قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وی بی ایس وائی رورل نے آٹھویں  دن8 گاؤں کا احاطہ  کیا

Posted On: 22 NOV 2023 5:24PM by PIB Delhi

دیہی ناگالینڈ کے لیے جاری وکشت بھارت سنکلپ یاترا (بی ایس وائی) مہم جس میں دیما پور، تیونسانگ اور موکوک چنگ کے آٹھ دیہاتوں کا احاطہ کیا گیا، آج عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231122-WA00171GAF.jpg

دیما پور کے زانی گاؤں میں، وی بی ایس وائی  مہم کے ایک حصے کے طور پر، نہرو یووا کیندر، دیما پور نے جنجاتی گورو دیوس کا اہتمام کیا جس میں گاؤں والوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مہم دیپھوپر بی، اکیشے گاؤں اور دوشے گاؤں میں بھی چلائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231122-WA0016VDXZ.jpg

ہیلتھ کیمپس، آدھار کی تصدیق، اجولا اور بینکنگ خدمات کا رجسٹریشن، سرکاری فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کی کامیابی کی کہانیوں کا بیان اور ڈرون ڈسپلے اس مہم کی خاص باتیں تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231122-WA00196S28.jpg

توئنسانگ میں ، توئنسانگ ضلع کے تحت چار بلاک کے لیے وی بی ایس وائی پروگراموں کا پہلا دن آج تسارو گاؤں اور چنگلی ایمٹی گاؤں میں شروع ہوا۔  ای اے سی کیہومونگ ،بی ڈی او کے ساتھ بی ایم ایم بی واکھو جورلم کونیانک ، نوڈل افسر بی بی ایف سی ایل آئی چینگ کے معزز شخصیات تھے۔ دونوں گاؤں کے گرام پردھان سمیت گاؤں کے بزرگ اور عوام بی بی ایس وائی پروگرام کے لیے جمع ہوئے۔

پروگرام کی شروعات افسران کے ذریعہ بی بی ایس وائی کے مختصر تعارف کے ساتھ ہوئی جس کے بعد ای اے سی کیہومونگ کے ذریعہ ہمارا سنکلپ وکست بھارت کا عہد دلایا گیا ۔پروگرام کے دوران گاؤں کے این آر ایل ایم خود امدادی گروپ کے اراکین نے خصوصی نغمے اور لوک رقص بھی پیش کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231122-WA0020X6OA.jpg

زراعت کے شعبے میں ڈرون کے  استعمال کی نمائش کرکے  گاؤں والوں کو بھی محظوظ کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام ای اے سی اور بی ڈی او کے ذریعہ کامیاب استفادہ کنندگان  کو اعزاز نوازنے کے ساتھ ہوا۔ پروگرام کے بعد لوگوں کو موقع پر ہی   طبی  چیک اپ، اجولا رجسٹریشن سروس اور بنیادی طور پر سماجی تحفظاتی  اسکیموں پر مبنی بینکنگ خدمات بھی فراہم کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231122-WA0021TLE3.jpg

موکوک چنگ ضلع میں، اونگپانگ کانگ (شمال) کے گاؤں کوبزا اور آو سیٹسو گاؤں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ تقریبات میں بھی اسی طرح کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

******

ش ح ۔  ع ح  ۔ج ا

U. No.1303


(Release ID: 1979006) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi