سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے ساماجک ادھیکارکتا شیور کا افتتاح کیا


دویانگ جن افراد کو امدادی سامان اور سہارا دینے والے آلات کی تقسیم کے لئے ملک بھر میں مختلف مقامات پر ساماجک ادھیکارکتا شیوروں کا انعقاد

Posted On: 25 NOV 2023 6:07PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے معذورافراد کو امدادی سامان اور انھیں سہارا دینے والے آلات تقسیم کرنے کے لئے آج گجرات کے سابرکانٹھا ضلع کے ہمت نگر میں ساماجک ادھیکارکتا شیور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابر کانٹھا کے رکن پارلیمنٹ جناب دیپ سنگھ راٹھور رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) محترمہ رمیلا بین بارا، مقامی عوامی نمائندے اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

 ہمت نگر (سابر کانٹھا) میں تقسیم کیمپ کو آن لائن ان طریقے سے 9 ریاستوں پر محیط 19 مقامات پر بیک وقت منعقد ہونے والے کیمپوں سے جوڑا گیا تھا۔

ان کیمپوں کا اہتمام سماجی انصاف اور تفویض اختیار وزارت ، حکومت ہند ، کے معذور افراد کے تفویض اختیار محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے مصنوعی اعضاء تیار کرنے والی ہندوستانی کارپوریشن (اے ایل آئی ایم سی او) کے ذریعہ کیاتھا اور ضلع انتظامیہ کی مدد بھی اس میں شامل تھی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہماری وزارت کے تحت معذوروں کے تفویض اختیار محکمے کی جانب سے دویانگ جنوں کو سماجی،ثقافتی، تعلیمی اور اقتصادی طور سے بااختیار بنانے اور ان کی مجموعی ترقی  کے لئے سازگار ماحول تیار کرنے کے لئے مختلف اسکیموں پر عمل کیا جارہا ہے۔

محکمے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہر شعبے میں نئی ٹیکنالوجی اختیار کرنے پر زور دیا ہے اور اسی کے تحت دویانگ جنوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے جدید ترین آلات اور سازوسامان کے استعمال کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔

مختلف مقامات پر بہ یک وقت منعقد کئے گئے کیمپوں کے سلسلے میں سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک نے مہاراشٹر میں چھترپتی سانبھاجی (اورنگ آباد) میں منعقدہ کیمپ میں شرکت کی اور جناب اے نرائن سوامی نے آندھراپردیش میں کڈپا ضلع میں منعقدہ تقسیم کیمپ میں شرکت کی۔کیمپوں کے دیگر مقامات ہیں۔ آسام میں بنگائے گاؤں، فاگاؤں، بہار میں سیوان، جہان آباد، نالندہ اور بھاگلپور، گجرات میں والساڑ ، مہاراشٹر میں ستارا، سانگلی، یا وٹمل، جالنا، تمل ناڈو میں کڈلور، کیرالا میں ملاپور، اترپردیش میں سلطان پور اور مغربی بنگال میں مالدہ۔

مختلف قسم کے امدادی آلات تقسیم کئے گئے جن میں موٹر سے چلنے والی تین پہیہ سائکلیں، ہاتھ سے چلائی جانے والی تین پہیہ سائکلیں، طے ہوجانے والی وہیل چیرز، واکر ، وارکنگ اسٹک، بریل کٹ وغیرہ شامل ہیں۔

ان کیمپوں کے انعقاد کا مقصد ملک بھر میں تمام لوگوں کی شمولیت والے معاشرے کو فروغ دینا اور معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے لئے عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے موقع فراہم کرنا ہے۔ ان امدادی آلات اور سامان سے معذور افراد کو خود کفیل بنانے اور سماج کے  عام دھارے میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

******

U.No:1413

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1979803) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil