تعاون کی وزارت
ویکنٹھ مہتا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کو آپریٹو مینجمنٹ(وی اے ایم این آئی سی او ایم) پونے میں یوم آئین منایا گیا
Posted On:
26 NOV 2023 5:32PM by PIB Delhi
ویکنٹھ مہتا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کو آپریٹو مینجمنٹ (وی اے ایم این آئی سی او ایم) کے کیمپس میں تمام فیکلٹیوں، عملے اور پی جی ڈی ایم- اے بی ایم طلباء کی موجودگی میں 26 نومبر 2023 کو یوم آئین منایا گیا تاکہ 26 نومبر 1949 کو ہندوستان کے آئین کو آئین ساز اسمبلی کے ذریعہ باضابطہ طور پر قبول کرنے کی یاد کو منایا جا سکے۔
جناب آر کے مینن،رجسٹرار نے اپنے ابتدائی کلمات میں اجتماع کو بتایا کہ ہندوستانی آئین دنیا کے کسی بھی خودمختار جمہوری ملک کی طرف سے اپنایا جانے والا سب سے بڑا اور متحرک تحریری آئین ہے۔اسے جناب بی آر امبیڈکر اور دستور ساز اسمبلی کے ارکان نے تیار کیا تھا۔اس دن کو منانے کے پیچھے کا مقصد شہریوں کو آئین کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور یاد دلانا ہے اور ہندوستان کے شہریوں کو سماجی، ثقافتی، مذہبی آزادی فراہم کرنے کے لیے ڈرافٹنگ کمیٹی کی انتھک کوششوں کے بارے میں بھی واقف کرانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے شہریوں کا فرض ہے کہ وہ ہندوستانی آئین کو پڑھیں اوراس کی اہمیت کو سمجھیں۔
ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر اے کے استھانہ نے آئین کی تمہید پڑھی جسے کیمپس میں موجود لوگوں نےدوہرایا۔ ڈاکٹر اے کے استھانہ نے ہندوستان کے آئین کو کوآپریٹو سوسائٹی سے جوڑنے پر زور دیا۔ ہمارا آئین جمہوری نظام کا حامی ہے اور سات میں سے ایک کوآپریٹو اصول ‘‘ڈیموکریٹک ممبر کنٹرول’’ ہے۔ لہذا، یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ ہندوستان کا آئین اس کی جمہوری قدر کے ذریعہ آج تک کوآپریٹیو کے نظم و نسق اورانتظام کا ڈی این اے ہے۔ 6 جولائی 2021 کو امداد باہمی کی وزارت کی تشکیل کے بعد، وزیر اعظم، جناب نریندر مودی اور وزیر داخلہ اورامداد باہمی کےوزیر جناب امت شاہ نے تعاون پر مبنی معیشت کو قومی اور بین الاقوامی معیشت کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایجنڈے کو تعاون کے سات اصولوں پر کوآپریٹوز کی قدر پر مبنی انتظام کے ساتھ پورا کیا جا سکتا ہے لہذا یوم آئین کا مشاہدہ آنے والے سالوں میں کوآپریٹوز کی پیش رفت کا خاکہ بنانے کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔م ش
(U-1485)
(Release ID: 1980348)
Visitor Counter : 80