وزارت دفاع
فوج کی طبی کور کی افسر، کرنل سنیتا مسلح افواج کے ٹرانسفیوژن سینٹر، دہلی کینٹ کی پہلی خاتون کمانڈر بن گئی ہیں۔یہ مسلح افواج کا بلڈ ٹرانسفیوژن کا سب سے بڑامرکز ہے
Posted On:
22 NOV 2023 8:52PM by PIB Delhi
فوج کے طبی کور کی افسر کرنل سنیتا بی ایس نے21نومبر 2023 کو دہلی کینٹ کے مسلح افواج کے ٹرانسفیوژن سینٹر کے کمانڈنگ افسر کاعہدہ سنبھال کر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ اس سےپہلے وہ عسکری طور پر اہم اروناچل کے فیلڈ اسپتال میں کمانڈنگ افسر کاچیلنگ رول ادا کرچکی ہیں ، جہاں انہوں نے بہترین جنگی طبی امداد فراہم کی۔
روہتک کے پوسٹ گریجویٹ ا نسٹی ٹیوٹ ا ٓف میڈیکل سائنسز کی گریجویٹ ، کرنل سنیتا نے پیتھالوجی میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری (ایم ڈی اور ڈی این بی) حاصل کی ہیں۔
سردست انہیں مسلح افواج کے سب سےبڑےبلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر،اے ایف ٹی سی، کے بندوبست کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں ، جس میں اسٹیم سیل کرایو پریزرویشن، پوری طرح خود کارامیون-ہیماٹولوجی اینالائزر، گامااریڈی ایشن چیمبر اور نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ (این اے ٹی) صلاحیتوں سمیت ٹرانسفیوژن میڈیسن کے شعبےمیں جدید ترین سہولیات موجود ہیں ۔ اےایف ٹی سی ، منجمد ریڈ سیل کی سہولت رکھنےوالا ملک میں پہلا اور واحد لائسنس شدہ مرکز ہے ۔ کرنل سنیتا کی شاندارعلمی، انتظامی اور پیشہ ورانہ مہارتیں ان کےموجودہ رول کےلئے بہت اہم ہیں۔
ڈی جی اےایف ایم ایس لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نےکرنل سنیتاوی ایس کو ا ن کی نئی تقرری پر مبارکباد دی ہے اورمستقل کےلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔
*****
ش ح۔و ا۔ف ر
(U: 1306)
(Release ID: 1978999)
Visitor Counter : 80