شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت منظور شدہ پروجیکٹس
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے شمال مشرقی علاقے کے لیے 3392.99 کروڑ روپے کے کل 145 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے
Posted On:
03 AUG 2023 3:29PM by PIB Delhi
18-2017 میں اپنے آغاز کے بعد سے،شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچہ ترقی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے بعض شعبوں میں خلا کو پر کرنے کے لیے شمال مشرقی علاقے کے لیے 3392.99 کروڑ روپے کے کل 145 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ . پروجیکٹوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔
وزارت نے جاری منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجراء کام کی حقیقی اور مالیاتی پیش رفت سے منسلک ہے۔ وزارت اپنی اسکیموں کے تحت پبلک فائنانس مینجمنٹ سسٹم(پی ایف ایم ایس ) کے ذریعے فنڈز جاری کرتی ہے تاکہ ‘بالکل بروقت’ اجرا کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، این ای آر کی ریاستی حکومتوں کو اسکیموں کے تحت جاری کردہ فنڈز کی ٹریکنگ کے لیے پی ایف ایم ایس کے اخراجات-ایڈوانس-ٹرانسفر (ا ی اے ٹی ) ماڈیولز کو لاگو کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت سینئر سطح پر ریاستی حکومتوں کے ساتھ باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کرتی ہے اور پیش رفت کی نگرانی کے لیے فیلڈ وزٹ کرتی ہے۔ وزارت نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ بہتر تال میل اور متعلقہ ریاستوں میں پروجیکٹوں کی تکمیل اور پیروی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر این ای آر ریاست کے لیے نوڈل افسران اور چیف نوڈل افسران کو نامزد کیا ہے۔
تمام شمال مشرقی ریاستیں این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت لاگو ہونے والے اپنے معیاری مختص کی حد تک پروجیکٹوں کی منظوری کے لیے اہل ہیں۔
ضمیمہ
|
اپنے آغاز کے بعد سے این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت منظورشدہ پروجیکٹوں کی ریاست وارتفصیلات
|
|
نمبرشمار
|
ریاست
|
پروجیکٹوں کی تعداد
|
رقم (کروڑروپے میں )
|
|
1
|
اروناچل پردیش
|
29
|
623.87
|
|
2
|
آسام
|
33
|
880.82
|
|
3
|
منی پور
|
18
|
341.32
|
|
4
|
میگھالیہ
|
12
|
340.50
|
|
5
|
میزورم
|
17
|
345.38
|
|
6
|
ناگالینڈ
|
17
|
333.62
|
|
7
|
سکم
|
8
|
214.51
|
|
8
|
تریپورہ
|
11
|
312.97
|
|
|
میزان
|
145
|
3392.99
|
یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں دی ہے ۔
************
(ش ح۔ اک ۔ع آ)
U-1322
(Release ID: 1979088)
Visitor Counter : 69