وزارت اطلاعات ونشریات
سنیما کا خیال، ناظرین کے لیے کہانی سنانے کو زیادہ سے زیادہ قابل اعتماد بنانا ہے: اداکار کے کے مینن
امید، ہمت اور انسانیت کی عینک کے ذریعے ہندوستان کی تاریخ کے حقیقی واقعے کے بارے میں کہانی سنانا ‘دی ریلوے مین’ بنانے کے پیچھے مرکزی خیال تھا: ڈائریکٹر، شیو راویل
معروف اور مقبول اداکار کے کے مینن نے آج گوا میں 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا میں منعقدہ ‘ان-کنورسیشن’ اجلاس میں کہا کہ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں تیس سال مکمل ہونے کے بعد بھی اہم فلمیں کرنے کے لئے جوش و خروش کا احساس اب بھی بنا ہوا ہے۔
کے کے مینن نے کہا کہ ریلوے مین سیریز میں اسٹیشن ماسٹر کے کردار کی ایمانداری میرے لیے ایک مخصوص جگہ کے اندر ڈپارٹمنٹ اور کردار کی بلندی کوجاننا بہت دلچسپ ہوجاتا ہے۔
ایک سچے واقعے پر چار اقساط پر مشتمل سیریز بنانے کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر شیو راول نے کہا کہ ایک فلمساز کے لیے اپنے آپ کو آگے بڑھانا اور سب سے مشکل کہانی کو ناظرین تک پہنچانا سنیما بنانے کا بہترین حصہ ہے۔
نیٹ فلیکس انڈیا کی سیریز ہیڈ تانیا بامی نے کہا کہ ‘ایسے مواد پرکام کرنا جو رجحانات کے مطابق ہوں اور جسے سامعین کے لیے مستند کہانی میں بدلہ جاسکے، اب او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے لیے زیادہ سے زیادہ ناظرین کو اکٹھا کرنے کی کلید ہے۔’
‘دی ریلوے مین’ کی کاسٹ اور عملہ
ماسٹر کلاسز اور ان –کنورسیشن کے اجلاس کا اہتمام ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ(ایس آر ایف ٹی آئی)، این ایف ڈی سی، فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(ایف ٹی آئی آئی) اور ای ایس جی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ فلم سازی کے ہر پہلو میں طلباء اور سنیما کے شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے اس سال ماسٹرکلاسز اوران-کنورسیشن سمیت 20 سے زائد سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
******
ش ح ۔ ع ح ۔ج ا
U. No.1311
(Release ID: 1978976)