وزارت اطلاعات ونشریات

مغربی بنگال میں وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) کے دوران ڈرون ٹکنالوجی کے راست مظاہرے نے اسمارٹ کھیتی اور اچھی پیداوارکی حمایت میں کسانوں کی دلچسپی پیدا کی

Posted On: 22 NOV 2023 3:28PM by PIB Delhi

زرعی سیکٹرمیں ڈرون ٹکنالوجی کو اپنانےکی وسیع صلاحیت ہے جسے کسان اپنی فصلوں کے بندوبست اور پیداوار کو بہتر بنانےمیں تبدیلی کے لئےاستعمال کرسکتے ہیں ۔ ڈرونز کسانوں کےلئے کارکردگی میں اضافے،بہتر پیداوار اورلاگت کو کم کرنے سمیت بہت سےفوائد فراہم کرسکتے ہیں۔

ڈرونز کو زراعت کے سیکٹر میں فصلوں کی میپنگ، مٹی کے تجزیے ، آبپاشی اورکیڑوں کے بندوبست سمیت بہت سے کاموں کے لئےاستعمال کیا جاسکتا ہے ۔ زراعت میں ڈرونز کے استعمال کے کلیدی فوائد  میں بہتر کارکردگی ، مسائل کی ابتدامیں شناخت، فصلوں کی زیاد ہ پیداوار، انسانی محنت کی لاگت میں کمی،کیڑے مار ادویات اوردیگر کیمیکل کے استعمال میں کمی کےساتھ ساتھ  فصلوں کی صاف اور واضح تصاویر اوراعدادوشمارکی حصولیابی شامل ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CaptureQ1E6.JPG

اوراس پہل کا ، چاہے وہ مغربی مدنا پور کاگرام پنچایت کا علاقہ ہو یا بنکورہ یا علی پور دور کاپنچایتی علاقہ ہو وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی وی ایس وائی)میں براہراست مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ ان مقامات پر کھیتی کرنے والوں کی طرف سے وسیع رد عمل حاصل  ہوا ہے ۔ مختلف گرام پنچایتوں کے تحت آنےوالےکرشی وگیان کیندروں (کے وی کیز) نےایسے براہ راست مظاہروں کے خصوصی بندوبست کئے ہیں جن کےلئے کھیتی کرنے والوں،خاص طورپرخواتین سےکافی ستائش حاصل ہوئی ہے۔

*****

ش ح۔و ا۔ف ر

 (U: 1310)



(Release ID: 1979020) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi