وزارت اطلاعات ونشریات

افّی54 میں ’ متحرک فلموں کے ڈیجیٹل   تحفظ کے تعارف‘ سے متعلق ماسٹر کلاس


برقرار رکھنے کا  بنیادی مقصد، فلم کی فنکارانہ سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے ،اسے  فروغ دینا  ہونا چاہیے: تھیوڈور ای گُلُک

Posted On: 26 NOV 2023 8:43PM by PIB Delhi

آج فلم سازوں کو، اپنی فلم یا فائل پر مبنی پروڈکشنز کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ طریقے سے آرکائیو کرنے کی ابھرتی ہوئی حقیقت کا سامنا ہے۔ ’متحرک فلموں کے ڈیجیٹل تحفظ ‘ پر ایک ماسٹر کلاس  اجلاس  آج 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا، گوا میں منعقد ہوا جس میں اس موضوع پر غور کیا گیا۔ دی ماسٹرکلاس، جس کی قیادت تجربہ کار فلم برقراری کے  ماہر اور فلمی تاریخ دان تھیوڈور ای گلک کر رہے ہیں، جس کا مقصد موشن پکچر کو ڈیجیٹل شکل  میں محفوظ کرنے میں ’اکیڈمی ڈیجیٹل پریزرویشن فورم‘ کی کوششوں پر زور دینا تھا۔ یہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے تحت، سائنس اور ٹیکنالوجی کونسل کا ایک اقدام ہے۔

اپنے خطاب میں، تھیوڈور ای گلک نے اس حساس  توازن پر روشنی ڈالی جس کی پیروی، برقراری سے متعلق  پیشہ ور افراد نے اصل کام کی جمالیات کو نقصان نہ پہنچانے میں کی ہے۔  انھوں نے مزید کہا کہ’’چیلنج، اصل کام کی فنکارانہ سالمیت اور ارادے کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیجیٹل تحفظ کی مانگ کو پورا کرنے میں ہے۔ بنیادی مقصد فلم کو تبدیل کرنے کے بجائے اسے  فروغ دینا  ہونا چاہیے‘‘۔  انہوں نے کسی بھی بحالی کے منصوبے میں فلم سازوں کے اصل فنکارانہ ارادے کا احترام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ماسٹر کلاس کی طرف سے اہم نکات میں سے ایک، بحالی اور تحفظ سے وابستہ زیادہ  لاگت تھی۔ انھوں نے وضاحت کی کہ ’’خرچ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ بحالی کے منصوبے کے ذریعے کیا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔  تھیوڈور نے فلم کے تحفظ کے مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے ابھرتے ہوئے کردار کو بھی تسلیم کیا، جبکہ انسانی مداخلت کی ناقابل تلافی اہمیت پر زور دیا۔

ڈیجیٹائزیشن کی حفاظت کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے، تھیوڈور نے سامعین کو یقین دلایا کہ ڈیجیٹلائزڈ فلم کے مواد کے لیے محفوظ انکرپٹیڈ اسٹوریج کے حل، آسانی سے دستیاب ہیں۔

سوسائٹی آف موشن پکچر اینڈ ٹیلی ویژن انجینئرز (ایس ایم پی ٹی ای) کے چیئرمین - انڈیا سیکشن، اجول این نیرگوڈکر نے  اجلاس  کی نظامت کی۔

 

مزید معلومات کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔اع    ۔ر ا

 (U.No. 1487)



(Release ID: 1980354) Visitor Counter : 81


Read this release in: Marathi , Hindi , English