اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی نے اسٹیل سیکٹر کی مصنوعات کی پہلی لیبلنگ اور برانڈنگ متعارف کرانے کی پہل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگ کی
تمام بڑے آئی ایس پیزاور 65فیصد اسٹیل مصنوعات کے ساتھ میڈ اِن انڈیا برانڈنگ کا کامیاب رول آؤٹ؛ ایس ایس پیز فیز-II میں شامل ہوں گے
Posted On:
23 NOV 2023 4:45PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا، جس میں اسٹیل کی وزارت اور کامرس اور صنعت کی وزارت کی جانب سے ’میڈ اِن انڈیا‘ کی برانڈنگ اور لیبلنگ متعارف کرانے کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے نئے اقدام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ عالمی مارکیٹ میں اسٹیل کی مصنوعات، ہندوستانی اسٹیل مصنوعات کو خریداروں کے لیے زیادہ پرکشش بنانے کے علاوہ،سامان کی کوالٹی معیار کو بھی یقینی بنائے گا۔
اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کی صدارت میں منعقد اس میٹنگ میں اسٹیل، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے، ممبران پارلیمنٹ جناب جناردن سنگھ سگریوال اور جناب اکھلیش پرساد سنگھ نے بھی،اسٹیل کی وزارت اور اسٹیل کے سرکاری سیکٹر کے تحت کے آنے والے اداروں کے افسران کے طورپر اس میں شرکت کی۔
میٹنگ کی شروعات جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کی طرف سے ممبران پارلیمنٹ کے سامنے ایک رسمی پریزینٹیشن کے ساتھ ہوا، جس میں ہندوستانی اسٹیل صنعت کو فروغ دینے اور وزیر اعظم کے ’میک ان انڈیا‘برانڈ ویژن کو سمجھنے میں برانڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے ہندوستان کو دنیا کے ایک’’مینوفیکچرنگ مرکز‘‘ کے طور پر بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا، جس کے لیے ہندوستانی اسٹیل کو ایک متحد اور مخصوص شناخت کی ضرورت ہے جو اس کے معیار، اختراعات اور پائیداری کے طریقوں کی عکاس ہو۔
جناب سندھیا کی قیادت میں اسٹیل کی وزارت نے ستمبر 2022 میں مشترکہ کوششوں کا آغاز کیا تھا، جس میں اہم متعلقہ فریقوں، بشمول اسٹیل صنعت، ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ(ڈی پی آئی آئی ٹی)اور کوالٹی کونسل آف انڈیا( کیو سی آئی)کو ایک قطعی سمت فراہم کرنے کے لیے شامل کیا گیا۔ مصنوعات کی تفصیلات کے ساتھ گھریلو اسٹیل مصنوعات کی لیبلنگ کے لیے میڈ ان انڈیا برانڈنگ اور کیو آر کوڈ کے ساتھ میڈ اِن انڈیا لوگو فراہم کرتی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی بھی وزارت کی جانب سے اس شعبے کی مصنوعات کی لیبلنگ اور برانڈنگ متعارف کرانے کا اب تک کا یہ پہلا اقدام ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اسٹیل کی وزارت ایسی پہلی وزارت ہے، جو اس طرح کی برانڈنگ مشق کے ساتھ آئی ہے، جس میں ہندوستان میں بنی اسٹیل کی واحد برانڈ کی شناخت ہندوستان کی مضبوط مینوفیکچرنگ صلاحیت کو پیش کرے گی۔
مرکزی وزیر نے اسے ایک اہم پیش رفت کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تمام بڑے آئی ایس پیز کے منتخب مصنوعات کے لیے میڈ اِن انڈیا برانڈنگ شروع کی گئی ہے۔لیبل اورکیو آر کوڈ کی تصدیق کے لیےآئی ایس پیز- کیو سی آئی پورٹل ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس(اےپی آئی) انٹیگریشن بھی مکمل ہو گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں مزیدمصنوعات کے ساتھ ساتھ ایس ایس پیز(سیکنڈری اسٹیل انڈسٹریز)کی طرف سے ان کو شامل کرنے کے لیے رول آؤٹ کو بڑھایا جائے گا۔
وزیرموصوف نے بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن(این آئی ڈی)، احمد آباد لیبلوں کو ڈیزائن کرنے میں مصروف عمل ہے۔
موجودہ صورت حال
وزیرموصوف نے مشق کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا:
- تمام آئی ایس پیز اور ہندوستان کی65فیصد اسٹیل مصنوعات کو سبھی پروڈکٹ کیٹیگریز کے لیے مشترکہ لیبلز کے ساتھ آن بورڈ کیا گیا ہے۔
- میڈ اِن انڈیا لوگو کے لیے سائز اور جگہ ہر لیبل کے لیے مختص کی گئی ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے لوگو کو حتمی شکل دینے تک میڈ ان انڈیا ٹیکسٹ استعمال کیا جائے گا۔
- سسٹم انٹیگریشن کے عمل کا کامیاب تجربہ کیا گیا اور اکتوبر کے آخر میں تمام آئی ایس پیز نے اسے مکمل کیا۔ سبھی آئی ایس پیز نے اپنی مصنوعات پر ایک نیا’میڈ ان انڈیا‘ لیبل لگا کر اپنے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں اسٹیل مصنوعات کی4-2 اقسام کے ساتھ رول آؤٹ شروع کر دیا ہے۔
- اسٹیل مصنوعات کی’میڈ ان انڈیا‘برانڈنگ کا باقاعدہ آغاز جلد ہی کیا جا رہا ہے۔
پیش قدمی کا راستہ
اہمیت کا حامل یہ منصوبہ دو مرحلوں میں سامنے آئے گا:
- پہلا مرحلہ یعنی فیز-Iبتدریج پروڈکٹ رینج میں میڈ اِن انڈیا لیبل کے ساتھ اضافہ کریں گے۔ یہ مرحلہ مارچ 2024 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔
- دوسرا مرحلہ یعنی فیز-II میڈ ان انڈیا برانڈنگ کو خصوصی اسٹیل پلانٹس (ایس ایس پیز)تک بڑھایا جائے گا۔
*******
ش ح۔ ش ر۔ن ع
U. No.1329
(Release ID: 1979155)
Visitor Counter : 118