وزارت اطلاعات ونشریات

’کہانی سنانے کا جذبہ اور  نوجوان فلم ساز‘ کے موضوع پر گفتگو میں چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا


فلم سازوں کو آج مواد تیار کرنے میں زیادہ آزادی ہے:  ساگر پرانک

او ٹی ٹی پلیٹ فارم فلم سازوں کو چھوٹے بجٹ کی فلمیں بنانے کے لیے تیار کرتا ہے:  جسمیت کے رین

تحمل فلم سازی کے لیے ایک اہم خصوصیت ہے:  راجدیپ پال

مراٹھی فلمیں اسکرین اسپیس حاصل کرنے کے لیے ہندی اور دیگر علاقائی فلموں کے ساتھ مقابلہ کرتی ہیں:  نکھل مہاجن

Posted On: 25 NOV 2023 6:55PM by PIB Delhi

گوا، 25 نومبر 2023

نوجوان فلم ساز ہر روز نت نئے کارنامے انجام دے رہے ہیں –  نئے سنیما، گہری جڑیں اور اختراعی فلمی تہار تیار کی جا رہی ہیں۔ تاہم، سنیما کی زبان کو نئے سرے سے بیان کرنے کی کوشش میں، نوجوانوں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا ہوگا کہ ان کی آواز سنی جائےافی 54  منعقد ہونے والی بات چیت کے ایک  سیشن میں نوجوان فلم سازوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا تاکہ وہ فلمیں بنانے میں اپنی جدوجہد، چیلنجز اور خوشیوں کی کہانیوں کو بانٹ سکیں۔

کنڑا سنیما پر توجہ مرکوز کرنے والے دو بار قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز ساگر پرانک نے چائلڈ ایکٹر سے کہانی نویس بننے تک کے اپنے سفر کا انکشاف کیا۔ مطلوبہ کرداروں کے انتظار سے زبردست بیانیہ تخلیق کرنے کی طرف منتقلی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کار نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے فلم سازوں کو بیرونی رکاوٹوں کے بغیر مواد تیار کرنے کی آزادی ہے۔

’’میرے پاس ہمیشہ کئی کہانیاں تھیں جن کے بارے میں سوچنا تھا، سب ایک ہی وقت میں۔ وہ سب میرے دل سے آتی ہیں‘‘ساگر پرانک نے اپنے دل میں کہانی رکھنے کے تصور کو چیلنج کرتے ہوئے بتایا۔ انھوں نے تعریف کے ساتھ آنے والی ذمہ داری پر روشنی ڈالی، مالی معاملات اور معیاری فلموں کے تعاقب کے درمیان توازن پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈارلنگز کی ڈائریکٹر جسمیت کے رین نے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی سے فلم سازی میں اپنی منتقلی اور اپنی پہلی فلم کی تیاری کے دوران درپیش انوکھے چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔ عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشن میتھیو کی اداکاری والی یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی اور اس نے غیر انگریزی زبان کی ہندوستانی فلم کے لیے سب سے زیادہ عالمی اوپننگ حاصل کی تھی۔ انھوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے عروج کے ساتھ بدلتے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا، جس سے زیادہ سے زیادہ فلم سازوں کو چھوٹے بجٹ کی فلمیں بنانے کا موقع ملا۔ انھوں نے ہدایتکاری کے سفر میں صبر و تحمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مایوسی اور تلخی سے خبردار کیا۔

کردار وں کے خاکے کی اہمیت کے بارے میں جسمیت کے رین نے کہا کہ کردار بہت اہم ہوتے ہیں کیوں کہ وہی کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے کہانی کے ہر کردار کو جاننے کی ضرورت ہے چاہے وہ فلم میں پانچ منٹ کے لیے ہی کیوں نہ دکھائی دے رہے ہوں۔ میں نفسیات اور کرداروں کے پس منظر پر بہت کام کرتی ہوں۔

دو بار نیشنل ایوارڈ جیتنے والے فلم ساز و مصنف راجدیپ پال نے بنگالی سنیما کو درپیش انوکھے چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ پال نے کہا کہ آرٹ ہاؤس اور کمرشل سنیما کے درمیان تنازعات نے بنگالی سنیما کو نقصان پہنچایا۔ کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران شوٹ کی گئی ان کی فلم کالکوکھو (ہاؤس آف ٹائم) نے نہ صرف چیلنجز کا مقابلہ کیا بلکہ قابل ذکر کام یابی بھی حاصل کی۔ راجدیپ پال نے فلم سازی میں صبر کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہانی سنانے میں جذبے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ فلم اسکولوں کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، انھوں نے نظریاتی علم کے بجائے عملی کام اور  سیکھنے پر زور دیا۔ فلموں میں ڈبنگ کی اہمیت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں راجدیپ پال نے کہا کہ بڑی فلمیں ڈبنگ کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں لیکن چھوٹی آرٹ ہاؤس فلموں کو صرف اچھے سب ٹائٹل کی ضرورت ہوتی ہے۔

گوداوری کے لیے مشہور مصنف، پروڈیوسر اور ہدایت کار نکھل مہاجن نے مراٹھی سنیما کو درپیش چیلنجوں کو شیئر کیا، جس میں ہندی فلموں کے ساتھ مقابلہ اور اسکرینوں کے لیے بڑے علاقائی ہم منصب شامل ہیں۔ انھوں نے یہ ثابت کرنے میں سیراٹ جیسی فلموں کے اثرات پر روشنی ڈالی کہ مراٹھی سنیما کے لیے کافی ناظرین موجود ہیں۔

مہاجن نے ہدایت کار بننے کی خواہش کا اظہار کرنے والے بہت سے لوگوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’’جب تک آپ فلموں کو پسند نہیں کرتے، آپ فلم نہیں بنا سکتے کیوں کہ اس میں وقت لگتا ہے اور مشکل عمل ہوتا ہے۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ بالی ووڈ فلم بنانا چاہیں گے، فلم ساز نے کہا کہ انھیں بالی ووڈ سے کوئی خاص لگاؤ نہیں ہے، لیکن انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ہندی میں فلم بنانے کے لیے صرف اسی صورت میں تیار ہوں گے جب موضوع اس میڈیم کے استعمال کا مطالبہ کرے گا۔

مڈ ڈے اخبار کے انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر اور رام ناتھ گوینکا ایوارڈ یافتہ مینک شیکھر نے اس سیشن کی نظامت کی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1418



(Release ID: 1979842) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Marathi