عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

لداخ میں جلد ہی جنوب مشرقی ایشیا کا پہلا نائٹ اسکائی سینکچری ہوگا: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


یہ سینکچری  حکومت ہند کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کےزیر انتظام بنگلورو میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس کی مدد سے قائم کی جا رہی ہے

ہم  وزیر اعظم مودی سے مشرقی لداخ کے ہنلے میں نائٹ اسکائی ریزرو کا افتتاح کرنے کی درخواست کریں گے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

مرکزی وزیر نے لداخ کے مرکزی علاقے کے قیام کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر نئی دہلی میں ایک نمائش بعنوان ’لداخ کے فخر‘کا افتتاح کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لداخ سے باہر ملک میں پہلی بار دور دراز کے علاقے کے جی آئی ٹیگ شدہ خزانوں کی نمائش کےلیے ایل اے ایچ ڈی سی-لیہ کی ستائش کی

Posted On: 26 NOV 2023 1:49PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ لداخ میں جلد ہی جنوب مشرقی ایشیا کا پہلا نائٹ اسکائی سینکچری ہو گا۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ یہ  سینکچری (پناہ گاہ) بنگلوروا میں واقع  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس کی مدد سے قائم کی جا رہی ہے، جو حکومت ہند کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا کی اس پروجیکٹ میں ان کے فعال تعاون کے لیے ستائش کی۔

وزیرموصوف  نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت او ر سی ایس آئی آر کی جانب سے، ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ہنلے میں نائٹ اسکائی ریزرو کا افتتاح کرنے کی درخواست کریں گے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  وزیر مملکت، لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے قیام کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر یہاں منعقد ہونے والی نمائش بعنوان  ’لداخ کا فخر‘ کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

نمائش کا اہتمام لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی)  لیہ نے چیف ایگزیکٹو کونسلر(سی ای سی) تاشی گیلسن کی پہل پر کیا ہے۔

ڈارک اسکائی ریزرو مشرقی لداخ کے ہنلے گاؤں میں چانگتھانگ وائلڈ لائف سینکچری کے ایک حصے کے طور پر واقع ہوگا۔ اس سے ہندوستان میں ایسٹرو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور یہ آپٹیکل، انفرا ریڈ اور گاما رے دوربینوں کے لیے دنیا کی بلند ترین جگہوں میں سے ایک ہوگی۔

1,073 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا، نائٹ اسکائی ریزرو چانگتھانگ وائلڈ لائف سینکچری کے اندر واقع ہے اور 4500 میٹر کی بلندی پر ہنلے میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس کی دنیا کی دوسری سب سے اونچی نظری دوربین، ہندوستانی فلکیاتی آبزرویٹری سے ملحق ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا "ایک ایسے وقت میں جب ملک چندریان-3 اور آدتیہ-ایل ون شمسی مشن کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے، یہ ڈارک اسکائی ریزرو ستاروں کو مسحور کرے گا، جو دنیا میں اپنی نوعیت کے صرف 15 یا 16 میں سے ہے" ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکز کے زیر  انتظام، لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی)  لیہ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (آئی آئی اے) کے درمیان ڈارک اسپیس ریزرو کے آغاز کے لیے سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا، سائٹ پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی مداخلت کے ذریعہ مقامی سیاحت اور معیشت کو فروغ دینے میں معاونت  کے لیے سرگرمیاں ہوں گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لداخ کے باہر ایک نمائش بعنوان  'لداخ کا فخر' منعقد کرنے کے لیے ایل اے ایچ ڈی سی-  لیہ کی تعریف کی۔ نمائش میں لداخ کے جی آئی ٹیگ شدہ خزانے - سی بکتھورن، راکٹسے کارپواپریکاٹس، لداخ کی لکڑی کے نقش و نگار اور پشمینہ اون کی نمائش کی گئی ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت کے تحت سی ایس آئی آر "لیہ بیری" کو فروغ دے رہی ہے، جو کہ سرد صحرا کی خصوصی غذائی  پیداوار ہے۔ مئی 2018 میں وزیر اعظم مودی کے لداخ کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیبکتھورن کی وسیع پیمانے پر کاشت کے لیے مشورہ دیا ہے جو کہ "لیہ بیری" کا ذریعہ ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 15000 فٹ سے اوپر کی بلندی پر تین دواؤں کے پودوں کی تجارتی کاشت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس میں "سنجیونی بوٹی" شامل ہے، جسے مقامی طور پر "سولا" کہا جاتا ہے، جس میں بہت زیادہ زندگی بچانے والی اور علاج کی خصوصیات ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جوہری توانائی کا محکمہ پھلوں اور سبزیوں کے تحفظ/شیلف لائف میں توسیع کے لیے گاما شعاع ریزی ٹیکنالوجی کے لیے مرکز کے زیر انتظام خطے میں سہولیات قائم کرے گا۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ لداخ سے خوبانی اب دبئی برآمد کی جا رہی ہے۔

"وزیراعظم مودی لداخ اور ملک کے دیگر دور دراز علاقوں کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ مودی حکومت کے تحت پہلی بار لداخ کو ایک یونیورسٹی، ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، ایک میڈیکل اور ایک انجینئرنگ کالج دیا گیا ہے۔

پی ایم مودی کے اعلان کردہ "کاربن نیوٹرل" لداخ کے لیے ایکشن پلان کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ، لداخ کے لیے 50 کروڑ کا خصوصی ترقیاتی پیکج، پہلی بار کوئی مرکزی حکومت اس خطے کے لیے مختلف پروجیکٹوں کے لیے فنڈ دینے میں اتنی آزاد رہی ہے۔

انہوں نے کہا، "یہ اپنی نوعیت کا پہلا روڈ میپ ہے جو خصوصی طور پر لداخ کے علاقے کے لیے وقف ہے۔"

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان کے انعقاد کے لیے لیہ میں ڈی او پی ٹی کی طرف سے ایک خصوصی امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ ایس ایس سی، آر آربی اور آئی بی پی ایس کے ذریعہ سرکاری شعبے میں ملازمتوں کے لیے لیہہ اور کارگل میں مشترکہ اہلیت کا امتحان (سی ای ٹی) بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ نہ صرف ایک اہم گورننس اصلاحات ہے بلکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک بہت بڑی سماجی اصلاحات ہے۔"

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ لداخ میں گزشتہ سال سے برف کے مجسمے کو سردیوں کے موسم سے سیاحوں کی توجہ کے لیے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا گیا ہے جس سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ لداخ "بھارت کا سب سے کم عمرمرکز کے زیر انتظام خطہ ہے، لیکن یہ ہندوستان کی قدیم ترین تہذیب بھی ہے"، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، "لداخ، بدھ لاماوں کی سرزمین اور  ایک امن پسند خطہ ہے، لیکن تاریخی طور پر سیاسی اور دیگر انتشار کا سامنا  کرنا پڑا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پہلی بار 31 اکتوبر 2019 کو لداخ کے مرکز کے زیر انتظام خطے کو تشکیل دے کر لداخی عوام کی امنگوں کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا "اگرچہ لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے پہلے وفد نے 1949 میں اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو سے ملاقات کی تھی جس میں دور دراز کے علاقے کے لیے علیحدہ مرکز کے زیر انتظام خطہ  کا درجہ حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن یہ خواب صرف سات دہائیوں کے بعد وزیر اعظم مودی کے دور میں پورا ہوا" ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "پی ایم مودی بات کرتے ہیں!"، "میری کوششیں لداخ اور شمال مشرق سمیت ملک کے نظر انداز دور دراز علاقوں کی خواہشات کو پورا کرنے کی ہوں گی۔"

اپنے خطاب میں، چیف ایگزیکٹو کونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی- لیہ، تاشی گیلسن نے لداخ میں ترقی اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ذاتی دلچسپی اور اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو کونسلر (اقلیتی/جنگل) ، ایل اے ایچ ڈی سی- لیہ جناب غلام مہدی نے بھی خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1434



(Release ID: 1979958) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil