بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت نے آئی آئی ٹی ایف 2023 کےڈسپلے میں بہترین کارکردگی کے لیے خصوصی تعریفی تمغہ حاصل کیا
Posted On:
27 NOV 2023 7:44PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت بجلی کو 14 سے 27 نومبر 2023 کے دوران پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف ) 2023 میں ڈسپلے میں ایکسیلنس کے لیے خصوصی توصیفی تمغہ سے نوازا گیا ہے۔ وزارت نے یہ ایوارڈ آئی آئی ٹی ایف کے 42 ویں ایڈیشن میں اس کے ذریعہ قائم کردہ پاور پویلین کے لئے حاصل کیا۔ پویلین وزارت بجلی کے 11 دیگر پی ایس یو کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا، جس میں این ٹی پی سی نوڈل ایجنسی ہے ۔ پویلین کا افتتاح بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 14 نومبر 2023 کو کیا تھا۔
پویلین کا مقصد پاور سیکٹر میں اہم اقدامات کو ملکی اور بین الاقوامی صنعت کے سامنے پیش کرنا اور حکومت کی اسکیموں اور پالیسیوں میں عوامی بیداری اور شرکت کو بہتر بنانا ہے۔ پویلین سے متعلق ایک بروشر یہاں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایوارڈ وزارت بجلی کے ڈائریکٹر، جناب اجے اگروال اور این ٹی پی سی کے چیف جنرل منیجر (کارپوریٹ کمیونی کیشن) جناب ہرجیت سنگھ نے آج منعقدہ ایوارڈ پریزنٹیشن تقریب میں وصول کیا۔
تجارتی میلے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پاور پویلین کو دیکھا۔ اس نے زائرین کو بجلی کے شعبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کوئز مقابلوں، نکڑ ناٹک اور میجک شوز کے ذریعہ سامعین کو کامیابی سے مصروف رکھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
1471
(Release ID: 1980253)
Visitor Counter : 88