وزارت اطلاعات ونشریات
’’فلموں میں خواتین کا وقت آرہا ہے‘‘: یونا سیلما، لاطوین فلم ’فریجائل بلڈ‘ کی ڈائریکٹر
گوا میں بھارت کے 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں 'سینما آف دی ورلڈ' کے زمرے میں شامل لاطوین فلم فریجائل بلڈ کی ڈائریکٹر یونا سیلما نے کہا کہ "فلموں میں خواتین کا وقت آنے والا ہے۔" یونا سیلما 22 نومبر 2023 کو بھارت کے 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں اپنی فلم کے بین الاقوامی پریمیئر کے بعد مندوبین اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کر رہی تھیں۔
فلم کی ابتداء کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں نے کام کی جگہوں اور کلبوں دونوں مقام پر گھریلو تشدد کے بارے میں متعدد خواتین سے ان کی کہانی کو سننا جاری رکھا اور اس عمل نے مجھے ایک فلم کے ساتھ آنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا۔ سیلما نے مزید زور دیا کہ یہ فلم جسمانی تشدد کی تصویر کشی سے بالاتر ہے اور خواتین کو درپیش نفسیاتی اور جنسی تشدد پر روشنی ڈالتی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ "قانون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کے باوجود، گھریلو تشدد جاری ہے۔"
یونا سیلما نے اپنے ملک کے اندر فلم سازی میں خواتین کی آمد پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے باتوں کا اختتام کیا۔ انہوں نے کہا کہ "وقت بدل رہا ہے اور پہلے دنوں کے مقابلے میں فلم سازی کی صنعت میں شامل ہونے والی خواتین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔"
فلم کا خلاصہ:
ایک ایسے معاشرے میں جہاں حقیقت افسانوں سے دھندلی ہوجاتی ہے، مرکزی کردار ڈیانا سماجی اصولوں کے مطابق ہونے کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔ ایگور کے ساتھ ایک دوسرے پر منحصر شادی میں پھنسے ہوئے وہ اپنی بیٹی، آسٹرا کو صدمہ پہنچانے کا خطرہ لیتی ہے۔ ایک اہم انتخاب سامنے آتا ہے: بیٹی یا شوہر۔ جیسا کہ وہم حقیقت کے ساتھ ضم ہو جاتا ہے، ڈیانا کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ آیا ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔
کاسٹ اور عملہ:
ڈائریکٹر: یونا سیلما
پروڈیوسر: ڈیس سیاٹکوسکا، یونا سیلما
اسکرین پلے: یونا سیلما
کاسٹ: Ilze Kuzule، Egons Dombrovskis، Anda Reine
یہاں مکمل بات چیت دیکھیں:
*******
ش ح۔ م ع ۔ج
Uno-1396
(Release ID: 1979617)
Visitor Counter : 210