قبائیلی امور کی وزارت
وی بی ایس وائی کے تحت 9ویں دن ،دیما پور، تیونسانگ اور موکوکچنگ میں آٹھ نئے گاوؤں کا احاطہ کیا گیا
Posted On:
23 NOV 2023 6:14PM by PIB Delhi
آج ناگالینڈ کے تین اضلاع یعنی دیما پور، تیونسانگ اور موکوکچنگ میں قبائلی مقامات کے لیے جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا میں، آٹھ نئے گاؤں کا احاطہ کیا گیا۔
دیماپور ضلع کے چوموکیڈیما بلاک میں، یہ مہم ،ایویم، سماگوری، ایکیو یان اور ناگا یونائیٹڈ گاؤں میں چلائی گئی، جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد، زیادہ تر خواتین نے، پروگراموں میں شرکت کی۔
تقریبات کا آغاز سرکاری افسروں نے وی بی ایس وائی اور مرکزی فلاحی اسکیموں کا مختصر تعارف دینے کے ساتھ کیا ،جس کے بعد ای اے سی کیہومونگ کے ذریعہ’ ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘ کا عہد لیا گیا۔ دیہات کے ذاتی مدد کے گروپوں کے ممبران نے پروگرام کے دوران خصوصی گیت اور اسکٹ پلے پیش کیا۔
ڈرون ماہرین نے، گاؤں والوں کے سامنے ڈرون ٹیکنالوجی اور اس کے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کا بھی مظاہرہ کیا۔ کامیاب استفادہ کنندگان نے اپنے ذاتی اکاؤنٹس کا اشتراک کیا کہ اسکیموں نے انہیں کس طرح فائدہ پہنچایا اور انہیں تقریب کے دوران مبارکباد بھی دی گئی۔ پروگرام کے بعد گاؤں والوں کو موقع پر ہی ہیلتھ چیک اپ، اجولا کے لیے اندراج اور بینکنگ خدمات بھی فراہم کی گئیں۔
وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے پروگرام، آج تیونسانگ ضلع کے چارے بلاک کے تحت ،علی سوپور اور لونگکھ یتپے گاؤں میں منعقد ہوئے۔ ای اے سی کیہومونگ، بی ڈی او نیز بی ایم ایم – وی واکہو جورلیم کونیاک اور نوڈل آفیسر بی بی ایف سی ایل اچینگ کے اس پروگرام کے معززین میں شامل تھے۔ دونوں گاوؤں کے گاؤں چیئرمین، گاؤں کے بزرگ، خواتین اور عام لوگ اچھی تعداد میں وی بی ایس وائی کے پروگراموں میں شرکت کے لیے آئے۔
موکوکچنگ ضلع میں، مہم کا اہتمام، اونگپانگ کانگ نارتھ بلاک کے تحت، موکوکچنگ گاؤں اور چوچوئیمپونگ گاؤں میں کیا گیا تھا۔ تقریبات میں عوام بڑی تعداد میں پہنچی تھی اور اسی طرح کی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔اع ۔ر ا
(U.No. 1358)
(Release ID: 1979337)
Visitor Counter : 88