وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

فرانسیسی فلم‘انڈ لیس سمر سنڈروم’ کا ایشین پریمیئر کل 54ویں آئی ایف ایف آئی ، گوا میں ہوگا


ایک شادی پر مبنی کہانی نے متاثر کیا اور مجھے فلم کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا: ایسوسی ایٹ پروڈیوسر لنڈسے ٹیلرا سٹیورٹ

یہ فلم دوسروں کو مزید خواتین پر مرکوز فلمیں بنانے کی ترغیب دے گی: اداکارہ فریڈریکا میلانو

فلم ‘اینڈ لیس سمر سنڈروم’ کی کاسٹ اور عملے نے آج گوا میں 54ویں آئی ایف ایف آئی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا اور مندوبین کے ساتھ بات چیت کی۔ جمہوریہ چیک کی فرانسیسی زبان کی فلم کا ایشین پریمیئر کل 28 نومبر کو آئی ایف ایف آئی میں ہوگا۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر لنڈسے ٹیلرا سٹیورٹ نے کہا کہ یہ فلم فرانسیسی سینما کو خراج عقیدت ہے۔ ہدایت کار کاوے دینشمند کا پیغام سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر کی خواہش ہے کہ ناظرین فلم کو محسوس کریں اور اس کا تجربہ کریں، بجائے اس کے کہ مصنف یا ہدایت کار اس فلم پر اپنے تاثرات دیں۔

فلم بنانے میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کووڈ کی وبا کے دوران بین الاقوامی کاسٹ اور عملے نے بنائی تھی۔

اس فلم کے انتخاب کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایسوسی ایٹ پروڈیوسر لنڈسے ٹیلرا سٹیورٹ نے کہا کہ وہ اس کہانی سے بہت متاثر ہوئی ہیں جو کہ ایک شادی پر مرکوز ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-7-120Z9.jpg

 

یہ فلم ایک وکیل اور دو بچوں کی ماں کی پیروی کرتی ہے جس کی فرانس میں خوبصورت خاندانی زندگی اپنے شوہر کی وفاداری کے بارے میں ایک ناخوشگوار کال موصول ہونے کے بعد کھل جاتی ہے۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جو خاندانی بندھنوں پر سوال اٹھاتی ہے اور خاندانی ڈرامہ کی صنف میں پیچیدگی اور نزاکت لاتی ہے۔

اپنے تجربے اور فلم میں خواتین کے کرداروں کی خصوصیت کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے، اداکارہ فریڈریکا میلانو نے کہا کہ ‘‘فلم میں مرکزی کردار ایک خاتون نے ادا کیا ہے اور فلم میں خواتین کی  اس طرح تصویر کشی نہیں کی گئی جیسا کہ پہلے زمانے میں کیا جاتا تھا۔’’

فلم میں مرکزی کردار ڈیلفین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیلفین ایک مضبوط، خود مختار خاتون ہیں جو پورے خاندان کو خود سنبھالتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف کاسٹ بلکہ عملے میں بھی خواتین کی اکثریت تھی اور فلم کی فیصلہ سازی کے عمل میں سب کی آواز مضبوط تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلم انڈ لیس سمر سنڈروم دوسروں کو مزید خواتین پر مبنی فلمیں بنانے کی ترغیب دے گی۔

 

 

فلم کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے اداکارہ سوفی کولون نے کہا،‘‘فلم کو خواتین کے کرداروں کی نمائش کے لیے متحرک پیچیدہ طریقے تلاش کرنے کے لیے لکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ مل کر اسے تیارکیا گیا ہے’’۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-7-2WTR1.jpg

 

یہ سنسنی خیز فلم ناظرین کواپنی نشستوں پر دم بخود بیٹھے رہنے پرمجبور کردیں گے اور ان کے ذہنوں کو جذبات کی رو میں تیز دوڑائے گی ۔ کیونکہ فلم جدید معاشرے کی حدود کو پیچھے دھکیلتی ہے اور خاندانی محبت پر سوال اٹھاتی ہے۔ 98 منٹ طویل یہ فلم انڈ لیس سمر سنڈروم انٹرنیشنل سینما، سینما آف دی ورلڈ سیکشن کے تحت دکھائی جائے گی۔

کاسٹ اور عملہ

ڈائریکٹر: کاویہ دینشمنڈ

پروڈیوسر:جیم ڈیگر ، کاویہ دینشمنڈ،کیڈرک لار وائر ، ایوا لاروائر، جورڈی نیوبو ، لینڈسے ٹیلر اسٹیورٹ، (ایسوسی ایٹ پروڈیوسر)

اسکرین پلے:لورین بوبی، کاویہ دینشمنڈ، جیم ڈیگر

ڈی او پی: کیڈرک لاروائر

ایڈیٹر: فریکویس ڈیل رے، پیری ڈیل رے

کاسٹ:سوفی کولون، میتھیو کیپیلی، جیم ڈیگر، فریڈریکا میلانو، رولینڈ پلانٹن

بات چیت یہاں دیکھیں:

 

*************

ش ح۔ ج ق ۔م ش

(U-1474)

iffi reel

(Release ID: 1980299) Visitor Counter : 115


Read this release in: Kannada , Hindi , English , Marathi