وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے کرشناوینی سنگیتا نیراجنم کے پریکوئل ایونٹ کا اہتمام کیا - کلاسیکی موسیقی کے مالامال ورثے کو منانے کا  ایک تہوار

Posted On: 28 NOV 2023 4:25PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کی سیاحت کی وزارت نے وزارت ثقافت، سنگیت ناٹک اکیڈمی اور آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت کے اشتراک سے کرشناوینی سنگیتا نیراجنم کے پریکوئل ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا، جو کلاسیکی موسیقی کے مالامال  ورثے کو منانے اور  غیر معروف سیاحتی مقامات فروغ دینے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا تہوار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014IJ7.jpg

ریاست بھر میں 27 نومبر 2023 کو چھ مقامات پر منعقد ہونے والے پریکوئل ایونٹس ایک شاندار کامیابی تھی اور اس نے دسمبر 2023 میں منعقد ہونے والے اصل پروگرام کی ایک جھلک پیش کی۔

کرشناوینی سنگیتا نیراجنم کا انعقاد 10 سے 12 دسمبر 2023 تک وجئے واڑہ میں کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E7BE.jpg

اس تقریب میں علاقائی کھانوں، مقامی دستکاری اور ہینڈ لومز کی شاندار نمائش اور فروخت بھی پیش کی جائے گی۔ اس میلے کا مقصد خطے کے پوشیدہ جواہرات کو فروغ دینا بھی ہے جس میں روحانی، ورثے اور ماحولیاتی مقامات شامل ہیں۔

بوبلی، راجمندری، لیپاکشی، مووا، نیلور اور کرنول میں منعقد ہونے والے اس تقریب میں معروف فنکاروں کو اکٹھا کیا گیا اور آندھرا پردیش کے میوزک کالجوں کی نمائندگی کرنے والے طلباء اور علاقے کے موسیقی کے شائقین کی فعال شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HCF8.jpg

سری وینکٹیشورا انم کالاکندرم، راجاماہندرا ورم میں منعقد ہونے والے پریکوئل پروگرام میں ڈاکٹر منڈا اننتھا کرشنا، پیرولی نند کمار، پیراولی جے بھاسکر اور ایم ہری بابو کی شاندار موسیقی کی پرفارمنس دیکھنے کو ملی۔ اس تقریب میں جناب بھارت، ممبر پارلیمنٹ، ڈپٹی کلکٹر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر اور ڈسٹرکٹ ٹورازم آفیسر نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں 850 حاضرین کی فعال شرکت نے ایک شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I0TZ.jpg

نندی مجسمہ، لیپاکشی پر منعقد ہونے والے پریکوئل ایونٹ نے استاد ونے سروا ، ویبھو رامانی، استاد بی ایس پرشانت اور  استاد گوپی شرون   کی شاندار  کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ اس  تقریب میں  جناب چیتن آئی اے ایس ،سری ستیہ سائی ضلع کے جوائنٹ کلکٹر  نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں 300 اسکول کے طلبا ،  ہندوستان اثارقدیمہ کے عہدیداران ، مقامی ضلع انتظامیہ، آندھراپردیش کی سیاحت ، ہندوستانی سیاحت کے عہدیداران اور عوام سمیت  300 شرکا نے شرکت کی۔

سری رنگناتھ مندر، نیلور میں پینا ندی کے خوبصورت پس منظر میں منعقدہ پریکوئل تقریب میں محترمہ کے گایتری، محترمہ دیپیکا وینکٹرمن اور جناب کشور رمیش کی شاندار کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس تقریب میں  مہمان خصوصی  جناب وینکٹیشورلو  نے شرکت کی۔ اس تقریب میں 80 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی جن میں انڈین کلنری انسٹی ٹیوٹ، تروپتی کے یووا ٹورازم کلب کے ممبران، نیلور کے گورنمنٹ میوزک کالج کے طلباء اور عقیدت مند شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Q1F9.jpg

سری شاردا گورنمنٹ میوزک کالج، کرنول میں منعقدہ پریکوئل ایونٹ میں محترمہ کوتھاپلی وندنا ، جناب  کومندوری وینکٹا کرشنا، جناب کوٹی پلی رمیش اور محترمہ کے شروتی سمیہتا کی دلکش پرفارمنس دیکھی گئی۔ اس تقریب میں ضلعی انتظامیہ، اے پی ٹورازم اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں  نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں سری شاردا گورنمنٹ موسیقی کالج   کے طلبااور عام لوگوں  سمیت 180   شرکاء نے شرکت کی۔

************

ش ح۔  ا ک     ۔ م  ص

 (U:1500 )



(Release ID: 1980440) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Tamil