بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نے  گریٹ  نکوبار جزیرے میں گالتھیا بے کا دورہ کیا اور مجوزہ بین الاقوامی کنٹینر ٹرانس شپمنٹ پورٹ  ( آئی سی ٹی پی )  کی پیش رفت کا جائزہ لیا


آئی سی ٹی پی نئے  ہندوستان کی ایک روشن مثال ہوگی  ، جس کا  تصور  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میری ٹائم امرت کال ویژن- 2047 میں  کیا تھا

پروجیکٹ کی ڈی پی آر کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور  پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز اگلے سال کے اوائل  میں طلب کیے جائیں گے

آئی سی ٹی پی   تقریباً  44000 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ  خطے کی اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا

Posted On: 23 NOV 2023 5:49PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں ( ایم او پی ایس ڈبلیو )  اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج  گریٹ  نکوبار جزیرے کے گلیتھیا بے میں مجوزہ بین الاقوامی کنٹینر ٹرانس شپمنٹ پورٹ  ( آئی سی ٹی پی )  کے مقام کا دورہ کیا اور سینئر حکام کے ساتھ  ، اس کی پیش رفت کا جائزہ لیا ، جس کا    تصور میری ٹائم انڈیا ویژن -  2030 کے ساتھ ساتھ امرت کال ویژن -  2047 کے کلیدی پروجیکٹوں میں سے ایک  کے طور پر  کیا گیا ہے ۔  مجوزہ بین الاقوامی کنٹینر ٹرانس شپمنٹ پورٹ  ( آئی سی ٹی پی )   پروجیکٹ نے اہم سنگ میل  حاصل کر لیا ہے اور اس  نے   تقریباً 44000 کروڑ روپے  کی کل تخمینہ لاگت کے  ساتھ تبدیلی کے ایک اقدام کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔   یہ  پروجیکٹ ملک کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور پورے خطے کی اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اہم ہے  اور  اسے  سرکاری اداروں سے کلیدی منظوری اور حمایت حاصل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UHM2.jpg

ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت ( ایم او ای ایف اینڈ سی سی )  نے 11 نومبر  ، 2022  ء کو ماحولیات سے متعلق محکمے نے  اخراجات  کی منظوری دے دی    ہے ۔  وزارت خزانہ نے گریٹ نکوبار جزیرے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے  ’’ اصولی    طور پر  ‘‘ منظوری دے دی ہے اور  یہ کہ آئی سی ٹی پی  پروجیکٹ کی ڈی پی آر کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔  پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر کے لیے اگلے سال کے اوائل میں مناسب منظوریوں اور اتفاق رائے کے بعد  اس سلسلے میں ٹینڈرز طلب کرنے کا منصوبہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LZMF.jpg

اس میگا کنٹینر ٹرمینل کی ترقی  گریٹ  نکوبار جزیرے کی مجموعی ترقی کا ایک حصہ ہے۔  اس پروجیکٹ    کے تحت تین اہم    شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جس کے سبب  ، بین الاقوامی جہاز رانی کے تجارتی راستے کے ساتھ  قریبی رابطہ  (40 بحری میل) کے لحاظ سے اسٹریٹجک مقام، 20 میٹر سے زیادہ قدرتی پانی کی گہرائی کی دستیابی اور لے جانے کی صلاحیت   اور ہندوستانی بندرگاہوں سمیت  تمام بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کارگو کے ساتھ ، یہ ایک اہم کنٹینر ٹرانس شپمنٹ پورٹ بن سکتا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003810P.jpg

اس مقام کے اپنے فضائی دورے کے بعد، جناب سونووال نے مقامی باشندوں اور جزیرے کے تمام متعلقہ فریقین کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور پروجیکٹ کے نفاذ کے مجوزہ طریقہ ٔ کار اور اس کی  ٹائم لائنز کے تعلق سے  تفصیلی جائزہ  میٹنگ کی ۔

پروجیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد ، وزیر  موصوف نے کہا کہ  ’’  مذکورہ پروجیکٹ ترقی پذیر ہندوستان میں ایک خود اعتمادی اور خود کفیل ملک بننے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور ملک کی اقتصادی ترقی میں مدد  گار ہو گا۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ایک نئے ہندوستان  کی تشکیل کے  ، اُس عظیم  ویژن کو پورا کرنے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے   ، جس کا تصور ہمارے دور اندیش وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004THLV.jpg

ایم او پی ایس ڈبلیو کے تحت  اہم پروگرام ساگرمالا کا مقصد  ، موجودہ بندرگاہوں کی جدید کاری، میکانائزیشن اور صلاحیت کو بڑھانا ہے، جس سے انہیں زیادہ موثر اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔ بڑی بندر گاہوں اور غیر بڑی بندرگاہوں پر صلاحیت کو اَپ گریڈ کرنا اور  بحال کرنا  ، اندرونی علاقوں میں اقتصادی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ بندرگاہیں سمندری اور زمینی ٹرانزٹ کے درمیان ایک اہم رابطے کا کام کرتی ہیں۔ بندرگاہ کی جدید کاری کے تحت پچھلے 9  برسوں میں 31129 کروڑ روپئے کی مالیت  کے 94 پروجیکٹوں پر کام مکمل کیا جا چکا ہے  ، جس کے نتیجے میں   230 ایم ٹی پی اے  سے زیادہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کے لحاظ سے، 21 پروجیکٹ ، جن کی مالیت 23,000 کروڑروپے سےزیادہ ہے،کو پی پی پی کے تحت 2014 سے کامیابی کے ساتھ آپریشنلا ئزکیا گیا ہے، جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے فائدہ اٹھانے میں نمایاں پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

ہندوستان میں میگا پورٹس قائم کرنے اور عالمی بندرگاہوں سے مقابلہ کرنے کی قابل ذکر صلاحیت ہے۔ میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کے تحت جن  چار اہم شعبوں میں کام کیا جانا ہے۔ ان میں صلاحیت میں اضافہ ، عالمی معیار کی میگا پورٹس تیار کرنا، جنوبی ہندوستان میں ترسیلی مراکز کی ترقی؛ اور انفراسٹرکچر کی جدید کاری فی الحال، ہندوستان کے پاس 5 بڑی بندرگاہیں اور 2 غیر اہم بندرگاہیں ہیں جن کی صلاحیت  100ایم ٹی پی اے  سے زیادہ  ہے۔ اس کے ساتھ، ہندوستان کے لیے میگا پورٹس قائم کرنے اور عالمی بندرگاہوں سے مقابلہ کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ میگا پورٹس کے کلیدی معیارات اور کلسٹرز کی ابھرتی ہوئی ترقی کی صلاحیت کی تفصیلی جانچ کی بنیاد پر، 3 میگا پورٹس - ودھاون-جے این پی ٹی کلسٹر، پارا دیپ پورٹ، اور دین دیال پورٹ کی 300 ایم ٹی پی اے صلاحیت کے ساتھ میگا پورٹس کے طورپر تیار کرنے کے لیے شناخت کی گئی ہے۔

امرت کال ویژن 2047 میں نشان زد بنیادی ڈھانچے کے اقدامات 300 ایم ٹی پی اے کی صلاحیت کے ساتھ چار پورٹ کلسٹرز اور 500 ایم ٹی پی اے سے زیادہ کی صلاحیت کے ساتھ 2 پورٹ کلسٹروں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ موجودہ بڑی بندرگاہوں کے ارد گرد پورٹ کلسٹر بنانے کے علاوہ، 2 نئی بڑی بندرگاہوں - ودھاون اور گالاتھیا بے پورٹ کو تیار کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

وادھاون کا نیچرل ڈرافٹ  تقریباً 20 میٹر ہے اور اس لیے یہ بڑے جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے موزوں ہے۔ اس بندرگاہ کی ترقی سے 16,000-25,000 ٹی ای یوز صلاحیت کے کارگو کنٹینر جہازوں کی آمدورفت  ہوسکے گی۔ اسی طرح، مجوزہ گالتھیا بے پورٹ، مشرقی مغربی ورلڈ شپنگ کوریڈور کے قریب اس کے اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے، گیٹ وے اور نقل و حمل دونوں کارگو کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے موزوں ہے۔

ملک میں بندرگاہوں کو بھی بڑے جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اعلیٰ ڈرافٹ دستیاب کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آٹھ بندرگاہوں میں سے پانچ  یعنی ڈی پی اے، وادھاون، وی او سی پی اے، گالاتھیا بے اور پی پی اے کا  ڈرافٹ 2030 تک 18 میٹر سے 23 میٹر کی حد میں ہوگا۔ مزید یہ کہ 3 بندرگاہوں این ایم پی اے،  سی او پی اے اور جے  این پی اے کو عالمی معیارات کے مطابق کرنے کے لیے 2047 تک 20 میٹرسے 23 میٹر کی حد میں ڈرافٹ کیا جائے گا۔

فی الحال، ہندوستان کے تقریباً 75 فیصد سامان کو ہندوستان سے باہر کی بندرگاہوں پر ہینڈل کیا جاتا ہے۔ کولمبو، سنگاپور اور کلانگ اس کارگو کا 85فیصد سے زیادہ ہینڈل کرتے ہیں اور اس کارگو کا 45فیصد کولمبو پورٹ پر ہینڈل کیا جاتا ہے۔ گالاتھیا  بے   کا اسٹریٹجک مقام ایگزم تجارت کے لیے بہت بڑا فائدہ ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی شپنگ روٹ پر واقع ہے۔ گالاتھیا بے میں آئی سی ٹی پی کی ترقی کے ساتھ، ہندوستانی بندرگاہیں زیادہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کو راغب کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔ اس کے علاوہ، گالاتھیا بےٹرانس شپمنٹ پورٹ  کو ترقی دینے سے غیر ملکی کرنسی کی بچت، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، دیگر ہندوستانی بندرگاہوں پر اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ، لاجسٹک انفراسٹرکچر میں اضافہ اور اس طرح، افادیت، روزگار پیدا کرنا، اور آمدنی میں اضافہ جیسے اہم فوائد حاصل ہوں گے۔

مجوزہ سہولت کو چار مرحلوں میں تیار کرنے کا تصور کیا گیا ہے جس کا فیز 1 سال 2028 میں  4 ملین ٹی ای یوزکی ہینڈلنگ صلاحیت کے ساتھ شروع کرنے کی تجویز ہے، جو 2058 تک ترقی کے حتمی مرحلے میں بڑھ کر 16 ملین ٹی ای یوزتک پہنچ جائے گی۔ مجوزہ ٹرانس شپمنٹ پورٹ کے پہلے   مرحلہ کی تخمینہ لاگت تقریباََ 19000 کروڑ کے قریب ہے، جس میں بریک واٹر کی تعمیر، ڈریجنگ، بحالی، برتھ، اسٹوریج ایریا، عمارت اور یوٹیلیٹیز، آلات کی خریداری اور تنصیب شامل ہیں، اورحکومت کے تعاون سے بنیادی انفراسٹرکچر کے ساتھ پورٹ کالونی کی ترقی جاری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005NGO3.jpg

جناب سونووال نے انڈیمان اور نکوبار جزائر کے عظیم نکوبار جزیرے میں ہندوستان کے علاقے کے سب سے جنوبی مقام  اندرا پوائنٹ کا بھی دورہ کیا تاکہ اس کی سیاحت کی صلاحیت کا پتہ لگایا جا سکے۔ دورے کے بعد، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اندرا پوائنٹ کے علاقے کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کے امکانات تلاش کریں اور اس کے لیے ضروری سیاحتی سہولیات اور خدمات  تیار کریں۔

اس دورے کے دوران جناب سونووال نے کیمپ  بیل بے پورٹ پروجیکٹ کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ یہ منصوبہ تقریباً 17 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کیمپ بیل بے پر موجودہ جیٹی بڑے سائز کے جہازوں کی برتھنگ کے لیے ناکافی ہے۔ جیٹی کی اس توسیع پر غور کرتے ہوئے بڑے جہازوں کی محفوظ برتھنگ کی سہولت کے لیے 50 میٹر تک توسیع کی گئی۔ منصوبے کی تکمیل پر، 150 میٹر طویل جہاز برتھ کر سکیں گے، جو گریٹ نکوبار اور دیگر جزائر کے درمیان زیادہ مسافروں اور کارگو کی نقل و حرکت فراہم کریں گے۔ یہ توسیع ڈبل برتھنگ کی سہولت بھی فراہم کرے گی، جس سے ڈبل برتھنگ میں اضافہ ہوگا، جس سے بندرگاہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ گریٹ  نیکوبار جزیرے کی مستقبل کی ترقی، اور سیاحوں اور تاجروں میں متوقع اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ جیٹی جزیرے کے ٹریفک کی ترقی کو میں  شامل  ہونے کے لئے  کارآمد ثابت ہوگی۔

 

-----------------------

(ش ح۔   ا ع     ۔ ع ا)

U NO: 1335



(Release ID: 1979418) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi