وزارت اطلاعات ونشریات

فلم ’منڈلی‘ 54ویں آئی ایف ایف آئی میں آئی سی ایف ٹی- یونیسکو گاندھی ایوارڈ کے لئے مقابلہ کررہی ہے


منڈلی رام لیلا کے اداکاروں ، ان کی زندگی اور چیلنجوں کی کہانی ہے: ہدایت کارراکیش چترویدی

Posted On: 24 NOV 2023 9:36PM by PIB Delhi

ہندی فلم ’منڈلی‘ ایک رام لیلا اداکار کی زندگی کے تعلق سے زمانے کی اخلاقی اور سماجی اقدار کو تلاش کرتی ہے۔ یہ فلم گوا میں 54 ویں آئی ایف ایف آئی میں  باوقار  آئی ایس ایف ٹی- یونیسکو گاندھی ایوارڈ کے لئے مقابلہ کررہی ہے۔  اس فیچر فلم کے فلمساز  راکیش چترویدی اوم اور پروڈیوسر پررشانت کمار گپتا نے  آج گوا میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کی۔  فلم سازی کے دوران  تخلیقی عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے جناب چترویدی اوم نے کہا کہ یہ فلم منشی پریم چند کی کہانی رام لیلا سے متاثرہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فلم میں احتیاط کے ساتھ تفریحی انداز میں پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-11-1KXYW.jpg

روایتی لوک فنکاروں کے لئے  آمدنی کے کم مواقع اور جدوجہد کے بارے میں پوچھے جانے پر  ڈائریکٹر نے کہا  کہ انھوں نے فلم میں حقیقی  اداکارروں کو لینے کی کوشش  کی ہے اور تفریحی عناصر کو اس طرح شامل کیا  گیا ہے کہ نوجوانوں کو پسند آئے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے  اداکاروں کی اداکاری کی بہترخصوصیات،ان کے  اعتماد میں بہتری آئے گی اور اداکاروں کو بہتر معاوضہ بھی ملے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے فلم کے موضوع پر وسیع تحقیق کی ہے اوررام لیلا کے فن سے متعلق مختلف پرتوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-11-203KM.jpg

پروڈیوسر پرشانت کمار  گپتانے کہا کہ وہ اپنی فلم کے توسط سے رام لیلا کی ثقافت کو اس کی حقیقی شکل میں آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر نے اپنی فلم کی نمائش کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فرراہم کرنے کے لئے افی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں آئی سی ایف ٹی- یونیسکو گاندھی ایواررڈ کے لئے نامزد ہونا ان کے لئے خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے مترادف ہے۔

مکمل بات چیت یہاں دیکھیں:

خلاصہ:منڈلی ایک آدمی کے سفراور مرکزی کردار کے ذریعے سماجی   احساسات میں کمی اور ثقافتی و روایتی اقدار کے زوال کے دورمیں ایمانداری کو برقرار رکھنے  کے لئے اس کی جدوجہد کی آئینہ دار ہے۔ پرشوتم چوبے  عرف پورو اترپردیش کے متھرا میں ایک انٹرمیڈیٹ کالج میں چپراسی ہے۔ انھوں نے اپنے چچیرے بھائی  سیتارام چوبے کے ساتھ بھگوان لکشمن کا کردارادا کیا ہے ، جو  اپنے چاچا رام سیوک چوبے کے ذریعے چلائی جارہی رام لیلا  منڈلی میں بھگوان رام کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی زندگی میں اس وقت ایک دھچکا لگتا ہے جب ایک پرفارمنس کے دوران انھیں سیتا رام کی عیاشی اورمنشیات کی لت کی وجہ سے درمیان میں چھوڑنا پڑتا ہے۔ ذلت برداشت نہ کر پانے اور بھگوان کا نام پامال کرنے کے قصوروار، رام سیوک ہمیشہ کے لئے رام لیلا میں کردار ادا کرنا ترک کردیتا ہے۔ پورو نے رام سیوک کے فرار پسندی کے نظریات کی مخالفت کی اور اپنے کنبے کو وقار کے ساتھ  اسٹیج پر واپس لانے کے لئے جدوجہد کا سفر شروع کرتے ہوئے پیچھے ہٹنے کے اس کے فیصلے کی مذمت کی۔

*******

ش ح۔ ن ر (25.11.2023)

U NO:1402

 



(Release ID: 1979702) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Hindi