خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عورتوں اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبن ایرانی کل ’صنفی شمولیت‘ والی  مواصلات  سے متعلق گائڈ کا آغاز کریں گی


یہ گائڈ وزارت ڈبلیو سی ڈی، این جی سی سی، ایل بی ایس این اے اے کی وزارت کی بل اینڈ گیٹس فاؤنڈیشن اور صنفی مساوات اور تفویض اختیار کے اقوام متحدہ ادارے کے ہمراہ مشترکہ کوشش ہے

Posted On: 27 NOV 2023 8:07PM by PIB Delhi

عورتوں اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبن ایرانی کل یعنی 28 نومبر 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں گائڈ آن جینڈز انگلو سوکمیونکیشن کو لانچ کریں گی۔

گائڈ آن جینڈر انکلوسوکمیونکیشن  عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزارت(ایم ڈبلیو سی ڈی)، نیشنل جینڈر اینڈ چائلڈ سینٹر، این جی سی سی ، لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈ منسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے ) مسوری اور بل اینڈ گیٹس فاؤنڈیشن اور یو این ویمن کی مشترکہ کوشش ہے۔

ناری شکتی کو مزید مستحکم کرنے کے حکومت کے مقصد کے ساتھ ایم ڈبلیو سی ڈی صنفی مساوات اور تفویض اختیار کو فروغ دینے کے لئے اہم اقدامات کرتی رہی ہے۔ گائڈ آف جینڈر انکلو سوکمیونکیشن اس سفر میں اہم سنگ میل ہے۔

محترمہ سمرتی زوبن ایرانی اس موقع پر حاضرین کو خطاب کریں گی۔ پروگرام میں ڈبلیو سی ڈی اور آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجوپارا مہندر بھائی، سکریٹری( ایم او ڈبلیو سی ڈی) ، ڈائرکٹر ایل بی ایس این اے اے ، یواین ویمن کے اس ملک میں نمائندے اور کنٹری ڈائرکٹر بی ایم جی ایف شرکت کریں گے۔ مختلف وزارتوں کے افسران، اقوام متحدہ ایجنسیوں کے ماہرین، این سی پی سی آر اور دیگر اکابرین بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن مسوری کی انتھک کوششوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ شہریوں تک رسائی کے وسائل میں صنفی مساوات والی بات چیت روزانہ کے انتظامی امور کا لازمی حصہ بنے۔ اکیڈمی میں سول سرونٹس کی ٹریننگ میں بھی اس بات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ یہ طرز فکر وزارت کی جانب سے اور زیادہ مساوانہ اور منصفانہ معاشرے کی تشکیل کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

*****

U.No:1472

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1980276) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi