وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور برطانیہ نے دفاعی مشاورتی گروپ کی میٹنگ کی

Posted On: 24 NOV 2023 4:21PM by PIB Delhi

سکریٹری دفاع جناب گری دھر ارامنے نے 24 نومبر2023 کو نئی دہلی میں اپنےبرطانوی ہم منصب جناب ڈیوڈ ولیمز، وزارت دفاع کے مستقل سکریٹری کے ساتھ سالانہ ہند-برطانیہ دفاعی مشاورتی گروپ(ڈی سی جی)کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔

انہوں نے بہت سے علاقائی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور جاری دفاعی تعاون سے متعلقہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا، بحر ہند کے خطے میں صورتحال ،ممکنہ تعاون پر اظہار خیال کیا اور منجملہ دیگر امکانات کے میزائل سسٹمز اور الیکٹرک پروپلشن میں دفاعی صنعتی تعاون کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ مشقوں، میری ٹائم ڈومین بیداری اور معلومات کے تبادلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے میری ٹائم ڈومین میں باہمی گفت و شنید اور مشترکہ سرگرمیوں کو بڑھانے کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے ہند برطانیہ2+2 خارجہ اور دفاعی ڈائیلاگ کے آغاز اور تمام شعبوں میں فوجی مصروفیات میں فوج کی بڑھتی رفتار کی تعریف کی۔

جناب ڈیوڈ ولیمز نے بعد میں نیشنل وار میموریل پر گل دائرہ پیش کیا اور بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

*******

ش ح۔ ا ک۔ن ع

U. No.1378


(Release ID: 1979502) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil