وزارت اطلاعات ونشریات
کرکٹ لیجنڈ متھیا مرلی دھرن نے افّی 54 میں اپنی بایوپک پر گفتگو کا سیشن کیا
بغیر سنیمائی مبالغہ کے سچی کہانی پیش کرنا چاہتا تھا: مرلی دھرن
'اے لیجنڈری 800 – اگینسٹ آل اوڈس‘ ایک عظیم کھلاڑی کا انسانی ڈرامہ ہے، افسانے سے زیادہ مضبوط: مدھر متل
’’فلم کا مقصد ایک ایسے لیجنڈ کے جوہر کو حاصل کرنا ہے جس کا سفر میدان سے باہر بھی اتنا ہی ڈرامائی تھا جتنا اس کے اندرتھا ‘‘: فلمساز سریپتی ایم
گوا میں جاری ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے 54 ویں ایڈیشن میں عظیم کرکٹر گیندباز متھیا مرلی دھرن کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کا سیشن منعقد کیا گیا۔ اس میں مدھور متل بھی شامل ہوئے جنہوں نے اسپن گیندبازی کے جادوگر کی بایوپک ’اے لیجنڈری 800- اگینسٹ آل اوڈس‘ میں مرلی دھرن کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ پروگرام آج کے اہم توجہ کے مرکز میں سے ایک تھا۔
کومل ناہٹا کے زیر نظامت سیشن نے مرلی کے مبہم ہونے سے کرکٹ کے لیجنڈ بننے تک کے سفر کی گہرائیوں کو بیان کیا گیا۔
بات چیت کے سیشن کے دوران اسپن جادوگر متھیامرلی دھرن
متھیامرلی دھرن نے اس بات چیت میں اپنی زندگی کی غیرمعمولی کہانی کو مشترک کیا، جو سری لنکا میں جنگ اور غیر یقینی صورتحال کے پس منظر میں شروع ہوئی تھی ۔ انہوں نے اپنی جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے کرکٹ لیجنڈ بننے کے بارے میں کہا کہ ’’ کرکٹ ان پریشان کن اوقات کے دوران ان کا آخری سہارا تھا۔ انہوں نے اپنے بچپن کے خوابوں کو بھی یاد کیا، جس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا تو دور کی بات ہے، اپنے اسکول کے لئے کھیلنا بھی شامل نہیں تھا۔
آنے والی بائیوپک پر بات کرتے ہوئے جو ان کی زندگی کوبیان کرتی ہے، مرلی نے صداقت کی اہمیت پر زور دیا۔ ’’ انہوں نے کہا،یہ مبالغہ نہیں ہے؛ یہ سچائی کے بارے میں ہے۔‘‘ انہوں نے اسکرپٹ کی متعدد بار باریک بینی سے چھان بین کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ داستان ان کی جدوجہد اور فتح کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔
1995 میں آسٹریلیا میں اپنے باؤلنگ ایکشن پر ’چکنگ تنازعہ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرلی نے دعویٰ کیا کہ یہ جان بوجھ کر انھیں نیچے دکھانے کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ہمت شکن تھا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے ساتھیوں اور کرکٹ بورڈ کی فعال حمایت کے ساتھ آگے بڑھتا رہا۔"
کرکٹ کی زندگی میں اپنی جدوجہد اور ہنگامہ خیز واقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرلی نے کہا کہ ان کی کرکٹ کی تاریخ کا بدترین واقعہ پاکستان میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ تھا۔
فلاحی کاموں کے لیے مرلی ایک خیراتی تنظیم فاؤنڈیشن آف گڈ نیس چلا رہے ہیں۔ یہ تنظیم سینیگاما خطے کی بہبود کے لیے پرعزم ہے اور بچوں کی ضروریات، تعلیم و تربیت، صحت کی دیکھ بھال اور نفسیاتی سماجی مدد، رہائش، معاش، کھیل اور ماحول سمیت مختلف شعبوں میں منصوبوں کے ذریعے مقامی کمیونٹیز کی مدد کرتی ہے۔
فلم کے ہدایت کار سریپتی ایم نے انکشاف کیا کہ یہ فلم محض ایک مشہور کرکٹر کی تصویر کشی نہیں کر رہی ہے بلکہ زبردست ہنگامہ خیز واقعات اور جدوجہد کو سمیٹ رہی ہے جس نے مرلی دھرن کی غیر معمولی زندگی کو تشکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ "فلم کا مقصد ایک لیجنڈ کے جوہر کو پیش کرنا ہے جس کا سفر میدان سے باہر اتنا ہی ڈرامائی تھا جتنا اس کے اندر تھا"۔
ایک بایوپک بنانے کے لیے، سریپتی نے انکشاف کیا، "کوئی ٹیمپلیٹ یا اسکرین پلے فارمیٹ نہیں ہے۔ ہم ایک ایسے لیجنڈ کی سچی کہانی بنانا چاہتے تھے، جس کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی بہت ڈرامائی ہے جسے سنبھالنا ممکن نہیں۔
فلم میں مرلی کا کردار ادا کرنے والے مدھر متل نے کہا، "یہ ایک اسپورٹس فلم سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک انسانی ڈرامہ اور ایک عظیم کھلاڑی کی قوت ہے، جو افسانے سے زیادہ مضبوط ہے۔" سات سال کی عمر میں کہیں پیار نہ ہو جائے سے مرلی کا کردار ادا کرنے تک اپنے اداکاری کے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے، مدھور نے کہا کہ بایوپک میں کرکٹ کے لیجنڈ کا کردار ادا کرنا بہت ہی دلچسپ اور اعزاز کی بات ہے۔ مدھر نے کہا، "اسپن جادوگر کے باؤلنگ ایکشن کی تقلید کرنے کے لیے، میں نے مرلی کی وراثت کا احترام کرنے کے لیے دو ماہ تک ایک بولنگ کوچ کے ساتھ مشق کی۔"
ہر ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹوں کی اوسط سے، مرلی دھرن کو کھیل کی تاریخ کے عظیم ترین گیند بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ وہ 800 ٹیسٹ اور 530 سے زیادہ ایک روزہ بین الاقوامی (او ڈی آئی) وکٹیں لینے والے واحد گیندباز ہیں۔ مرلی دھرن 1996 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکا کی ٹیم کا حصہ تھے۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 1492)
(Release ID: 1980397)
Visitor Counter : 97