کارپوریٹ امور کی وزارتت

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز ( آئی آئی سی اے  )  نے  بھارت میں کارپوریٹ گورننس کو تقویت دینے کے لیے آزاد ڈائریکٹرز کے لیے دو روزہ تعارفی پروگرام کا اختتام کیا

Posted On: 28 NOV 2023 5:36PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز ( آئی آئی سی اے )  کا ‘ آزاد ڈائریکٹرز کے لیے دو روزہ تعارفی پروگرام’  آج گوا میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ پروگرام آئی آئی سی اے کے مختلف جاری صلاحیت سازی کی مداخلتوں کا حصہ تھا  ، جس کا مقصد  بھارت میں کارپوریٹ گورننس کو تقویت دینا ہے۔ افتتاحی پروگرام کی قیادت ریاست گوا کے سرکاری لیکویڈیٹر   اور رجسٹرار آف کمپنیز جناب جینت آریہ نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q718.jpg

بڑی تعداد میں  لوگوں  کی شرکت  کو دیکھتے ہوئے ، بھارت بھر میں سرکاری اور نجی کارپوریشنوں، سرکاری ایجنسیوں اور پی ایس یوز سمیت مختلف شعبوں کے 45 سے زیادہ ڈائریکٹرز اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ شرکت کرنے والے ڈائریکٹرز مختلف صنعتوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جو  تقریب کے دوران  اجتماعی معلومات اور تجربے  میں اضافہ کرتے ہیں۔

پروگرام کا آغاز آئی آئی سی اے کے اسکول آف کارپوریٹ گورننس اینڈ پبلک پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر نیرج گپتا کے ایک خطاب سے ہوا، جس میں زیر بحث موضوعات کی بنیاد رکھی گئی۔

اس پروگرام کے لیے  شرکت کرنے والے معزز مقررین میں ،جو لوگ شامل  ہوئے ،  ان میں ایم 3  انڈیا کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور سنڈیکیٹ بینک کے سابق چیئرپرسن  اجے ناناوتی، ؛ ڈاکٹر انوپ کے پجاری، سابق سکریٹری، حکومت ہند؛ ڈاکٹر انیل کھنڈیلوال، سابق چیئرمین، بینک آف بڑودہ؛  جناب  شرد ابھیانکر،  شریک ساتھی ، کھیتان اینڈ کمپنی؛  جناب  وویک تلوار، سابق سربراہ، ٹاٹا سسٹین ایبلٹی گروپ؛ جناب نوشیر مرزا، پیشہ ورانہ آزاد ڈائریکٹر؛ اور سی اے  جناب گیان پی پیپارا، منیجنگ پارٹنر، پپارا اینڈ کمپنی شامل تھے ۔

ڈاکٹر نیرج گپتا کی قیادت میں اور چیف پروگرام ایگزیکیٹوز  جناب منوج سنگھ اور  جناب میتھیو جان کے انتظام کے تحت، آئی آئی سی اے کا مقصد آزاد ڈائریکٹرز کی ذمہ داریوں سے متعلق مؤثر سیکھنے اور بصیرت فراہم کرنا ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز ( آئی آئی سی اے  ) کے بارے میں:

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز ، حکومت ہند کے کارپوریٹ امور کی وزارت کا اعلیٰ ترین تھنک ٹینک ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا بنیادی مشن کارپوریٹ گورننس کی اہمیت  کو آگے بڑھانا، ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل کو فروغ دینا اور بھارتی کارپوریٹ منظر نامے میں اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے کلیدی اقدامات میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر ڈاٹا بینک اور سرٹیفیکیشن پہل شامل ہے، جو بھارت میں کمپنی بورڈز میں خدمات انجام دینے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک لازمی سرٹیفیکیشن ہے۔ یہ پہل، کئی دیگر لوگوں کے ساتھ، بھارت میں بورڈ روم کی ساخت، گفتگو اور تاثیر کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

********

ش ح۔  ح ا ۔ع ا

U. No. 1507



(Release ID: 1980480) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Odia