بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی بونگائیگاؤں کا سی ایس آر اور ماحولیات کے تحفظ میں اسکی شاندار کامیابیوں کے لیے اعتراف کیا گیا
Posted On:
28 NOV 2023 6:09PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی بونگائیگاؤں کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اور ماحولیات کے تحفظ میں اس کی شاندار کامیابیوں کے لیے گرینٹیک فاؤنڈیشن کے ذریعہ دو باوقار ایوارڈز دیئے جانے کے ساتھ اعتراف کیا گیا ہے۔ پاور اسٹیشن کو 22 ویں سالانہ گرینٹیک انوائرمنٹ ایوارڈ 2023 میں ماحولیاتی تحفظ کے زمرے میں اور 10 ویں سالانہ گرینٹیک سی ایس آر انڈیا ایوارڈز میں دیہی ترقی کے زمرے میں ٹرافی دی گئی ۔
حکومت آسام کے ماحولیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب روی شنکر پرساد نے آسام میں آلودگی کی روک تھام کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اروپ کمار مشرا، آسام کے آلودگی کی روک تھام کے ممبرسکریٹری جناب شانتنو کمار دتہ، کی موجودگی میں جموں و کشمیر کے سونمرگ میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں اے جی ایم (ای ایم جی اینڈ او اینڈ ایم / سول ) جناب اکونتھم انگولی کو ایوارڈ پیش کئے ۔
گرین ٹیک اینوائرمنٹ ایوارڈ ایسی ذمہ دار ، اختراعی طریقہ کار اور اقدامات کا اعتراف کرتے ہیں جو پائیدار کم سے کم ماحولیاتی اثرات والے اور سماج کے لئے طویل مدتی فوائد کوفروغ دیتے ہیں ۔این ٹی پی سی بونگائیگاؤں کے ذریعہ یہ ایوارڈز حاصل کرنا ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ذمہ داری کے تئیں اس کی عہدبستگی کا ایک ثبوت ہے۔
این ٹی پی سی بونگائیگاؤں کے چیف جنرل منیجر جناب کروناکرن داس نے اس کامیابی کے لیے ملازمین اور محکموں کو مبارکباد دی اور اچھا کام کو جاری رکھنے کے لئے انکی حوصلہ افزائی کی۔ جناب داس نے اس بات اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ ایوارڈز پائیدار طریقہ کار اور معاثرے پر مثبت اثر ڈالنے والے اقدامات کے لئے عہدبستگی کا اعتراف ہیں۔
************
ش ح۔ و ا ۔ م ص
(U:1509 )
(Release ID: 1980500)
Visitor Counter : 61