مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای اینڈ وی بینڈ میں اسپیکٹرم کی تقسیم، اور مائیکرو ویو رسائی (ایم ڈبلیو اے) اور مائکرو ویو بیک بون (ایم ڈبلیو بی) کے لیے اسپیکٹرم پر ٹی آر اے آئی کے مشاورتی مقالے پر تبصروں/ جوابی تبصروں کی وصولی کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی ہے

Posted On: 24 NOV 2023 8:08PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 27 ستمبر 2023 کو ’ای اینڈ وی بینڈ میں اسپیکٹرم کی تقسیم، اور مائیکرو ویو رسائی (ایم ڈبلیو اے) اور مائیکرو ویو بیک بون (ایم ڈبلیو بی) کے لیے اسپیکٹرم‘ پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ ابتدائی طور پر، اس مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر اسٹیک ہولڈروں سے تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر 2023 مقرر کی گئی تھی اور جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 8 نومبر 2023 مقرر کی گئی تھی۔ تاہم، انڈسٹری ایسوسی ایشنز کی درخواست پر، تحریری تبصروں اور جوابی تبصروں کی وصولی کی آخری تاریخ کو پہلی بار میں بالترتیب 15 نومبر 2023 اور 29 نومبر 2023 اور دوسری بار میں بالترتیب 29 نومبر 2023 اور 13 دسمبر 2023 تک بڑھا دیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں تبصرے وصول کرنے کے لیے وقت کی حد میں مزید توسیع کے لیے انڈسٹری ایسوسی ایشنز کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 13 دسمبر 2023 اور 27 دسمبر 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وقت کی حد میں مزید توسیع کی درخواست پر مزید غور نہیں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں تبصرے/ جوابی تبصرے ترجیحی طور پر ای میل آئی ڈی: advmn@trai.gov.in پر الیکٹرانک شکل میں بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/ معلومات کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

24-11-2023

U: 1394


(Release ID: 1979660) Visitor Counter : 74


Read this release in: Hindi , English , Telugu