وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

آئی ایف ایف آئی 54 میں افتتاحی لتا منگیشکر میموریل گفتگو


شیکھر کپور اور سدھیر مشرا نے ’’انسانی تخلیقی صلاحیت بمقابلہ مصنوعی ذہانت‘‘ پر بات چیت کی

اے آئی کے تسلط والی دنیا میں فنکاروں اور فلسفیوں کو قیادت کرنی چاہیے، کیوں کہ ان کے اندر انفراتفری سے نمٹنے کی صلاحیت ہوتی ہے: شیکھر کپور

54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے ایک بصیرت انگیز اجلاس میں، گوا کے فلم ساز شیکھر کپور نے ’’انسانی تخلیقی صلاحیت بمقابلہ مصنوعی ذہانت‘‘ کے موضوع پر منعقد ایک مکالمہ میں شرکت کی۔ اجلاس کی نظامت سدھیر مشرا نے کی۔ یہ ماسٹر کلاس، لتا منگیشکر سے متعلق سیریز کا حصہ تھی۔ میموریل ٹاک کا اہتمام آئی ایف ایف آئی اور ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔

مکالمے کا آغاز کرتے ہوئے، شیکھر کپور نے انسانی ذہانت کی انوکھی خصوصیات پر زور دیا، اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے دل کی ذہانت پر فخر کریں۔ انہوں نے ذہنی ذہانت کے مقابلے جذباتی ذہانت کی اہمیت پر زور دینے کے لیے، باب ڈیلن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’میری بہترین لائنیں اتنی تیزی سے لکھی گئیں جتنی تیزی سے میرا ہاتھ لکھ سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے انسانی ذہانت کو اے آئی کے قبضے میں لینے کے تصور پر سوال اٹھایا، جس میں وجدان، پسند اور سنسنی جیسے عناصر کو اجاگر کیا گیا جو انسانی روح کو منفرد بناتے ہیں۔ اے آئی ڈھانچے کو توڑ سکتا ہے اور تیزی سے تبدیلی لا سکتا ہے، کپور نے نامعلوم اور اس خوف کو گلے لگانے کی اہمیت پر زور دیا جو اکثر تخلیقی صلاحیتوں اور تبدیلی کے ساتھ ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-5-1CPJH.jpg

اپنے فلم سازی کے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے، کپور نے کہا کہ کس طرح نامعلوم کا خوف اور اسرار کا خیال فنکارانہ کوششوں کو آگے بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں اسی پہاڑ پر چڑھنے سے ڈرتا ہوں۔ اس لیے میری تمام فلمیں مختلف انواع کی ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-5-2QV02.jpg

انہوں نے وضاحت کی کہ اے آئی افراتفری پیدا نہیں کر رہا ہے، لیکن تبدیلی ناقابل یقین رفتار سے آ رہی ہے اور انسانوں کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اے آئی کے تسلط والی دنیا میں فنکاروں اور فلسفیوں کو قیادت کرنی چاہیے، کیونکہ وہ افراتفری سے آسانی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک فلسفیانہ نقطہ نظر کی بھی حوصلہ افزائی کی، یہ کہتے ہوئے کہ ’’تمام فن خود کی دریافت کا ایک تخلیقی عمل ہے،‘‘ اور اس طرح  غیر معقول میں وجہ تلاش کرنے کے فن پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-5-31BEI.jpg

اے آئی کو تیزی سے اپنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کپور نے اس کی ناگزیریت اور معاشروں کو اس کے امکانات پر غور کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے اے آئی کی تبدیلی کی نوعیت کا خیرمقدم کیا، ایک ایسے مستقبل کا تصور کیا جہاں منطق اور استدلال تخلیقی صلاحیتوں کو راستہ فراہم کرتے ہیں۔ کپور نے تبدیلی کی ضرورت کو نوٹ کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا، وجود کے ابھرتے ہوئے منظر نامے میں تخلیق اور تباہی کی ادواری نوعیت پر زور دیا۔

*****

ش ح – ق ت – م ر

U: 1470

iffi reel

(Release ID: 1980277) Visitor Counter : 109


Read this release in: Hindi , English , Marathi