سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
نشہ مکت بھارت ابھیان- کرشنا شعور کے لئے بین الاقوامی سوسائٹی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے درمیان مفاہمت نامے پردستخط
Posted On:
23 NOV 2023 7:27PM by PIB Delhi
منشیات کے استعمال کی بیماری ایک لت ہے، جو ملک کے سماجی تانے بانے کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔ کسی بھی طرح کی منشیات پر انحصار نہ صرف ایک شخص کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس کے کنبے اور پورے معاشرے کو بھی پریشان کرکے رکھ دیتا ہے۔ نفسیات پر اثر انداز ہونے والی مختلف منشیات کے مستقل استعمال سے کوئی بھی شخص اس کا عادی ہوجاتا ہے۔کچھ منشیات ذہنی –نفسیاتی بیماری یا دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ حادثوں ،خود کشی اورتشدد کا سبب بھی بنتا ہے۔ لہٰذا منشیات کا استعمال اور اس پر انحصار کی ضرورت کو ایک نفسیاتی ،سماجی ،طبی مسئلے کے طور پر خیال کیا جانا چاہئے ۔
نیشنل ڈرگ ڈیپینڈینس ٹریٹمنٹ سینٹر ( این ڈی ڈی پی سی ) ایمس نئی دلی کے ذریعہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے ذریعہ کئے گئے ہندوستان میں منشیات کے استعمال کے طرز عمل اور حد کے بارے میں پہلے جامع قومی سروے کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانیوں کی جانب سےاستعمال کی جانے والی شراب سب سے نفسیاتی منشیات میں شامل ہے۔اس کے بعد گانجے اور افیم کا نمبر ہے ۔

منشیات کی مانگ کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت منشیات کی مانگ کو کم کرنے کے لئے ایک قومی لائحہ عمل کا نافذ کررہی ہے ، جو ایک امبریلا اسکیم ہے،جس کے تحت مالی امداد ،ریاستی سرکاروں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو فراہم کی جاتی ہے تاکہ نشہ چھوڑنے والے لوگوں کی صلاحیت سازی ، ہنر مندی ، پیشہ ورانہ تربیت ،ذریعہ معاش ، بیداری پیدا کرنے اور نشے کے خلاف آگاہی پیدا کی جاسکے ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے علاوہ این جی اوز / وی اوز کے ذریعہ منشیات کی مانگ کو کم کرنے کے لئے پروگرام چلائے جارہے ہیں اور نشے کے عادی لوگوں کے لئے مربوط باز آباد کاری کے مراکز کے رکھ رکھاؤ کے لئے یہ پروگرام جاری ہیں۔
اس کے علاوہ وزارت نے ملک کے تمام ضلعوں میں فی الحال نشہ مکت بھارت ابھیان شروع کیا ہے اور یہ پروگرام پوری طرح جاری ہے ۔اس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے برے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور خاص طورپر اس بات پر توجہ دینا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں ، یونیورسٹی کیمپس ،اسکول وغیرہ میں طلبا تک اس کی رسائی نہ ہوسکے ۔ نشے سے مکت پروگرام کمیونٹی تک پہنچے اور کمیونٹی اس میں شامل ہو ۔

نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے ) کے تحت مختلف سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے مذہبی / روحانی تنظیموں کی انجمن ایک خصوصی اقدام کے پروگرام سے جُڑ ی ہوئی ہے اور وہ این ایم بی اے کے پروگرام کو پھیلارہی ہے۔اس سمت میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے نے نوجوانوں ،خواتین اور طلبا میں این ایم بی اے کے پیغام کو پھیلانے کے لئے کرشنا شعور کے لئے بین الاقوامی سوسائٹی (آئی ایس کے سی اواین)کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔
مفاہمت نامے کی تقریب 23 نومبر 2023 کو نئی دلی کے 15 جن پتھ پر واقع ڈاکٹر امبیڈ کر انٹر نیشنل سینٹر میں منعقد ہوئی تھی ۔اس موقع پر ایچ ایم ایس جے ای کے ڈاکٹر وریندر کمار ، محکمے کے سینئر افسران ، آئی آئی وائی سی کے چیئر مین جناب سندر گوپی داس اور آئی ایس کے سی او این کے عقیدت مند اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر نے ملک میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے ذریعہ کی گئی کوششوں کے بارے میں ذکر کیا ،جس نے اس ابھیان کو ایک عوامی تحریک کی شکل دی ۔وزیر موصوف نے اگست 2022 میں نشے کےاستعمال کے خلاف لئے گئے قومی عہد جیسی خصوصی تقریبات کے بارے میں لوگوں کو جو وہاں موجود تھے، آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر دفاع بھی موجود تھے۔ نشے کے استعمال کے خلاف مہم میں دیگر فریقوں کو شامل کرنے کےلئے اسی طرح کی دیگر سرگرمیاں بھی مستقل طورپر انجام دی جاتی ہیں۔اس ابھیان میں روحامی تنظیموں کی شرکت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی ایس کے سی او این کے ساتھ یہ اشتراک طویل عرصے تک جاری رہے گا ،جس سے لوگوں کی زندگیوں میں ایک روشنی پیدا ہوگی اور وہ نشے کے راستے پر چلنے کے بجائے ایک اچھی زندگی گزارسکیں گے اور نشے سے دور رہیں گے،جس سے ان کو ذہنی اور جسمانی مضبوط معاشرے کو بنانے میں مدد ملے گی۔

آئی ایس کے سی او این انڈیا یوتھ کو نسل کے چئیر مین جناب سندر گوپال داس نے منشیات کے خلاف ایک وسیع مہم شروع کرنے کے لئے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کو مبارکباد دی ۔ اس شعبے میں کام کے اپنے وسیع تجربے کے لئے انہوں نے ایک سازگار دوستانہ اور سماجی ماحول کی اہمیت پر زور دیا ،جس سے مجموعی طور منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ اس کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تمباکو ،شراب اور دیگر منشیات کے استعمال کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصان کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور نشہ مکت بھارت ابھیان میں شرکت کے لئے زور دیا اور اس کے تئیں اعادہ کیا ۔ انہو ں نے نشہ مکت بھارت کے لئے تعاون کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس مفاہمت نامے پر دستخط ہوجانے کے ساتھ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ یہ محسوس کرتا ہے کہ نشہ مکت بھارت ابھیان کے نفاذ سے ہندوستان کو نشے سے پاک بنانے میں تقویت ملے گی۔
********
ش ح۔ح ا ۔رم
U-1368
(Release ID: 1979419)
Visitor Counter : 732