صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 29نومبر سے 2دسمبر کے دوران  مہاراشٹر کا دورہ کریں گی

Posted On: 28 NOV 2023 7:54PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 29 نومبر سے2 دسمبر کے دوران مہاراشٹر کا دورہ کریں گی۔

29 نومبر کو صدرجمہوریہ ‘اسکول ایجوکیشن سسٹم میں یوگا کے انضمام-سوچ کو ظاہر کرنے’ کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گی، جس کا اہتمام کیولیادھام نے لوناوالا میں اپنی صد سالہ تقریبات کے حصہ کے طور پر کیا ہے۔ اسی شام صدر مملکت نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑکواسلا میں صدارتی عشائیہ میں شرکت کریں گی۔

30 نومبر کو صدر مملکت کھڑکواسلا میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 145ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیں گی۔ وہ آئندہ 5ویں بٹالین کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گی۔

یکم دسمبر کو صدر جمہوریہ آرمڈ فورسز میڈیکل کالج پونے میں صدر کاکلر پیش کریں گی۔ وہ عملی طور پر آرمڈ فورسز سینٹر فار کمپیوٹیشنل میڈیسن ‘پرجنا’ کا بھی افتتاح کریں گی۔ اسی دن، وہ ناگپور میں گورنمنٹ میڈیکل کالج، ناگپور کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کا افتتاح کریں گی۔

2 دسمبر کو صدر جمہوریہ ناگپور میں راشٹرسنت توکادوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کے 111ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔

 

*************

 

ش ح ۔ح ا۔ م ش

U. No.1530


(Release ID: 1980635) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi