وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

'گُل مُہر' تین نسلوں كا احاطہ كرتے ہوئے خاندان اور گھر کے معنی تلاش کرتی ہے: ہدایت کار راہُل وی چٹیلا


تھیٹر ایک اداکار کا میڈیم ہے اور فلم ڈائریکٹر کی ہوتی ہے: منوج باجپائی

'صرف ایک بندہ کافی ہے' نابالغوں کی حفاظت کے موضوع سے متعلق ہے: ڈائریکٹر اپورو سنگھ کرکی

Posted On: 25 NOV 2023 3:05PM by PIB Delhi

راہُل وی چٹیلا كی لكھی كہانی پر مبنی ہندی فلم گُل مُہر كو جس كے ہدایت کار بھی وہی ہیں، گوا میں ہندوستان كے 54 ویں بین الاقوامی فلمی میلے گوانڈین پینورماکے زمرے میں شامل كیا گیا ہے۔ یہ فلم بترا خاندان کے مختلف افراد کی انفرادی کہانیوں کو ایک دوسرے سے باندھتی ہوئی خاندان اور گھر کے معنی تلاش کرتی ہے۔

پی آئی بی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں میڈیا اور مندوبین سے بات کرتے ہوئے گل مہر کے مرکزی اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ 'خاندان' پر دل کو چھو لینے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر ڈائرکٹر کی طرف سے بنائے گئے خاندانی ماحول نے ایک ورکشاپ کا کام کیا۔ خاندان اور اس کا احساس شوٹنگ سے آگے بڑھ گیا تھا اور ہم کیمرے کے سامنے باپ، بیٹا، بیٹی، ماں كی طرح پیش آ رہے تھے۔ شوٹنگ کے بعد ہم ایک خاندان کے طور پر ایكدوسرے كےخیالات، ہنسی اور کھانے كی چیزیں بانٹتے رہے۔ اس ماحول نے تمام نوجوان اداکاروں کو کردار میں ڈوبے رہنے اور کردار کے بارے میں تمام باریک چیزوں کو سمجھنے میں مدد کی ہے۔ فلم میں خاندان اس کے ارکان اور ان کے باہمی تعلقات کو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیز اس ماحول کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی تھی۔

تھیٹر سے فلموں كی طرف آنے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے منوج باجپائی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ خود کو سب سے پہلے تھیٹر اداکار کے طور پر سمجھا ہے۔ انہوں نے یاد کیا کہ بینڈیٹ کوئین کے ڈائریکٹر شیکھر کپور نے مستقبل کی مالی مجبوریوں کے حوالے سے تھیٹر فنکاروں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے فلموں کی راہ میں ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ انہوں نے تھیٹر کی اہمیت پر یہ کہتے ہوئے روشنی ڈالی كہ تھیٹر ایک اداکار کا ذریعہ ہے اور فلمیں ہدایت کار کا ذریعہ ہیں۔ جب میں کسی فلم کا حصہ ہوں تو مجھے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ لینا بہت مشکل لگتا ہے، کیونکہ میں گہرائی سے جانتا ہوں کہ اس کی قیادت ایک ہدایت کار کی بصیرت كر رہی ہے۔

فیملی ڈرامہ گل مُہر کے بارے میں اپنا خیال ظاہر كرتے ہوئے فلم کے ہدایت كار راہل وی چٹیلا نے کہا کہ خاندان اور گھر کے معنی اور تعریف وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اور یہ ہماری عمر کے ساتھ ساتھ بدلتی ہی جائے گی لیکن یہی دو چیزیں ہی جو ہمیشہ اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم تین نسلوں میں خاندان اور گھر کے معنی سے متعلق ہے۔ گل مُہر کے عنوان پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل مُہر کا ٹائٹل ایک شاعرانہ لفظ ہے اور یہ مجھے گلزار کے بہت ہی دلچسپ گانوں کی یاد دلاتا ہے۔ گل مُہر ایک ایسا پھول ہے جو بہت جلد کھلتا اور پھر گرجاتا ہے اور اس کی یہ شبیہہ اس کہانی کو زیب دیتی ہے جسے میں سنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ فلم دہلی میں بنائی گئی ہے اور دہلی فلم کے ایک کردار کی طرح ہے۔

فلم گل مُہر کے ایک اداکار سینتھی بالاچندرن نے کہا کہ منوج باجپائی، شرمیلا ٹیگور، سمرن اور امول پالیکر جیسے لیجنڈز کے ساتھ ہندی فلم میں ڈیبیو کرنا ایک خواب جیسا رہا۔ ملیالم اور ہندی فلموں کے درمیان تضاد بیان کرتے ہوئے سینتھی بالاچندرن نے کہا کہ ملیالم فلم انڈسٹری کے برعکس ہندی سنیما کو ایک کارپوریٹ كا باقاعدہ ڈھانچہ حاصل ہے۔ باوجودیكہ گل مہر میں سیٹ پر گرمجوشی اور خاندانی قسم کے احساس کی وجہ سے میں نے  کارپوریٹ جیسا ماحول محسوس نہیں کیا۔

صرف ایک بندا کافی ہے کے ڈائریکٹر اپورو سنگھ کرکی بھی گفتگو میں شامل ہوئے۔ اس فلم میں منوج باجپائی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں- سچے واقعات سے متاثر فلم صرف ایک بندہ کافی ہے میں سیشن کورٹ کے ایک وکیل پی سی سولنکی كی پانچ سال تک لڑی جانے والی لڑائی کی کہانی پیش كی گءی ہے۔ وہ اکیلے ہی ایک بااثر اور طاقتور گاڈ مین کے خلاف سچائی کے لیے کھڑے تھے جس نے ایک نابالغ لڑكی پر حملہ کیا تھا۔ فلم نابالغوں کی حفاظت کے متعلق موضوع پر ہے۔ یہ ہم سب کی فکر ہے۔ منوج باجپائی نے فلم میں ایک وکیل کا کردار ادا کیا ہے اور وہ ایک نابالغ لڑکی کو انصاف دلانے کے لیے نظام سے نبرد آزما ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا كہ فلم میں بہر حال اصل لڑاکا یا پہلا 'بندا' وہ بچہ ہے جس نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز بلند كی۔

 

پریس کانفرنس دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

******

U.No:1410

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1979764) Visitor Counter : 112