سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی انسٹی ٹیوٹ برائے معذور افراد میں 47 ویں یوم تاسیس کی تقریب
Posted On:
23 NOV 2023 6:31PM by PIB Delhi
جسمانی طور پر معذور افراد کے پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی انسٹی ٹیوٹ نے اپنا 47 واں یوم تاسیس منایا جس میں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جتیندر شرما کی صدارت میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز شمع روشن کرکے ہوا۔ اس موقع پر مہمان اعزازی جناب ملکا ارجن آئتے، ڈاکٹر للت نرائن، ڈپٹی ڈائرکٹر ، دیگر سربراہان شعبہ اور انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین موجود تھے۔

مختلف تعلیمی کورسزمیں اعلیٰ مقام حاصل کرنے والے طلبا کو اسناد اور یادگاری انعامات پیش کیے گئے۔ کلچرل پروگرام میں انسٹی ٹیوٹ کے طلبا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جبکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گزشتہ 40 برسوں کے سابق طلبا نے موجودہ طلبا کے ساتھ اپنے تجربات پر بات کی۔
ڈاکٹر جتیندر شرما، ڈائرکٹر نے معاشرے میں معذور افراد کو بااختیار بنانے میں ادارے کے اہم رول پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے طلبا کی حصولیابیوں کا ذکر کیا اور تفویض اختیار کے اقدامات کے ذریعہ کو تعاون دینے کا عہد کیا۔ ڈاکٹر شرما نے سال بھر جسمانی طور پر معژور افراد کو باختیار بنانے کے پروگرام اور مختلف پروگراموں کے بارے میں بتایا۔
ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر للت نرائن نے ادارے کی تاریخ ، موجودہ کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی اور تعلیمی کورسز میں توسیع کے بارے میں بتایا مہمان اعزازی جناب ملکا ارجن آئتے نے معذور افراد کو بااختیار بنانے میں ادارے کے رول کو سراہا۔ انھوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ اس ادارے سے تربیت حاصل کرکے پیشہ ور افراد دنیا کے مختلف حصوں میں کام کررہے ہیں۔ انھوں نے اس ادارے کو بڑھاکر یونیورسٹی کا درجہ ملنے کی وکالت کی تاکہ ملک بھر کے طلبا کو معیاری تعلیم مل سکے۔

انسٹی ٹیوٹ کے طلاب کے ثقافتی پروگرام نے تقریب کو رونق بخشی اور مہمان اعزازی کو انسٹی ٹیوٹ کی قیادت نے عزت افزائی کی۔ محترمہ گنجن وادھوا اور محترمہ کھورانا نے پروگرام کا کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ ڈاکٹر جتیندر شرما نے افتتاحی تقریر کی اور ڈاکٹر للت نرائن نے شریئے کی تحریک پیش کی۔
اس پروگرام کے ذریعہ شعبہ سربراہان افسران اور ملازمین اور طلبا کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا اور معذور افراد کے لئے سب کی شمولیت والا ماحول پیدا کرنے کے ارادے کے عزم کی عکاسی ہوئی ہے۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:1341
(Release ID: 1979246)