وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

گلوبل فشریز کانفرنس انڈیا 2023 احمد آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر: فزیکل اور آن لائن طریقوں سے  شرکت نے کانفرنس کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا


ماہی گیری کے شعبے میں اسٹارٹ اپ اور کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے تکنیکی اخراعات اوراسے  اپنانا کامیابی کی کلید

Posted On: 23 NOV 2023 1:20PM by PIB Delhi

گلوبل فشریز کانفرنس انڈیا 2023 بدھ کو احمد آباد میں ملک کے ماہی گیری کے شعبے میں اسٹارٹ اپ اور کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے مزید تکنیکی اختراعات اور اسے اپنانے کے مطالبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے احمد آباد میں ایک غیر معمولی انداز میں تقریب کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے پر حکومت گجرات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کانفرنس میں شرکت پر ماہی گیر برادری اور دیگر مندوبین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب حکومت ہند کے  ماہی پروری کے محکمے نے غیر ملکی وفود، بین الاقوامی تنظیموں، کاروباری افراد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرتے ہوئے عالمی ماہی پروری کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔

دو روزہ کانفرنس میں 14000 سے زیادہ  شرکاء نے فزیکل  اور ورچوئل  طریقے سے  حصہ لیا ۔ اس میں مختلف ممالک کے ماہی  پروری کے وزراء، سفیروں ، سفارتی وفود، عالمی ماہی پروری  کے سائنسدانوں، پالیسی سازوں، ماہی پروری کی کمیونیٹی اور سرمایہ کاری بینکرز سمیت معززین اور اسٹیک ہولڈرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت  کی۔

کانفرنس میں ایک جامع ایجنڈا پیش کیا گیا، جس میں پانچ تکنیکی سیشنز، پانچ انڈسٹری کنیکشنز، اور پانچ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (جی2 جی)، گورنمنٹ ٹو بزنس (جی 2 بی ) اور بزنس ٹو بزنس ( بی 2 بی) سیشن شامل تھے۔

کانفرنس کے دوران ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹارٹ اپس، ماہی گیروں، فوڈ اسٹالز، ایکویریم کا مظاہرہ، مصنوعی چٹانوں، سمندری گھاسوں کی کاشت، کیپچر فشریز، میرین کیج کلچر، بائیو فلاک، آر اے ایس، مچھلیوں کا چارہ، ایل پی جی کنورٹر کٹس، موتیوں کو نکالنے ،نیوکلئس امپلانٹیشن، سیٹ کام سیٹلائٹ ٹرمینلز کمیونیکیشن سسٹم کا ماڈل، ماحول دوست موو ایبل کیوسک، ملٹی اسپیسز ہیچری وغیرہ کا اہتمام کیا گیا۔ کل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کے بعد، فزیکل اور آن لائن طریقوں میں شرکاء نے کانفرنس کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔

صنعت سے رابطہ کے اجلاس

صنعت سے رابطہ کے اجلاس نے صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، کاروباری افراد اور ماہرین کو اکٹھا کیا اور اس شعبے کو درپیش اہم چیلنجوں اور مواقع کی نشاندہی کی۔ اس نے صنعت میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع، ٹیکنالوجی کو اپنانے، صنفی حساسیت اور باہمی تعاون پر مبنی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس  میں ماہی گیری کے شعبے کے بدلتے ہوئے منظرنامے کا جائزہ لیا گیا، جس میں اسٹارٹ اپس کے کردار، فشریز ویلیو چین میں خواتین کی شمولیت، فشریز کے بعد مچھلیوں  کے انتظام میں کولڈ چین کی اہمیت اور ٹیکنالوجی کی  تبدیلی کے کردار پر بات چیت ہوئی۔

‘فشریز اور ایکوا کلچر میں اسٹارٹ اپس کا کردار’ کے اجلاس  میں مقررین نے کسانوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے استعمال میں آسان اور کفایت شعاری کی مصنوعات اور حل تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سستی، سرمایہ کاری کی کمی، مارکیٹنگ کی ناکافی اور تکنیکی مدد صنعت میں رکاوٹیں  بنتی ہیں۔ تکمیلی خدمات کے ساتھ اسٹارٹ اپس کے درمیان تعاون کو بھی سیکٹر میں طویل مدتی پائیداری کے لیے ایک کلیدی حکمت عملی کے طور پر نشان زد کیا گیا۔

خواتین کو کم تر اور کم تنخواہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے

‘‘فشریز ویلیو چین میں خواتین کی شمولیت’’ کے موضوع پر صنعت سے رابطہ کے اجلاس کے مطابق، ماہی گیری کے شعبے میں مچھلی پکڑنے  کے بعد کی سرگرمیوں میں ان کی خاطر خواہ شراکت کے باوجود، خواتین کو کم تر سمجھا جاتا ہے  اور انہیں کم تنخواہ دی جاتی ہے۔

اس اجلاس  میں  سماجی ڈھانچے کی عدم موجودگی، صنفی حساسیت کا فقدان اور کم بیداری جیسے خواتین کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی  گئی۔ تجویز کردہ حلوں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے اقدامات، صلاحیت سازی کے پروگرام، آگاہی پیدا کرنے کی تحریکیں  اور مالی امداد شامل ہیں۔ فشریز ویلیو چین اور سیکٹر میں خواتین کو بڑے کردار ادا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے لچک اور مستقل مزاجی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

 

 

‘فشریز کے بعد مچھلیوں کے انتظام میں کولڈ چین کی اہمیت’کے موضوع پر اجلاس نے مچھلیوں کو پکڑنے  کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور ماہی گیری کی سپلائی چین میں مچھلی کی مصنوعات کے معیار اور حفاظت کو بڑھانے میں کولڈ چین مینجمنٹ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

اے آر ایس، سی ای، این ایف ڈی بی، حیدرآباد ڈاکٹر ایل نرسمہا مورتی نے اس اجلاس  کی صدارت کی جس میں ماہرین کا ایک پینل پیش کیا گیا جس نے کولڈ چین انفراسٹرکچر کی اہمیت، نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے ریاستی سطح پر مطالعہ اور پالیسی سے متعلق  مداخلت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

کلیدی  مقررین نے مچھلیوں کو پکڑنے  کے بعد ہونے والے نقصانات کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا جو کہ آمدنی میں کمی اور پروٹین کے ضیاع میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے توانائی کے موثر حل، یکساں پالیسیوں اور صاف ریفریجریشن ٹیکنالوجیز کے لیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

پینل نے ویلیو چین میں معیار کی اہمیت ،فعال کولنگ سسٹمز میں جدت طرازی کے ساتھ ساتھ گھریلو استعمال اور برآمدات دونوں کے لیے مچھلی کے معیار کو محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مجموعی طور پر، اجلاس  میں ماہی گیری کے شعبے میں کولڈ چین کے بنیادی ڈھانچے اور طریقوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا گیا تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے، مصنوعات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے، اور دنیا بھر میں صارفین کے لیے محفوظ اور غذائیت سے بھرپور سمندری غذا کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

....................................

ش ح۔ ق ت  ۔ ع ر

 (U: 1318 )


(Release ID: 1979070) Visitor Counter : 93