماہرین کو عملی معاملات کے مطالعات ساز و سامان کے مظاہرے اور کسی نظریئے کو تجرباتی یا دیگر پروجیکٹوں میں تبدیل کرنے کے ویژن پر تبادلہ خیال کے اجلاس کے لئے یکجا کرتی ہے۔
اگست 2023 میں شروع کی گئی یہ ورکشاپ حکومت اور صنعتی کنسورشیم کے درمیان منفرد ساجھیداری کا مظا ہرہ کرتی ہیں تاکہ حکومت سرکاری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے ، حکمرانی کو مستحکم کرنے اور بہتر طور پر علمی فیصلے کرنے کے لئے ابھرتی ہوئی ٹیکنا لوجی کو مؤثر طور پر استعمال کرسکے۔ آئندہ ورکشاپ لداخ اور تلنگانہ وغیرہ میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-1556
(Release ID: 1980845)
Visitor Counter : 85