نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حصوں میں تقسیم کی دنیا میں ہندوستان کو امن و آشتی کی ایک آواز تسلیم کیا جاتا ہے
قیادت کی وژن نے جی-20 کو ‘عوام کا جی -20’ بنایا، اس کا جشن ملک بھر میں ایک تہوار کے طور پر منایا گیا: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے جی-20 کے مستقل رکن کے طور پر افریقی یونین کی شمولیت کی ستائش کی
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی صدارت میں گلوبل ساؤتھ کی آواز کو جی-20 مذاکرات کا مرکزی حصہ بنایا گیا
نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہماری جی -20 صدارت نے جی-20 کو شمولیت والی پرامید اور عوام پر مرکوز بنایا ہے
جی -20 تھنک تجسس اور علم کے اجتماعی جذبے کے ساتھ منایا جانے والا جشن ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدرجمہوریہ نے عوام کے عوام سے رابطے کو عالمی ہمہ ہم آہنگی اور امن کے لیے ایک گیم چینجر قرار دیا
جی-20 تھنک جی-20 ممالک کے درمیان اتحاد کا علمبردار ہے، جو کہ ثقافتی تبادلے اور دوستی کو فروغ دیتا ہے:نائب صدرجمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے آج دلی میں انڈیا گیٹ پر جی-20 – دی انڈین نیوی کوئز(جی-20 تھنک) میں شرکت کی
Posted On:
23 NOV 2023 9:13PM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ حصوں میں تقسیم دنیا میں امن و آشتی کی آواز کے طور پر بھارت کا رول کلیدی رہا ہے۔انہوں نے ہندوستان کی جی-20 صدارت کو عالمی سطح پر ‘امن، ہم آہنگی اور انسانیت پرستی’کی حمایت میں ایک واضح اپیل قرار دیا۔
عالمی ہم آہنگی اور امن کو نئی شکل دینے میں‘عوام سے عوام کے رابطے’کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ کہا کہ ‘ ہماری جی -20 صدارت شمولیت والی، پرامیداور عوام پر مرکوز’ رہی ہے۔
جناب دھنکھڑ نے وژینری قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قیادت نے جی-20 کو ‘عوام کا جی-20’ بنایا اور اس کو ایک تہوار کے طور پر منائے جانے کی سطح سے بلند کیا۔ اس کا جشن 60 سے زیادہ مقامات پر منایا گیا، جس میں ہر ایک ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطے کو شامل کیا گیا ملک بھر میں 200 سے زیادہ تعاملی پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔
آج انڈیا گیٹ پر جی-20-دی انڈین نیوی کوئز (جی-20–تھنک) سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس کوئز مقابلے کو ‘تجسس اور علم کے اجتماعی جذبے کا جشن’ قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جی-20 تھنک نے بہت دانشمندی کے ساتھ ‘وسودیوکٹمبکم’ کی جامع اخلاقیات کی مطابقت کرتے ہوئے پائیدار تعلقات کو فروغ دینے کا نظریہ پیش کیا۔ اس عقیدے کے مطابق دنیا ایک خاندان ہے، جس سے ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کی جی-20 تھیم کا بھی پتہ چلتا ہے، جو کہ ہماری 5 ہزار سال پرانی تاریخ اور تہذیبی اخلاقیات سے بھی جڑا ہوا ہے۔
شمال- جنوب کی تقسیم کے لیے ایک پل کا کام کرتے ہوئے اور مشرق –مغرب کے سخت اختلافات پر قابو پاتے ہوئے نئی دلی جی-20 لیڈرز ڈکلیریشن کے متفقہ طور پر منظور کئے جانے میں ہندوستان کے رول کو تسلیم کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی صدارت میں گلوبل ساؤتھ کی آواز کو جی-20 مذاکرات کے مرکز میں لایا گیا ہے۔ ہندوستان کی صدارت میں کئے گئے اقدامات مثلا افریقی یونین کی جی-20 کے مستقل رکن کے طور پر شمولیت ہندوستان- مشرق وسطی-یوروپ اقتصادی کوریڈور اور عالمی بائیو فیول اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کوششوں نے ایک پہلے سے کہیں زیادہ باہمی طور پر مربوط مستقبل کی بنیاد رکھی ہے، جس سے عالمی سطح پر ایک کلیدی قیادت کے رول میں ہندوستان کی حیثیت مستحکم ہوگی۔
نائب صدر جمہوریہ نے جی-20 تھنک کے فاتح کے طور پر سنگاپور کو ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر 23 ملکوں کے مدعوئین آئے تھے اور ملک کے اندر 11 ہزار سے زیادہ طلبا نے اس میں شرکت کی۔ جناب دھنکھڑ نے بتایا کہ جی-20 تھنک دسمبر 2022 سے منعقد کیے جانے والے اہم پروگراموں کے سلسلے کا اختتامی باب ہے، جو کہ ہندوستان سے برازیل کو جی -20 قیادت کی منتقلی کو نمایاں کرتا ہے۔
جی-20 تھنک کا اہتمام کرنے کےلیے ہندوستانی بحریہ، نیوی ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) اور جی -20 سکریٹریٹ کی غیر معمولی دوراندیشی کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ مستقبل کو شکل دینے کے لیے ایسی مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، جہاں ‘تعاون کی کوئی حد نہ ہو’۔
امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار، جی-20 شیرپا جناب امیتابھ کانت، نیوی وائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ کلا ہری کمار اور دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کی۔
جی-20 – دی انڈین نیوی کوئز کے انٹرنیشنل فائنلز میں نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کے متن (اقتباسات) کا لنک:
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1979253


************
ش ح۔ اگ۔ ت ع
(U: 1353)
(Release ID: 1979336)