وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

ایک فلم ساز کے طور پر میری یہ ذمہ داری ہے کہ بیداری پیدا کروں اور لوگوں کو سب کچھ گنوا کر پھر سے اٹھ کھڑے ہونے کی کہانی بتاؤں: دھنی رام ٹسّو، کاربی فیچر فلم ’میربین‘ کے فلم ساز

گوا میں منعقد 54ویں انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) میں ہدایت کار مردل گپتا، قلم کار منی مالا داس اور کاربی فیچر فلم ’میربین‘ کے فلم ساز دھنی رام ٹسّو آج میڈیا کے ساتھ ایک بات چیت میں شامل ہوئے۔

’میربین‘ 2005 کی انتہاپسندوں کی لڑائی  کی مستند خاکہ نگاری ہے جس نے کاربی آنگلونگ کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ ہدایت کار مردل گپتا نے کہا، ہماری فلم سچائی اور حقائق پر مبنی کہانی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/26-3-18L5N.jpg

فلم میں جڑوں کی پیشکش کے بارے میں بات کرتے  ہوئے قلم کار منی مالا داس نے کہا کہ پوری فلم میں کئی مناظر میں جڑوں کا استعمال کیا گیا ہے، جو کہانی کو ایک مضبوط علامتی شکل عطا کرتا ہے – جہاں لوگ اپنی جڑوں پر حملے برداشت کر رہے ہیں، پھر بھی مضبوطی کے ساتھ ابھر رہے ہیں۔

منی مالا داس نے کہا کہ فلم میں موسیقی صرف روایتی کاربی دھنوں کے استعمال سے حقیقی طور پر زندہ ہو اٹھتی ہے۔ قلم کار منی مالا داس نے کہا، ’’ہمیں امید ہے کہ ناظرین ہماری فلم کے توسط سے کاربی کے تئیں ہمدردی رکھ سکتے ہیں اور کاربی کی جدوجہد کو محسوس کر سکتے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/26-3-2DIJX.jpg

منی مالا داس نے فلم میں ہینڈ لوم کے رول کے بارے میں بات کی۔  پوشاک اکثر آسام میں جدوجہد میں پھنسے لوگوں  کے لیے بازیابی اور آزادی کا راستہ ثابت ہوئی۔ میربین بھی کاربی آدیواسی روایات میں پوشاک کی  اساطیری دیوی – سیرڈیہن کے بارے میں بچپن کی کہانیوں سے متاثر ہے۔ جیسے ہی وہ کامیاب ہوتی ہے، اس میں نئی امید اور مقصد جاگ اٹھتا ہے۔

فلم کے انتخاب کے بارے میں فلم ساز دھنی رام ٹسو نے کہا، ’’ایک فلم ساز کے طور پر میری ذمہ داری ہے کہ میں بیداری پیدا کروں، یہ کہانی بتاؤں کہ کیسے لوگ سب کچھ گنوا کر پھر سے اٹھ کھڑے ہو سکتے ہیں اور ایک مایوس کن ماضی کے سایہ سے باہر نکل سکتے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/26-3-408N3.jpg

54ویں آئی ایف ایف آئی میں زندہ اور مضبوط آسامی سنیما کی نمائندگی کرتے ہوئے، فیچر میربین، معروف گولڈن پیکاک کے لیے مقابلہ کرنے والی 15 غیر معمولی فلموں میں سے ایک ہے اور اسے فیسٹیول میں ہندوستانی پینورما  والے زمرہ کے تحت دکھایا گیا ہے۔

میربین امید اور مضبوطی کی ایک دلکش کہانی ہے۔ کہانی اپنے مرکزی کردار، میربین کی زندگی کی پیروی کرتی ہے، کیوں کہ وہ لگاتار ناموافق حالات کے باوجود اپنے خواب کو قائم رکھتی ہے۔ اپنی جدوجہد میں، وہ کاربی لوگوں کی مسیحا بن جاتی ہے جو ان کے درد اور ان کے بے خوف جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/26-3-3WEFJ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/26-3-53WEY.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1438

iffi reel

(Release ID: 1980091) Visitor Counter : 114