کانکنی کی وزارت
ہندوستان کے بین الاقوامی تجارتی میلے 2023 میں کانکنی پویلین، اب تک ہزاروں طلبا سمیت 35 ہزار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا
کانکنی کے پویلین میں معدنیات او ر کانکنی کے بارے میں گہرائی سے معلومات فراہم کی گئیں
کانوں کے بہت زیادہ ویژول حقیقی تجربے نے لوگوں کی بڑی تعداد کو متوجہ کیا
Posted On:
24 NOV 2023 3:30PM by PIB Delhi
نئی دلی کے پرگتی میدا ن میں بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے 2023 میں پہلی مرتبہ کانوں کی وزارت نے کانکنی کا ایک پویلین قائم کیا ہے۔اس پویلین کا موضوع ہے :‘‘ کنکٹنگ بیانڈ مائننگ ’’ یہ آنے والے لوگوں کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ کانکنی اور معدنیات کو تلاش کریں اور ان معدنیا ت اور کانوں کو بغور سمجھیں۔ گزشتہ دس سال میں لگ بھگ 35000 لوگوں نے پویلین کا نظارہ کیا اور اس میں مختلف چیزوں کی جانکاری حاصل کی اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں کانکنی اور معدنیات کے کلیدی رول کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ ممتاز شخصیات نیز مرکزی وزراء ، پیرالمپئن دیپا ملک ،سابق ہاکی کھلاڑی ظفر اقبال ،اشوک کمار ،سابق کرکٹ کھلاڑی وجے دھیّا ، ریلوے بورڈ کے ارکان اور سینئر افسروں نے پویلین کا نظارہ کیا۔
کانکنی کی وزارت نے کانکنی کے پویلین میں طلبا کے لئے ری –سائکلنگ سے متعلق ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس میں 2000سے زیادہ طلبا نے سرگرمی سے حصہ لیا۔ انہوں نے ہماری روزانہ کی زندگی میں کانکنی اور معدنیات کی اہمیت میں خاصی دلچسپی دکھائی اور ماحولیات کو بچانے کی ذمہ داری کا عہد لیا۔ اب تک لوگوں کی بڑی تعداد نے کرہ ارض کے محافظ کے طورپر عہد لیا۔ ہندوستان کے جیولاجیکل سروے کے کڈس زون اسٹال میں بچوں نے ڈائنا سور کے انڈوں اور فاسل ماڈلس کا مشاہدہ کیا ، جو لاکھوں سالوں سے زمین کے اندر دبے ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ وہاں آنے والے لوگوں نے وی آر زون میں سمولیٹرس کے ذریعہ کانکنی کے چیلنجوں اور ایڈونچرس کا تجربہ کیا، جو معدنیات نکالنے کے لئے زمین کے ہزاروں فٹ نیچے پہنچنے کا ایک جذبہ محسوس کرتے ہیں۔جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے اسٹال میں لوگوں نے وہاں قیمتی پتھر اور ہیرے جواہرات کا بھی نظارہ کیا ،جو وہاں رکھے ہوئے تھے۔ لوگوں نے کا نکنی کے پویلین میں اپنے تجربات ایک دوسرے سے مشترک کئے جو ملک میں مختلف کانوں کی جھلکیوں کی خصوصیات ہیں۔
اس پویلین کے ذریعہ کانکنی کی وزارت کا مقصد عام لوگوں کو ہماری روزانہ کی زندگی میں معدنیات کے اہم رول کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ ہمارے کھانے کی پلیٹوں میں مختلف اجزاء سے لے کر بجلی ،موبائل فون بیٹریوں اور یہاں تک کہ دواؤں کی پیداوار تک کے بارے میں جانکاری فراہم کرتا ہے۔جس سے ہرچیز متاثر ہوتی ہے۔
کرہ ارض اور سمندر سے نکالے گئے معدنیات کی نمائش کی وجہ سے پویلین توجہ کا مرکز ثابت ہوا ۔ساتھ ہی ساتھ وی آر زون وہاں انے والے لوگوں کو زیر زمین کانکنی اور میٹالرجی کے نئے تجربے بھی فراہم کررہا ہے۔
کانکنی کی وزارت اور اس کے فیلڈ فارمیشن کے ساتھ ساتھ کچھ بڑے پرائیویٹ سیکٹر کی کانکنی کی کمپنیاں اپنے اپنے متعلقہ اسٹالوں کے ذریعہ کانوں اور معدنیات سے متعلق معلومات اور حصولیابیوں کو نمایاں کررہی ہیں ۔ اس جدید طرز کے کانکنی کے پویلین کو 14سے 27 نومبر 2023 تک کے لئے لگایا گیا ہے، جو ایک ایسا منفرد موقع فراہم کررہا ہے، جس سے لوگ معدنیات کی مختلف قسموں کو دیکھ سکیں اور تفصیل سے اس کے بارے میں سمجھ سکیں۔
********
ش ح۔ح ا ۔رم
U-1374
(Release ID: 1979479)