وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے سنت کوی بھیما بھوئی اور مہیما کلٹ کی وراثت پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح کیا


مہیما دھرم اور ان کا فلسفہ زندگی میں ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہے گا – جناب دھرمیندر پردھان

سنت بھیما بھوئی کا فلسفہ اب انسانیت کی فلاح و بہبود کو، ذاتی فلاح و بہبود سے بالاتر رکھنے کے لیے زیادہ متعلق ہے – جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 25 NOV 2023 6:23PM by PIB Delhi

تعلیم اور فروغ ہنرمندی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج بھونیشور میں دو روزہ ’سنت کوی بھیما بھوئی اور مہیما کلٹ کی وراثت پر بین الاقوامی سیمینار‘ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں متعدد ماہرین تعلیم، معززین، وائس چانسلرز، نامور مقررین وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کے دوران سنت کوی بھیما بھوئی اور مہیما کلٹ کی وراثت پر ایک مختصر ویڈیو دکھائی گئی۔

سنٹرل یونیورسٹی آف اوڈیشہ، گرو گھاسی داس وشو ودیالیہ، آندھرا پردیش کی سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی، ایس او اے ڈیمڈ یونیورسٹی بھونیشور اور سینٹر آف ایکسی لینس فار اسٹڈیز ان کلاسیکل اوڈیا، سی آئی آئی ایل نے وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر اس سیمینار کا انعقاد کیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سنت بلرام داس کی لکشمی پران اور سنت کوی بھیما بھوئی کے فلسفے اور نظموں نے معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے مسائل کو حل کیا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ دونوں نے اوڈیا سماج کے ثقافتی اور ادبی شعور کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مہیما دھرم اور اس کا فلسفہ ان کے لئے زندگی میں ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہے گا اور انہیں خوشی ہے کہ اس تقریب میں موجود انتہائی قابل احترام سنتوں اور اڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال کے ماہرین تعلیم اور اسکالرز سے خطاب کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ جناب پردھان نے کہا کہ بھیما بھوئی کا فلسفہ اب پہلے سے کہیں زیادہ متعلق ہے اور یہ انسانیت کی فلاح و بہبود کو ذاتی فلاح و بہبود سے بالاتر رکھنے کے لیے معاشرے کے لیے ایک رہنما اصول ہے۔

مہیما کلٹ، جس کی جڑیں اوڈیشہ، ہندوستان کے روحانی اور ثقافتی منظر نامے میں ہیں، ایک مخصوص مذہبی تحریک کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی توجہ سادگی، مساوات اور غیر مرئی پرماتما سے عقیدت ہے۔ مہیما کلٹ کے مرکز میں دو روشن دان ہیں، مہیما گوسین اور ان کے شاگرد بھیما بھوئی، جو 19ویں صدی کے اواخر میں رہتے تھے، نے اپنی روحانی قیادت اور مہیما تحریک کے ذریعے سماجی انقلاب کے ساتھ عصری اوڈیا معاشرے میں ایک نامٹنے والا تاثر وضع کیا، جو اب بھی جاری ہے اور جو خطے کے ثقافتی اور سماجی تانے بانے میں گونجتا ہے۔ بھیما بھوئی، جسے اکثر ’’سنت کوی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے ’’سنت شاعر‘‘، مشرقی ہندوستان میں ان کی روحانی تعلیمات اور اوڈیا بھجن اور چوٹیسا (بھکتی گیت) کی شکل میں ادبی شراکت کے لیے قدر کی جاتی ہے۔ مشہور ’’ستوتی چنیتمانی‘‘ بہترین کتاب ہے جس میں اوڈیا زبان میں گہری عقیدت، روحانیت اور فلسفیانہ بصیرت کے ساتھ متعدد شلوک شامل ہیں۔

Image

Image

سیمینار کا مقصد، مہیما گوسین، سنت کوی بھیما بھوئی، اور بسوناتھ بابا کی زندگی اور کاموں اور روحانی، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں پر مہیما کلٹ کے گہرے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔ سیمینار کے ذیلی موضوعات درج ذیل ہیں: مہیما گوسین اور سنت کوی بھیما بھوئی - سنتوں کی زندگی اور کام؛ سرو دھرم سمنویہ - مہیما کلٹ کی ابتدا اور عقائد؛ سماجی سمرست - مہیما کلٹ کے ذریعے سماجی اصلاحات اور مساوات؛ جن جاگرن – قبائلی برادریوں پر مہیما کا اثر؛ ادھیاتما سماج - روحانیت اور سماجی تبدیلی کا باہمی تعامل؛ کلا اور سنسکرت - مہیما روایت کے اندر فنکارانہ اور ثقافتی اظہار کی تلاش؛ اوڈیا ساہتیہ او بھیما بھوئی - ادبی میراث؛ ادونیکاتا - مہیما فلسفہ اور تعلیمات کی عصری مطابقت؛ سنسکرتک سمرکشن: مہیما کلٹ کے ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ؛ اور سنت پرمپرا او بھیم بھوئی – سنت روایت اور بھیما بھوئی۔

اس سے پہلے دن میں، جناب پردھان نے بھونیشور میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزارت اور نہرو یوتھ سینٹر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ریاستی سطح کے یووا اُتسو میں شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان میں ثقافتی تنوع کو فروغ دینا تھا۔

جناب پردھان نے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں نوجوانوں کو متحد کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے بعد، اس پروگرام کے انعقاد کے لیے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے موبائل فوٹوگرافی جیسے نئے مقابلوں کو شامل کرنے پر انہیں مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کس طرح نوجوانوں کا جوش، حوصلہ اور تخلیقی صلاحیت، معاشرے کو تحریک اور سمت دیتی ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی ذکر کیا کہ عزت اور وقار کے ساتھ خود انحصاری آج نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

Image

******

ش  ح۔ ا ع ۔ م ر

U-NO. 1416



(Release ID: 1979841) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil