بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ پی سی کو ’پی آر ایس آئی قومی ایوارڈز 2023‘ کے ’سالانہ رپورٹ‘ زمرہ کے تحت دوسرا انعام عطا کیا گیا

Posted On: 26 NOV 2023 7:45PM by PIB Delhi

ہندوستان کی سب سے بڑی ہائڈرو پاور کمپنی این ایچ پی سی لمیٹڈ نے ’پی آر ایس آئی قومی ایوارڈز 2023‘ کے ’سالانہ رپورٹ‘ زمرے کے تحت دوسرا انعام حاصل کیا ہے۔ یہ انعامات 25 سے 27 نومبر 2023 کے درمیان نئی دہلی میں پبلک رلیشنز سوسائٹی آف انڈیا (پی آر ایس آئی) کے ذریعہ منعقد کیے گئے انٹرنیشنل پبلک رلیشنز فیسٹیول کے دوران تقسیم کیے گئے۔ یہ  انعام این ایچ پی سی کی سالانہ رپورٹ 23-2022 کے مطابق مجموعی اعلیٰ معیار، کارکردگی اور منصوبہ بندی  کی عمدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017VB8.jpg

این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر (عملہ) جناب اتم لال ’پی آر ایس آئی قومی ایوارڈز 2023‘ کے دوران ’سالانہ رپورٹ‘ کے لیے دوسرا انعام سے متعلق این ایچ پی سی کو عطا کی گئی ٹرافی کے ساتھ

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1447


(Release ID: 1980089) Visitor Counter : 79


Read this release in: Marathi , English , Hindi