وزارت دفاع

وزیر اعظم نے بنگلورو میں ایچ اے ایل کی سہولیات کا دورہ کیا؛ اس کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی تعریف کی


جناب نریندر مودی نے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ اور تیار کردہ ایل سی اے تیجس میں سواری کا آغاز کیا؛ ایسا کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے

وزیر اعظم نے ایل سی اے تیجس کی صلاحیتوں اور ایچ اے ایل میں دستیاب پیداواری سہولیات کی تعریف کی

وزیر اعظم کو ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ایچ اے ایل میں کیے جا رہے جدید ٹیکنالوجی کے کام کے بارے میں آگاہ کیا گیا

وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں، ہندوستان کی دفاعی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ

Posted On: 25 NOV 2023 8:52PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 نومبر 2023 کو بنگلورو، کرناٹک میں ہلکے لڑاکا طیارے ’تیجس‘ کے دو سیٹوں والے طیارے میں سوار ہونے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کا دورہ کیا۔ جناب نریندر مودی تیجس میں پرواز کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے جو ایک مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ لڑاکا طیارہ ہے۔

وزیر اعظم نے بنگلورو میں ایل سی اے تیجس طیاروں کی پیداواری سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایچ اے ایل میں کیے جانے والے ٹیکنالوجی پر مبنی کام کے بارے میں بتایا گیا۔ انہیں ایچ اے ایل کی طرف سے صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ایل سی اے تیجس فائنل اسمبلی کا دورہ کیا اور طیارے کی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہیں تیجس کی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا گیا۔ تیجس کو آپریشنل طور پر ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے اور آنے والے برسوں میں یہ لڑاکا بیڑے کا بنیادی مرکز ہوگا۔ یہ طیارہ جارحانہ فضائی مدد کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ اٹیچ رول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہم عصروں سے کافی بہتر ہے۔

وزیر اعظم کو ایچ اے ایل کی طرف سے ایل سی اے تیجس طیاروں کو زیادہ تعداد میں تیار کرنے کے لیے کی جا رہی سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا گیا۔ ایچ اے ایل نے بنگلورو میں ایل سی اے تیجس کی دو پروڈکشن لائنیں قائم کی ہیں، جو ہر سال 16 ہوائی جہاز تیار کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ایچ اے ایل ناسک میں 2024-25 کے بعد پیداوار کی شرح کو 24 طیاروں سے آگے لے جانے کے لیے ایک اضافی پروڈکشن لائن قائم کی جا رہی ہے۔ ایچ اے ایل اپنے صارفین کو ایل سی اے تیجس کے موجودہ اور مستقبل کے آرڈر کی فراہمی کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مقامی طور پر تیار کردہ ایل سی اے تیجس طیاروں کی صلاحیتوں اور ایچ اے ایل میں دستیاب پیداواری سہولیات کی تعریف کی۔ انہیں ایل سی اے ایم کے 1اے پروگرام پر پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ایچ اے ایل میں لڑاکا طیاروں کی تیاری 83 ایم کے1اے آرڈر کے ساتھ اس کے ڈیزائن اور ترقی کے ساتھ جاری ہے۔ فروری 2024 سے آئی اے ایف کو ایم کے1اے طیاروں کی فراہمی کرنے کا منصوبہ ہے۔

مختلف مقامی ہیلی کاپٹر جیسے لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) پرچنڈ، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر- ڈبلیو ایس آئی رودرا اور لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر بھی وزیراعظم کو دکھائے گئے۔

ایچ اے ایل نے لیہہ/لداخ اور مشرقی ہمالیائی سیکٹروں میں اونچائی پر تعینات کرنے پر زور دینے کے ساتھ پرچنڈ کی جنگی اور کارکردگی صلاحیتوں کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر 6 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ ایل سی ایچ کو پہلے ہی فوج اور آئی اے ایف کے ساتھ تعینات کیا جا چکا ہے اور ملک کی دفاعی تیاریوں اور آتم نربھر بھارت کی طرف اس کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے دفاعی فورسز کو 156 پراچنڈ ہیلی کاپٹروں کی اضافی ضرورت ہے۔

X پر ایک پوسٹ کے ذریعے، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی کے ذریعہ کی جانے والی تیجس کی سواری سے ہندوستان کے دفاعی نظام پر ان کی محتاط توجہ اور تعریف کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی رہنمائی کے تحت، ہندوستان کی دفاعی مینوفیکچرنگ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

سی ایم ڈی، ایچ اے ایل جناب سی بی اننت کرشنن وزیر اعظم کے دورے کے دوران موجود تھے۔ انہوں نے مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے نے HAL کو ایرو اسپیس اور ڈیفنس ڈومین میں آتم نربھر اہداف کو پورا کرنے کی سمت کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1428



(Release ID: 1979886) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Marathi , Hindi