وزارت اطلاعات ونشریات
’فائٹ لائک اے گرل‘ خواتین کی زندگی میں کھیلوں کی تبدیلی کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے
فلم کانگو میں خواتین کے باکسنگ کلب سے متاثر ہے: ڈائریکٹر میتھیو لیوٹ وائلر
میتھیو لیوٹ وائلر کی ہدایت کاری میں بنی فلم فائٹ لائک اے گرل میں کانگو کی ایک نوجوان خاتون کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو ایک غیر قانونی معدنی کان سے فرار ہونے کے بعد باکسنگ رنگ میں نئی زندگی پاتی ہے۔ یہ فلم بھارت کے 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول، گوا میں 'سینما آف دی ورلڈ' زمرے کے تحت دکھائی جارہی ہے۔
پی آئی بی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں میڈیا اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے میتھیو لیوٹ وائلر نے کہا کہ یہ فلم سچے واقعات سے متاثر ہے۔ "یہ مشرقی کانگو کے ایک خاتون باکسنگ کلب کی کہانی پر مبنی ہے، جسے ایک فوجی نے شروع کیا تھا۔ ان سے اس نوجوان خواتین نے رابطہ کیا جو جنسی تشدد اور دھوکہ دہی کا شکار تھیں۔ وہ باکسنگ کے ذریعے ان کا اعتماد بحال کرنے میں ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایک دن ایک نوجوان عورت باکسنگ کلب میں اس ارادے سے آئی کہ اس شخص کا پتہ لگائے جس نے اس کے باپ کو قتل کیا تھا۔ لیکن بعد میں اس کا انتقام بدل جاتا ہے اور اس نے باکسنگ کو ایک کھیل کے طور پر اپنا لیا۔ یہ اس خاتون کی زندگی ہے جس نے مجھے اس واقعے سے ایک فلم بنانے کی ترغیب دی۔
میتھیو لیوٹ وائلر نے فلم کی تیاری کے عمل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "اس فلم کا ایک منفرد پہلو یہ ہے کہ 80 فیصد کاسٹ اداکار نہیں ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "دکھائے گئے کلب کے زیادہ تر باکسر کانگو کے اندرونی حصوں سے تعلق رکھنے والے حقیقی باکسر ہیں۔"
فلم کی مرکزی اداکارہ اما قمتا نے مرکزی کردار کے لیے کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا شخص ہونا جو کبھی حقیقی زندگی میں لڑائی میں شامل نہیں ہوا، باکسر کے کردار میں قدم رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ "تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر میں ہفتے میں چھ دن صبح دو گھنٹے اور شام کو دو گھنٹے ٹریننگ لیتی تھی۔" انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں میرا کردار صرف ایک باکسر کا نہیں ہے۔ یہ بدسلوکی کے خلاف لڑنا، نظام کے خلاف لڑنا اور زندگی کی جنگ لڑنا ہے۔
خاکہ:
کانگو کی ایک نوجوان خاتون، جسے معدنیات کی ایک غیر قانونی کان میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا، اپنے اغوا کاروں سے بچ گئی۔ سرحدی شہر گوما میں خواتین کے ایک مشہور باکسنگ کلب میں شمولیت کے بعد وہ اپنے لیے ایک نئی زندگی تلاش کرتی ہے۔ فلم سچے واقعات پر مبنی ہے۔
بات چیت یہاں دیکھیں:
**********
ش ح۔ م ع ۔ج
Uno-1390
(Release ID: 1979605)
Visitor Counter : 120