وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے کل گوہاٹی میں ’’ دودھ کا قومی دن 2023‘‘ منایا


مرکزی وزیر جناب روپالا نے ڈیری سیکٹر میں 10 سال کی کامیابیوں کو سامنے لاتے ہوئے ’’جانوروں کی بنیادی دیکھ بھال کے اعدادوشمار 2023‘‘ اور ایک کافی ٹیبل بک- ’’آکاشگنگا اوور دی ایئرس‘‘ جاری کیا

جناب پرشوتم روپالا نے ریاست آسام کے لیے اے-ہیلپ ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا اور اولین تربیتی دستے میں کٹس تقسیم کیں

’’دودھ کے قومی دن 2023‘‘ کی تقریب کے دوران بہترین ڈیری فارمر  جیتنے والوں کو نیشنل گوپال رتن ایوارڈز پیش کیے گئے

Posted On: 27 NOV 2023 5:15PM by PIB Delhi

مویشی اور ڈیری کے محکمے نے کل گوہاٹی میں ’دودھ کا قومی دن 2023 منایا۔ملک میں ڈیری سیکٹر کی کامیابیوں اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یہ خاص دن "ہندوستان میں سفید انقلاب کے بانی" ڈاکٹر ورگیس کورین کے یوم پیدائش کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا تقریب كے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر وزیر زراعت، مویشی پروری اور ویٹرنری، حكومتِ آسام جناب اتل بورا اور وزیر براءے نقل و حمل، ماہی پروری اور آب کاری، آسام جناب پرمل شکلابیدیا، وزیر برائے مویشی پروری اور ویٹرنری، اروناچل پردیش، جناب ٹیگ تاکی، آسام كے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان دنیا میں دودھ کی پیداوار میں سب سے آگے ہے اور عالمی منڈیوں میں اپنی شناخت بنا رہا ہے۔ وزیر موصوف نے ڈیری سیکٹر کا داءرہ وسیع كرنے اور اس شعبے کی ترقی کے لیے کاروباری کوششوں كیلءے نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ یہ جامع نقطہ نظر ملکی ترقی اور ڈیری سیکٹر کی بین الاقوامی توسیع دونوں کو فروغ دینے کے لیے ملک کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے نوجوانوں میں اختراعی جذبے کو بھی فروغ دیتا ہے۔

تقریب کے دوران مرکزی وزیر جناب روپالا نے 2023-2022 میں دودھ، انڈے، گوشت اور اون کی پیداوار كے حوالے سے "جانوروں کی بنیادی دیکھ بھال کے اعدادوشمار 2023"  كے علاوہ ایک کافی ٹیبل بک- "آکاشگنگا اوور دی ائیرس، جاری كئے جس میں ڈیری سیکٹر میں 10 سال کی كامیابیوں كا احاطہ كیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ریاست آسام کے لیے اے ہیلپ (صحت اور مویشیوں کی پیداوار کی توسیع کے لیے تسلیم شدہ ایجنٹ) تربیتی پروگرام کا آغاز کیا اور اولین تربیتی بیچ میں کٹس تقسیم کیں۔

جناب اتل بورا نے آسام كی حکومت کی طرف سے ریاست بھر میں صنفی طور پرچھانٹی ہوئی منی متعارف کروا کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آسام كی حکومت بازار سے ربط پیدا کرنے اور ویلیو ایڈڈ دودھ کی مصنوعات تیار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

مویشی پروری اور ماہی پروری کے محکمے کی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیری کا شعبہ مضبوطی سے ترقی کر رہا ہے اور ملک کی معیشت میں بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔

قومی گوپال رتن ایوارڈ دیسی گائے/بھینس پالنے والے بہترین ڈیری فارمر، بہترین مصنوعی انسیمینیشن ٹیکنیشن اور بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی/ دودھ پیدا کرنے والی کمپنی/ ڈیری فارمر پروڈیوسر تنظیم کے جیتنے والوں کو پیش کیے گئے۔

اس تقریب میں یوم دستور کے عہد اور ’’من کی بات‘‘ کے 107ویں ایڈیشن کی لائیو اسٹریمنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے پہلے صبح کے وقت ویٹرنری طلباء اور آسام ویٹرنری کالج کے این سی سی یونٹ، ریاستی محکمہ حیوانات، این ڈی ڈی بی اور ڈبلیو اے ایم یو ایل کی فعال شرکت کے ساتھ واکاتھون اور یوگا سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

نئی صنعتوں، صنعت کاروں اور دودھ کی یونینوں کو سامنے لانے والی ایک نمائش اور "دودھ کی پائیدار پیداوار کے لیے چارہ اور چارہ" کے موضوع پر ایک تکنیکی سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں آسام اور دیگر شمال مشرقی خطوں كی ریاستوں کے 3000 سے زیادہ کسانوں نے حصہ لیا۔

******

U.No:1464

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1980246) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Manipuri