سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آسیان انڈیا گراس روٹس انوویشن فورم (اے آئی جی آئی ایف) کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز
Posted On:
28 NOV 2023 7:09PM by PIB Delhi
28 نومبر 2023 کو لنگکاوی، ملیشیا میں شروع ہونے والے سالانہ آسیان انڈیا گراس روٹس انوویشن فورم (اے آئی جی آئی ایف) کے چوتھے ایڈیشن میں، 10 آسیان رکن ممالک (اے ایم ایس) کے ساتھ ہندوستان کی نمائندگی 200 شرکاء نے کی۔
اے آئی جی آئی ایف ایک سالانہ پروگرام ہے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع (ایس ٹی آئی) میں تعاون کی بنیاد پر ہندوستان اور اے ایم ایس کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ جہاں ایک طرف اس کا مقصد مختلف ممالک میں سماجی اختراعات کو اجاگر کرنا ہے، وہیں یہ زمینی سطح پر اختراعی ماحولیاتی نظام میں حکمرانی کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
سالانہ پروگرام آسیان کمیٹی برائے سائنس، ٹیکنالوجی، اور اختراع (سی او ایس ٹی آئی) کے ، حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) ؛ نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) - ہندوستان اور میزبان ملک کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، ملیشیا کی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کی وزارت (ایم او ایس ٹی آئی) کے درمیان سال 2023 میں تعاون ہے۔ یایاسان انوواسی ملیشیا (وائی آئی ایم ) ایم او ایس ٹی آئی کے تحت ایک ایجنسی ہے ۔
حکومت ملائیشیا کے سائنس و ٹکنالوجی اور اختراع کے وزیر مسٹر وائی بی چانگ لیہ کانگ نے اے آئی جی آئی ایف 2023 کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کہ اے آئی جی آئی ایف جیسے سال بہ سال فلیگ شپ پروگرام اختراعات کی نمائش اور فروغ کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں جس میں زمینی سطح پر زندگیوں کو نمایاں طور پر متاثر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ سماجی اختراعات کے تئیں اپنی وابستگی جاری رکھیں اور اجتماعی طور پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آنے والا کل سب کے لیے آج سے بہتر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام شریک ممالک کو سرحد پار میکانزم کی حمایت، بہترین طریقوں کی معلومات کے تبادلے اور عالمی اور علاقائی نیٹ ورک سے آسیان کے روابط کے نیٹ ورکنگ میں اپنی جدت اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت، کاروباری افراد کی لچک اور پائیداری کو بہتر بنانے میں اپنا عہد جاری رکھنا چاہیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ،حکومت ہند کے محکمہ سائنس و ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری ، سکریٹری، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایس ٹی) پروفیسر ابھے کرندیکر نے کہا کہ "جدت کار دنیا کے لیے ہماری امیدیں ہیں۔"
پروفیسر کرندیکر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا ، ’’اگر ہم دنیا کو رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں، تو ہمیں انہیں زیادہ کثرت سے دریافت کرنا چاہیے اور ان کی مدد کے لیے "جو بھی کرنا پڑے" کرنا چاہیے۔ وہ وقت آ گیا ہے جب ہمیں "تعاون" کی تعریف اس طرح کرنی چاہیے جیسے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ ہمیں مشترکہ ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی ترقی، سرحد پار ٹیکنالوجی کے لائسنسنگ کے مواقع، ایک ملک کے لیے بنیادی ڈھانچے کی پیشکش اور شاید دوسرے میں کمی، پھیلاؤ اور سماجی پھیلاؤ جیسے امکانات کے بارے میں سوچنا چاہیے، تاکہ وسیع تر براعظم اور خطے میں نئے دور کی ٹیکنالوجی کی پروفائل کو بڑھایا جا سکے " ۔
ملیشیا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب بی این ریڈی نے کہا کہ ہندوستان ان اسٹارٹ اپس کے لیے کلیدی ملک کے طور پر ابھرا ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں اپنی موجودگی کا احساس دلارہے ہیں، بشمول ہندوستان کے ان چند یونیکورن جو ملیشیا میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اے آئی جی آئی ایف جیسے پلیٹ فارمز ہر حصہ لینے والے ممالک میں طلباء اور نچلی سطح کی آبادی کے لیے ہر سال کچھ نیا سیکھنے کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں، اور اسے ہندوستان اور اے ایم ایس کے درمیان زیادہ تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح کی اختراعات سے جڑیں اور انہیں معاشرے کے لیے پائیدار حل میں منتقل کریں۔
جناب آوانگ حاجی محمد نازی حاجی محمد یوسف، وزارت ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن کمیونی کیشن کے مستقل سیکرٹری، برونئی دارالسلام، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق آسیان کمیٹی کے چیئرمین (سی او ایس ٹی آئی)؛ ڈاکٹر اروند سی راناڈے، ڈائریکٹر، این آئی ایف؛ ڈاکٹر سلکشنا جین، سائنسٹ ای، بین الاقوامی تعاون ڈویژن، ڈی ایس ٹی، حکومت ہند؛ این آئی ایف کے دیگر عملے کے ارکان، ہندوستان سے کل 17 طالب علم اختراع کار اور زمینی سطح کے اختراع کار موجود تھے جبکہ 11 ممالک کے کل نمائندے تقریباً 200 تھے۔
جکارتہ، انڈونیشیا (2018)، ڈواو فلپائن (2019)، اور نوم پنہ ، کمبوڈیا (2022)، اے آئی جی آئی ایف 2023 میں گزشتہ ایڈیشنوں کی کامیابیوں کی بنیاد پر، اے آئی جی آئی ایف 2023، میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تعاون کے ذریعے سماجی چیلنجوں پر قابو پانے کے اپنے عزم کو بڑھاتا ہے۔
چوتھے اے آئی جی آئی ایف کے موقع پر ہندوستانی وفد نے ملیشیا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب بی این ریڈی سے ملاقات کی اور آسیان کے بارے میں ان کے نقطہ نظر سے استفادہ کیا اور ہندوستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات میں ایس ٹی آئی کا کردار ادا کا اعادہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
1517
(Release ID: 1980560)
Visitor Counter : 103