وزارت اطلاعات ونشریات
جب معاشرہ خوشحال ہو تو عدم مساوات کم ہونا چاہئے: ڈائریکٹر انٹونیو فریرا
پرتگالی فلم ‘بیلاامریکہ’ کے ڈائریکٹر نے کہاہےکہ جب معاشرہ خوشحال ہوتاہے تو عدم مساوات کم ہوناچاہئے لیکن یہ اس کے برعکس ہے ۔ وہ کل بین الاقوامی فلمی میلےمیں عالمی زمرے کے تحت ان کی فلم کی اسکریننگ کے بعد آج 54 ویں افی میں میڈیا، مندوبین اور فلم شائقین کے ساتھ گفتگو کررہے تھے ۔
انٹونیو فریرانے کہاکہ بیلا امریکہ فلم عدم مساوات کے اپنےکلیدی پیغام کوپہنچانے کے لئےخوراک، شہرت اور مزاح کے موضوعات پر مبنی ہے۔ ڈائریکٹر ا نٹونیو کاخیال ہے کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں انسان کاوقار سب سے اہم ہے، معاشرتی عدم مساوات کےتمام پہلوؤں کو حل کرنا ناگزیر ہے،جس کی وجہ سےایک منصفانہ معاشرےکی ہماری پیش رفت میں رکاوٹ آتی ہے۔
فلم کے ذریعہ ڈائریکٹر نے اجتماعی شعور کوتحریک دینےکی کوشش کی ہے، جس میں ہر ایک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اختلاف کو دورکرے اورایک ایسی دنیا تخلیق کرے جس میں برابری صرف ایک تصور ہی نہ ہو بلکہ ایک جیتی جاگتی حقیقت ہو ۔
سنگین سماجی پیغامات کوپہنچانے کے لئے مزاح کااستعمال کرنے کے بارےمیں ڈائریکٹرنے کہا کہ مزاح ان کی شخصیت کاایک اہم پہلو ہے جو اس فلم میں بھی جھلکتاہے ۔ فریراکایہ بھی خیال ہےکہ ان کی مصروفیت بھری زندگی میں سامعین کو سنجیدہ اور تعلیماتی پیغامات سے زیادہ مزاح پرمبنی متن زیادہ پسندآتا ہے ۔
فلم کاخلاصہ
بیلا امریکہ ایک پرتگالی ڈرامہ پرمبنی فلم ہے جس کی ہدایت کاری انتونیو فریرا نے کی ہے ۔لسبن کےایک ریستوراں میں کام کرنے والا ایک باصلاحیت باورچی ایک خوبصورت اور کامیاب ٹیلی ویژن شخصیت امریکہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتاہے ،وہ اس کے گھر اپنی شناخت ظاہر کئےبغیر مختلف قسم کے کھانےپہنچاتاہے جس سے اس لڑکی کا تجسس بیدار ہوتاہےاور وہ اس کی تلاش شروع کردیتی ہے ۔ ان کا یہ خفیہ تعلق پھلتا پھولتا ہے لیکن امریکہ کےصدارتی مہم کی وجہ سےاسےچیلنج کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اگر ان کے تعلق کاانکشاف ہواتو ان کاتعلق لڑکی کی سیاسی امنگوں کو تباہ کرسکتا ہے ۔
کاسٹ اور عملہ
ڈائریکٹر : انتونیو فریرا
کاسٹ : ایسٹی واو انتونس، ساؤجول کوریا،کسٹوڈیا گلیگو،جواؤکاسٹرو گومز،ڈینیلاکلیرو،کارلوس اریہ۔
اسکرین رائٹر:سیزرڈوس سینٹوس سلوااورانٹونیو فریرا
سمیمٹوگرافی، پاؤلوکاسٹلہو
ایڈیٹر:انتونیو فریرا
مکمل بات چیت کےلئےیہاں کلک کریں:
https://www.youtube.com/live/Pf76hSIqD_g?si=kAA9G_C7drJgZBPr
*****
ش ح۔و ا۔ف ر
(U: 1313)
(Release ID: 1979037)
Visitor Counter : 126