سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز وِد وژوئل ڈِس ایبلٹیز (دِویانگ جن)، دہرہ دون نے نیشنل بک ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے
مفاہمت نامہ یونیورسل ڈیزائن سنٹر فار ریڈنگ کے قیام کی راہ ہموار کرتا ہے
این آئی ای پی وی ڈی نے ڈیزی فورم آف انڈیا کے ساتھ ایک اور مفاہمت نامہ پر دستخط کیے، تاکہ ہندوستان میں طباعت سے محروم افراد کے لیے تیار کردہ ایک آن لائن لائبریری، سُگمیہ پستکالیہ کے ذریعہ قابل رسائی کتابیں فراہم کی جا سکیں
Posted On:
22 NOV 2023 6:53PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز ود وژوئل ڈس ایبلٹیز (دِویانگ جن) نے 20 نومبر 2023 کو دو تاریخی مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کر کے شمولیت کی طرف اہم پیش رفت کی۔
حکومت ہند کی وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے سکریٹری کی رہنمائی میں این آئی ای پی وی ڈی اور نیشنل بک ٹرسٹ، نئی دہلی کے درمیان دستخط کیے جانے والے اس مفاہمت نامہ نے باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے ان کے عہد کو باضابطہ کیا ہے۔ایم او یو نے دہرہ دون، اتراکھنڈ میں یونیورسل ڈیزائن سنٹر فار ریڈنگ کے قیام کی راہ ہموار کی۔ یہ مرکز نیشنل بک ٹرسٹ کی اشاعتوں اور سیکھنے کے مواد کے وسیع ذخیرے کو مختلف قابل رسائی شکلوں میں ظاہر کرے گا، جس میں فزیکل کتابیں، بریل کتابیں، ای کتابیں، اور آڈیو کتابیں شامل ہیں۔ تعاون کا مقصد بصارت سے محروم افراد کے لیے پڑھنے کے مواد کو مزید قابل رسائی بنانا ہے، اور ان کے لیے سیکھنے اور تعلیم کے مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہے۔
مفاہمت نامہ پر این آئی ای پی وی ڈی کے ڈائریکٹر (آف جی) ای آر منیش ورما اور نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کے ڈائریکٹر جناب یوراج ملک نے دستخط کیے اور بصارت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے اور پڑھنے کے مواد تک پیشگی رسائی کے عزم کو نشان زد کیا۔
ایک اور اہم پیش رفت میں، این آئی ای پی وی ڈی نے ڈیزی فورم آف انڈیا (ڈی ایف آئی) کے ساتھ ہاتھ ملایا تاکہ ایک آن لائن لائبریری کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے، جس میں قابل رسائی کتابیں اور متعلقہ وسائل طباعت سے معذور افراد کے لیے تیار کیے گئے ہوں۔ تعاون کا مقصد ہندوستان میں طباعت سے محروم افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی ایک آن لائن لائبریری، سگمیہ پستکالیہ کے ذریعے قابل رسائی کتابیں تیار کرنا اور فراہم کرنا ہے۔ مختلف قابل رسائی فارمیٹس جیسے ڈیزی، ای-پب، بی آر ایف وغیرہ کو ہدف شدہ سامعین کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
مفاہمت نامہ پر این آئی ای پی وی ڈی کے ڈائریکٹر (آف جی) ای آر منیش ورما اور ڈی ایف آئی کے صدر جناب دیپندر منوچا نے دستخط کیے اور ہندوستان بھر میں طباعت سے محروم افراد کے لیے ادب اور تعلیمی وسائل تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کو مستحکم کیا۔
یہ اسٹریٹجک شراکتیں رکاوٹوں کو توڑنے اور معذور افراد کے لیے ایک جامع ماحول بنانے کے لیے این آئی ای پی وی ڈی کی لگن کو اجاگر کرتی ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ علم اور تعلیم کے حصول میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز ود وژوئل ڈس ایبلٹیز (دویانگ جن)، دہرہ دون، ایک اہم ادارہ ہے جو بصارت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اختراعی اقدامات اور شراکت داری کے ذریعے، این آئی ای پی وی ڈی ایک جامع معاشرہ بنانے کے لیے پرعزم ہے جو سب کے لیے مساوی مواقع کو یقینی بناتا ہے۔
نیشنل بک ٹرسٹ، وزارت تعلیم، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، جو کتابوں کے فروغ اور پڑھنے کی عادت کے لیے وقف ہے۔ این آئی ای پی وی ڈی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے، این بی ٹی کا مقصد اپنے متنوع مجموعہ کو وسیع تر سامعین، خاص طور پر بصارت سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔
ڈیزی فورم آف انڈیا ایک سرکردہ تنظیم ہے جو طباعت سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی پڑھنے کے مواد کی وکالت کرتی ہے۔ این آئی ای پی وی ڈی کے ساتھ تعاون قابل رسائی ادب اور تعلیمی وسائل کی رسائی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 1292
(Release ID: 1978925)
Visitor Counter : 97