وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ینترا (YANTRA) پلیٹ فارم دوبارہ بحال کرنے اور عالمی فلاح و بہبود کی تحریک بننے کے لیے آیوش کو نظام ادویات فراہم کرتا ہے: سربانند سونووال


مرکزی وزیر سربانند سونووال نے بنگلورو کے نمہانس میں ینترا 2023 کے اختتامی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

Posted On: 25 NOV 2023 7:52PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آج یہاں جگناسا کے تعاون سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (NIMHANS) میں منعقدہ یوگا اینڈ آیوروید ان نیورو سائنسز، تھیراپیوٹکس اینڈ ریسرچ اپروچز (YANTRA) 2023 میں شرکت کی۔

 

 

ینترا، 2023 صحت کی دیکھ بھال میں انضمام کے ماڈل کے تھیم کے ساتھ انٹیگریٹیو میڈیسن پر ایک بین الاقوامی کانفرنس ہے۔ NIMHANS کیمپس میں منعقدہ، YANTRA ایک پلیٹ فارم ہے، جسے NIMHANS نے جگناسا کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے، تاکہ علاج کے ساتھ ساتھ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں آیوش نظام کی تاثیر کو تقویت ملے اور اسے دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر، سربانند سونووال نے کہا، ”اس سال کے ینترا میں آنا میرے لیے بہت اعزاز کا لمحہ ہے۔ ’آیوش کو اپنانے کے لیے آیوش سیکھیں‘ کے نعرے کے ساتھ، میں اس شاندار پلیٹ فارم کے لیے جگناسا اور NIMHANS کی ستائش کرنا چاہوں گا جو ہمارے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے اور انہیں زندگی سے بھرپور تجربہ فراہم کرنے کے لیے مربوط دواؤں کے نقطہ نظر کے حصے کے طور پر آیوش نظام طب کی افادیت کے ساتھ طلبا پریکٹیشنر، کاروباری افراد، پالیسی سازوں، محققین کے ساتھ آیوش کے خیر خواہوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، آیوش نظام طب نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے۔ اس موقع پر، میں اس شاندار کانفرنس کی کامیابی کے لیے شامل سبھی لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جو آیوش تحریک کو مزید مقبول بنانے کے لیے ایک انتہائی ضروری پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1421


(Release ID: 1979889) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Hindi