مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

رسائی خدمات (وائرلیس اور وائر لائن) اور براڈ بینڈ (وائرلیس اور وائر لائن) سروسز کیلئے  خدمات کے معیار کے جائزے  پر مشاورتی  پیپر پر تبصرے حاصل کرنے کے لیے وقت میں توسیع

Posted On: 22 NOV 2023 6:01PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی ) نے 18 اگست 2023 کو رسائی خدمات (وائرلیس اور وائر لائن) اور براڈ بینڈ (وائرلیس اور وائر لائن) سروسز کے معیارکے جائزہ پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا۔  تبصرے اور جوابی تبصرےجمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 22 نومبر 2023 اور 6 دسمبر 2023 ہے۔

متعدد متعلقہ شراکت داروں کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت کی توسیع کے ضمن میں   موصول ہونے والی درخواست کی بنیاد پر، اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو 14 دسمبر 2023 تک اور جوابی تبصروں کو 28 دسمبر 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشاورتی  پیپر پر تحریری تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ای میل ایڈریس adv-qos1@trai.gov.in  پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ تمام تبصرے ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جائیں گے۔ اسٹیک ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے تبصرے اور جوابی تبصرے بروقت جمع کرائیں کیونکہ مقررہ وقت  میں مزید توسیع کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے (کیواو ایس-آئی) ٹی آر اے آئی کے ایڈوائزر جناب تیج پال سنگھ سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23233602 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

******

 (ش ح –ع ح)

U.No:1270



(Release ID: 1978862) Visitor Counter : 71


Read this release in: Hindi , English